زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

واٹمور کے بعد حفیظ بھی ڈی آر ایس کی حمایت میں کود پڑے

واحد ٹیسٹ میں قیادت اور اسی میں ریکارڈ شکست کے بعد اب پاکستان کے ’ایک دن کے بادشاہ‘ محمد حفیظ بھی گال ٹیسٹ میں شکست کی ذمہ داری براہ راست قبول کرنے کے بجائے امپائرز کے فیصلوں پر نظرثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کی بحث کو چھیڑ رہے ہیں۔ گال میں…

گال ٹیسٹ، حفیظ الیون کو بدترین شکست

اور مصباح الحق کے باہر بیٹھتے ہیں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے غبارے میں سے ہوا نکل گئی اور وہ ٹیم جو گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے فتوحات کی راہ پر گامزن تھی، ایک ہی مقابلے میں عرش سے فرش پر آ گری۔ سری لنکا جو ڈیڑھ سال سے ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کر رہا…

پاک-آسٹریلیا سیریز میں 6 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی، آئی سی سی کی منظوری

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 6 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کی منظوری دے دی ہے جو دو بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تاریخ کی سب سے طویل ترین ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ یہ سیریز سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی…

ڈی آر ایس کی عدم موجودگی، پاکستانی کوچ پھٹ پڑے

گال میں جاری پاک-سری لنکا ٹیسٹ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، ایک طرف جہاں پاک بلے بازوں کی اب تک کی ناقص کارکردگی پاکستان کو عالمی درجہ بندی میں ایک نئے اعزاز سے محروم کرتی نظر آ رہی ہے تو دوسری جانب امپائروں نے بھی نظرثانی نظام…

[اعدادوشمار] پاکستانی بلے بازوں کی نااہلی کی طویل تاریخ

پاکستان سری لنکا کے خلاف گال میں جاری ٹیسٹ میں سخت مشکلات کا شکار ہے اور میزبان ٹیم کے پہلی اننگز کے 472 رنز کے جواب میں وہ پہلی اننگز میں صرف 100 رنز پر ڈھیر ہوا اور اب جبکہ وہ 510 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہا ہے، محض 36 پر اپنی تین وکٹیں…

[آج کا دن] پاک-لنکا گال میں، 12 سال پرانی کہانی یکسر مختلف

صرف 12 سالوں میں حالات کس قدر بدل گئے ہیں، آج ہی کے دن یعنی 24 جون کو سن 2000ء میں گال کے اسی میدان پر پاکستان اور سری لنکا مدمقابل تھے، اور آج یعنی 2012ء سے قطع نظر مہمان پاکستان غالب پوزیشن میں تھا، کیونکہ اِس وقت سری لنکا کے 472 رنز کے…

[کچھ یادیں، کچھ باتیں] عبدالقادر

1987ء میں انگلستان کے دورۂ پاکستان کے دوران کراچی ٹیسٹ کے موقع پر میرے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ انگلش کپتان مائیک گیٹنگ اور پاکستانی امپائر شکور رانا کے درمیان تنازع کے بعد سیریز بہت غیر دوستانہ ماحول میں کھیلی جارہی تھی۔ ہم سب کھلاڑی…

’وہ ایک رن‘ سنگاکارا 199 ناٹ آؤٹ، نویں ڈبل سنچری سے محروم رہ گئے

سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا گال ٹیسٹ میں اپنی شانداربیٹنگ کے باعث ٹیم کو پاکستان کے خلاف قوی پوزیشن میں تو لے آئے لیکن اسے قسم کی ستم ظریفی کہیے یا کچھ اور، وہ اپنی ڈبل سنچری مکمل نہ کر پائے۔ خود آؤٹ ہو جاتے تو شاید اپنی غلطی کو…

دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد

مروین ویسٹ فیلڈ کے اسپاٹ فکسنگ مقدمے میں دانش کنیریاکا تعلق ثابت ہونے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنی حدود میں پاکستانی لیگ اسپنر کے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے جس کا مطلب ہے کہ بین الاقوامی سطح پر…

[آج کا دن] پاکستان ٹی ٹوئنٹی چیمپئن، 10 سال بعد بالآخر لارڈز کا قلعہ فتح

وہی لارڈز کا تاریخی میدان، ویسا موسم، وہی ہنگامہ خیز ماحول، اور ویسا ہی فائنل لیکن 10 سال کا عرصہ بیت چکا تھا، زخم پرانا تھا لیکن اس پر مرہم رکھنا ابھی باقی تھا۔ 20 جون 1999ء کو کوئی بھولا نہیں تھا، خصوصاً شاہد خان آفریدی اور عبد الرزاق تو…