ٹیگ محفوظات

ایشیا کپ 2016ء

سری لنکا کے لیے آسان مقابلہ مشکل فتح بن گیا

کوالیفائنگ مرحلے میں سروخرو ہو کر متحدہ عرب امارات ایشیا کپ کے مرکزی راؤنڈ میں پہنچا تو شائقین کے ایک حلقے نے 'یکطرفہ مقابلوں' کا شکوہ کرنا شروع کردیا لیکن سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ہی مقابلوں میں امارات نے ثابت کردیا کہ وہ اتنے کمزور نہیں…

ایشیا کپ، بھارت کا جامع آغاز، بنگلہ دیش کو شکست

کیچ چھوڑنا کتنا مہنگا ثابت ہو سکتا ہے، کوئی ایشیا کپ 2016ء کے افتتاحی مقابلے میں بنگلہ دیش سے پوچھے کہ جو میرپور میں ایک زبردست آغاز لینے کے باوجود بھارت کو زیر نہ کر سکا اور 45 رنز سے شکست کھا گیا۔ تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کے ٹی…

وہ کھلاڑی جن کے لیے ایشیا کپ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے بھی زیادہ اہم

جب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیسا ٹورنامنٹ محض چند دنوں کے فاصلے پر ہو تو اس سے قبل کسی بھی مقابلے اور کسی بھی سیریز کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے، لیکن حیران کن طور پر مارچ میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ایشیا کپ کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے،…

کارکردگی کا 'انعام'، شرجیل، سمیع اور خالد لطیف قومی ٹیم میں شامل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ میں آغاز میں پے در پے ناکامیاں سمیٹیں، لیکن اس کے بعد ہوش سنبھالا اور مسلسل چار فتوحات حاصل کرکے اب فائنل تک پہنچ گئی ہے۔ اس کارکردگی کی بدولت پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی بھی 'یونائیٹڈ' پر خاصی…

ایشیا کپ 2016ء، حصہ لینے والی تمام ٹیمیں

سال 2016ء کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے تیاریاں اپنے آہستہ آہستہ عروج پکڑیں گی۔ کیونکہ اس مرتبہ بھی میزبانی ایشیا ہی کو ملی ہے، جو 2012ء میں سری لنکا اور 2014ء میں بنگلہ دیش سے ہوتی ہوئی اب بھارت کو حاصل ہوئی ہے، اس لیے…

ایشیا کپ 2016ء، مکمل شیڈول جاری

آئندہ چند روز بعد شروع ہونے والے ایشیا کپ 2016 کے لیے مکمل شیڈول جاری کردیا ہے جو تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی طرز میں کھیلا جائے گا۔ جس میں سب کی نظریں 27 فروری کو روایتی حریف پاکستان و بھارت کے مقابلے پر ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق پہلے…

پاک-بھارت کرکٹ، نئی نسل بدقسمت ہے: شعیب اختر

پاک-بھارت کرکٹ دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کی طرح ہمیشہ قیاس آرائیوں اور خدشات کی زد میں رہتی ہے۔ جب بھی روایتی حریفوں کے درمیان باہمی مقابلوں کے انعقاد کے لیے مثبت خبریں آنا شروع ہوتی ہیں، شائقین کا جذبہ عروج پر پہنج جاتا ہے مگر سیاسی…

ایشیا کپ کا اعلان، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہی پاک-بھارت ٹکراؤ ہوگا

پاکستان اور بھارت کے عوام کرکٹ سے حد درجہ محبت رکھتے ہیں بلکہ سرحد کے اُس پار تو اسے تقریباً مذہب کا درجہ حاصل ہے۔ دونوں ممالک کی سیاسی تاریخ کے پس منظر کو دیکھیں تو کرکٹ کے میدان میں دونوں کا ٹکراؤ کسی جنگ سے کم نہیں۔ کشیدگی میں بارہا…

سیکورٹی خدشات بھی بنگلہ دیش کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے

ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا ہے کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پہلے جنوبی افریقہ نے اپنی خواتین ٹیم کو اور پھر آسٹریلیا کے مردوں نے بنگلہ دیش کے دورے سے انکار کیا۔ مگر صورت حال یکدم تبدیل ہو گئی ہے اور اب معاملہ یہ ہے کہ سیکورٹی "خدشات" بھی بنگلہ…