شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہو چکا، وقار یونس نے اشارہ دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے اشارہ دیا ہے کہ شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہو چکا ہے اور اب وہ دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کے تمام کھلاڑیوں کی طرح شاہد…

بھارت-انگلستان سیریز میں فتح میزبان ٹیم کو ملے گی؛ این بوتھم

ماضی کے عظیم آل راؤنڈ این بوتھم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم ہونے کے باوجود بھارت کو انگلستان کے ہاتھوں شکست کا ذائقہ چکھنا پڑے گا۔ برطانیہ کے اخبار روزنامہ 'مرر' کے لیے لکھے گئے کالم میں این بوتھم نے کہا کہ انگلستان اس سیریز…

کرکٹ کھیلنے والوں کے لیے ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل کرکٹ

کرکٹ کی تاریخ کا دو ہزارواں معرکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان پر جاری ہے۔ ون ڈے اور پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عوامی مقبولیت کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ تاہم لارڈز میں…

خصوصی انٹرویو: پیشکش کی گئی تو کوچنگ کو چیلنج سمجھ کر قبول کروں گا، محسن خان

پاکستان کے چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں قومی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ کی پیشکش کی گئی تو وہ سلیکشن کی طرح کوچنگ کو بھی چیلنج سمجھ کر قبول کرلیں گے۔ کرک نامہ سے خصوصی گفتگو میں محسن خان نے کہا کہ چیف سلیکٹر بننے…

آئی سی سی عظیم ترین ٹیسٹ الیون پر سابق کھلاڑیوں کی شدید تنقید

گو کہ 2 ہزار ویں ٹیسٹ کے جشن کے سلسلے میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شائقین سے مطالبہ تھا کہ وہ تاریخ کی عظیم ترین ٹیسٹ الیون کا انتخاب کریں، لیکن عوام کے منتخب کردہ کے نام سامنے آتے ہی ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے اور وہ ہے…

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز؛ دلشان سری لنکا کےکپتان برقرار

اگلے ماہ ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے سری لنکا نے موجودہ قائد تلکارتنے دلشان کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے. اس اعلان کے ساتھ ہی سری لنکا نے محدود اوورز کے مرحلے کے لیے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کیا ہے جس میں سے حتمی…

ایشیا کپ 2012ء: ایشین کرکٹ کونسل نے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا

ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ 2012ء کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں میزبان بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی. ابتدائی تواریخ کے مطابق ایشیا کپ یکم سے 11 مارچ 2012ء…

پاک-زمبابوے سیریز کا آغاز یکم ستمبرسے ہوگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ 25 جولائی سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے. دورے میں ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے جائیں گے. زمبابوے کرکٹ…

بھارت انگلستان پہلا ٹیسٹ؛ سب کی نظریں سچن پر

بھارت اور انگلستان کے درمیان اک ایسے مقابلے کا آغاز آج ہونے جا رہا ہے جو ممکنہ طور پر سال کا سب سے شاندار اور تاریخی معرکہ ہوگا. دنیائے کرکٹ کا ہر شائق اس میچ کے آغاز کے لیے گھڑی پر نظریں جمائے بیٹھا ہے. ایک طرف جہاں یہ ٹیسٹ کرکٹ کی…

شاہد خان آفریدی کے والد انتقال کر گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے والد صاحبزادہ فضل الرحمن طویل علالت کے بعد بدھ کی صبح کراچی میں انتقال کر گئے. مرحوم کی عمر 67 برس تھی. صاحبزادہ فضل الرحمن کے سوگواران میں 6 بیٹے اور 6 بیٹیاں شامل ہیں. شاہد آفریدی…