کنیریا کو انکوائری ٹیپس اور کلیئرنس سرٹیفکیٹ عدالت اور پی سی بی کے روبرو پیش کرنے کا حکم

سندھ کی عدالت عالیہ نے ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کو لندن میں ہونے والی انکوائری کی ٹیپس اور کلیئرنس سرٹیفکیٹ عدالت اور پی سی بی کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دانش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ناروا رویے اور انہیں…

عالمی درجہ بندی؛ ٹراٹ اور اینڈرسن نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

انگلستان کے جوناتھن ٹراٹ اور جیمز اینڈرسن اعلیٰ کارکردگی کے مظاہرے کے بعد آئی سی سی کی بین الاقوامی درجہ بندی میں دوسری پوزیشنوں پر قابض ہو گئے ہیں۔ بھارت اور انگلستان کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے…

ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے لیے انگلش دستے کا اعلان، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

انگلستان نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد بھارت کے خلاف سیریز کے اگلے معرکے کے لیے اسی دستے کا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں 29 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسی 12 رکنی دستے پر اظہارِ اعتماد کیا گیا ہے…

دو ہزارواں ٹیسٹ: انگلستان نے بھارت کو 196 رنز سے ہرا دیا

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دو ہزارویں ٹیسٹ میں انگلستان نے بھارت کو 196 رنز سے مات دے دی. کیون پیٹرسن کی شاندار بلے بازی اور جیمز اینڈرسن کی تباہ گیند بازی کے ذریعے انگلستان کے ہاتھوں گھر کی شیر بھارتی ٹیم کی شکست نے میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0

سچن کیریئر کی 100 ویں سنچری سے ایک مرتبہ پھر محروم

بھارت کے مایہ ناز بلے سچن ٹنڈولکر کے لیے ایک مرتبہ پھر لارڈز کا میدان خوش قسمت ثابت نہ ہوا جہاں ان کا تاریخ کے 2 ہزارویں ٹیسٹ میں کیریئر کی 100 ویں سنچری کا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا۔ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بخار کے باعث محض…

ہزارویں ٹیسٹ کا میزبان نیاز اسٹیڈيم، یادگار میچ کے ہیرو میانداد سے خصوصی گفتگو

ٹیسٹ کرکٹ کے دو ہزارویں ٹیسٹ کا غلغلہ ہر سو ہے لیکن کیا آپ کو یاد ہے کہ ہزارواں ٹیسٹ کب اور کہاں کھیلا گیا؟ جی ہاں! 1984ء میں پاکستان کے بھولے بسرے شہر حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں۔ حیدرآباد، جو کسی زمانے میں سندھ کا دارالخلافہ تھا، اور…

سٹے بازوں کی کھلاڑیوں تک رسائی؛ فیس بک نیا ذریعہ بن چکا ہے: جیمز اینڈرسن کا انکشاف

انگلستان کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسسن نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک غیر قانونی سٹے بازوں کی کھلاڑیوں تک رسائی کا نیا ذریعہ بن چکا ہے۔ برطانیہ کے روزنامہ "میل" کے مطابق اینڈرسن کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا خطرہ ہے…

راہول ڈریوڈ دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

بھارت کے راہول ڈریوڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 99 سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دونوں کھلاڑیوں کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے۔ راہول ڈریوڈ نے انگلستان کے خلاف…

دھونی نے باؤلنگ کرکے ٹیسٹ کرکٹ کا مذاق اڑایا؛ کپل دیو

انگلستان کے خلاف اہم ترین سیریز میں بھارت کو پہلے ہی ٹیسٹ میں ایک زبردست دھچکا پہنچا ہے کیونکہ اس کے اسٹرائیک باؤلر ظہیر خان انجری کے باعث دوسرے روز ایکشن میں نظر نہیں آئے۔ بھارت مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ اور نسبتا کمزور باؤلنگ اٹیک کا حامل…

سچن کی سویں سنچری پر 2 ارب روپے کا سٹہ

سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ کرکٹ کے دو ہزارویں ٹیسٹ میں کیریئر کی سویں سنچری کے متلاشی ہیں۔ اور اس وقت دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کے سامنے جو سب سے بڑا سوال ہے وہ یہ ہے کہ کیا اس تاریخی ٹیسٹ میں سچن اپنے بین الاقوامی کیریئر کی سویں سنچری بنانے میں…