ٹیگ محفوظات

بگ تھری

بگ تھری یعنی انگلستان، آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ پر حکمرانی کے لیے بنائے گئے گٹھ جوڑ سے متعلق تمام تحاریر اور مضامین کرک نامہ پر پڑھیے

بگ تھری کے خاتمے کا فیصلہ

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بالآخر اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ بگ تھری جیسی اجارادارانہ سوچ پر مبنی نظام مزید نہیں چل سکتا اور مساویانہ سوچ ہی کرکٹ کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔ آئی سی سی کے ورکنگ گروپ کی جانب سے بگ تھری کے خاتمے یعنی…

”دل خوش کردیا“، شاشنک منوہر بگ تھری کے بڑے مخالف

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر، اور اسی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیئرمین، شاشنک منوہر ہی "بگ تھری" کی بدنام زمانہ ترامیم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عدم توازن کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ یہ "بدمعاشی"…

پاکستان سمیت 7 ملکوں کو 1.25 ملین ڈالرز کی ادائیگی جلد متوقع

بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئندہ آٹھ سالوں میں اتنے سات مکمل رکن ملکوں کو فی کس 10 ملین ڈالرز ادا کرے گا اور اس سلسلے کی پہلی قسط جنوری کے اوائل میں ادا کی گئی جائے گی جو فی ملک 1.25 ملین ڈالرز ہوگی۔ بگ تھری ترامیم کے نتیجے میں ٹیسٹ کرکٹ…

بھارتی رویہ، پاکستان کھلی بغاوت پر آمادہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان سابق سفارت کار ہیں۔ وہ فرانس اور برطانیہ جیسے اہم ملکوں میں بھی سفیر رہ چکے ہیں اور خارجہ سیکرٹری کے عہدے پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں الفاظ کے چناؤ پر ملکہ حاصل ہے اور وہ جانتے ہیں کہ کس لفظ کو…

[باؤنسرز] بھارت... دنیائے کرکٹ کا مہاجن!

’’بگ تھری‘‘ نے جس دن سے آئی سی سی کو یرغمال بنایا ہے اس دن سے عالمی کرکٹ کی تباہی کا بھی آغاز ہوگیا ہے کیونکہ بھارت کی سربراہی میں کرکٹ کے ان ’’تین بدمعاشوں‘‘ نے آئی سی سی کو غیر موثر کرتے ہوئے عالمی کرکٹ میں جنگل کا قانون نافذ کردیا ہے جس…

بگ تھری معاملہ، نجم سیٹھی کی ذکا اشرف پر تنقید

پاکستان میں روایتی سیاست کی طرح چیئرمین کرکٹ بورڈ بھی کھٹائی میں پڑجانے والے معاملات کے الزامات "گزشتہ دور حکومت" پر لادتے دکھائی دے رہے ہیں اور 'بگ تھری' کے متنازع معاملے پر ہتھیار ڈالنے کے بعد انہوں نے نہ صرف یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے پی…

بگ تھری کو نہ مانتے تو دیوالیہ نکل جاتا: نجم سیٹھی

اصولی موقف تک عرصے تک ڈٹے رہنے کے بعد بالآخر پاکستان بھی 'بگ تھری' کی قوت کے سامنے جھک گیا اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کے لیے تمام عذر ہائے لنگ تراشنے شروع کردیے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر ''بگ تھری' کو قبول نہ کرتے تو دو سال کے اندر…

"ہمیشہ دیر کردیتا ہوں!" بالآخر پاکستان نے بگ تھری کی سفارشات منظور کرلیں

تمام ممالک کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد بالآخر پاکستان نے بھی بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے لیے تین بڑے ممالک – بھارت، آسٹریلیا اور انگلستان- کی پیش کردہ متنازع تجاویز کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جس کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ ہے…

[وڈیوز] بگ تھری پر اعجاز بٹ کی "بے باک" رائے

دنیائے کرکٹ میں اصلاحات کے نام پر 'تین بڑوں' کی حکمرانی کا معاملہ اتنا زیادہ موضوع گفتگو رہ چکا ہے کہ اب ان کی تجاویز و سفارشات منظور ہونے کے بعد اس کے بارے میں بات کرنا بھی عجیب سا لگتا ہے۔ شاید یہی بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین…

’’بگ تھری‘‘ سے ’’بگ‘‘ مفاد لینا ہوگا!

’’بگ تھری‘‘ دھونس اور دھاندلی کا منصوبہ ہے جس کا کسی طور پر بھی دفاع نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی پانی کے بہا ؤ کے ساتھ خود کو بہایا جاسکتا ہے جس طرح دوسرے ممالک کررہے ہیں جو بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں بلیک میل ہوکر اپنے اصولوں کو…