ٹیگ محفوظات

کامن ویلتھ بینک سیریز 2012ء

بھیانک فیلڈنگ کے بعد اچھی بلے بازی سری لنکا کو بچا گئی

سری لنکا کی بلے بازی نے فیلڈرز کی کسر پوری کر ڈالی اور پانچ کیچ چھوڑنے کے باوجود لنکن شیروں نے سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز کا دوسرا فائنل با آسانی 8 وکٹوں سے جیت لیا اور اس کمال کا سہرا کپتان مہیلا جے وردھنے اور تلکارتنے دلشان کی شاندار…

سری لنکا کی معجزاتی کارکردگی بھی آسٹریلیا کو زیر نہ کر سکی

نووان کولاسیکرا اور اوپل تھارنگاکی معجزاتی کارکردگی بھی اس خلا کو پر نہ کر سکی جو اینجلو میتھیوز کی عدم موجودگی سے پیدا ہوا اور آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی کیریئر کی پہلی سنچری کے بل بوتے پر کامن ویلتھ بینک سیریز کا پہلا فائنل سنسنی خیز…

سری لنکا فائنل میں، بھارت سی بی سیریز سے باہر

اعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا نہ صرف آسٹریلیا کو زیر کر کے کامن ویلتھ بینک سیریز کے فائنل میں اپنی نشست پکی کر لی بلکہ بھارت کے واپسی کے ٹکٹ پر بھی تصدیق کی مہر ثبت کر دی۔ ڈین کرسچن کی ہیٹ ٹرک رائیگاں گئی اور سری لنکا کی محنت بالآخر رنگ…

چالیس اوورز میں 321 رنز کا ہدف؟ کوہلی ہی کافی ہے

بھارت نے ناممکن کو ممکن تو بنا دیا لیکن اس کے نصیب کی کنجیاں آسٹریلیا کے ہاتھوں میں آ چکی ہیں کہ وہ سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز کے فائنل مرحلے سے قبل آخری مقابلے میں سری لنکا کو شکست دے تاکہ بھارت ’بیسٹ آف تھری‘ فائنل میں اس کے مدمقابل آ…

سہ فریقی سیریز: بقیہ مقابلوں کے لیے آسٹریلوی دستے کا اعلان

آسٹریلیا نے سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز کے بقیہ مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور راین ہیرس کی جگہ جیمز پیٹن سن کو طلب کیا گیا ہے جو پیر کی تکلیف کے باعث گزشتہ ماہ سے ملک کی نمائندگی سے محروم تھے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک 19…

آسٹریلیا فائنل میں، بھارت واپسی کا جہاز پکڑے گا

بھارت کے لیے دورۂ آسٹریلیا ایک بھیانک خواب ثابت ہو رہا ہے، ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد ایک روزہ ٹورنامنٹ ’کامن ویلتھ بینک سیریز‘ میں بھی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے کیونکہ ایک اہم مقابلے میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 87 رنز کی بدترین…

فورسٹ کی سنچری رائیگاں، سری لنکا کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح

پیٹر فورسٹ کی کیریئر کی پہلی سنچری رائیگاں چلی گئی اور ہر مقابلے کے ساتھ ساتھ خطرناک روپ دھارتے ہوئے سری لنکا نے سخت معرکہ آرائی کے بعد 3 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی اور سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آ چکا ہے۔ کپتان…

سری لنکا بھارت کے لیے بھاری ثابت ہو گیا، زبردست فتح

اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود بھارت سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز کے اہم معرکے میں سری لنکا کو زیر کرنے میں ناکام ہوگیا۔ حتیٰ کہ ان کھلاڑیوں کو جنہیں روٹیشن پالیسی کے تحت آرام دیا جانا تھا، انہیں بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا اور…

پونٹنگ ٹیم سے باہر، ’آخری لمحہ‘ آن پہنچا

آسٹریلیا نے بلے بازی میں مسلسل ناکامی کے باعث رکی پونٹنگ کو سہ فریقی ٹورنامنٹ کے درمیان میں ایک روزہ ٹیم سے باہر کر دیا ہے اور یوں رکی پونٹنگ کا شاندار کیریئر ’لب گور‘ پہن چکا ہے۔ 2011ء میں عالمی کپ کے دفاع میں ناکامی کے بعد سے رکی پونٹنگ…

آسٹریلیا نے بھارت کو آؤٹ کلاس کر دیا، بونس پوائنٹ کے ساتھ فتح

بین ہلفنیاس اور بریٹ لی کی تباہ کن باؤلنگ نے بھارت کی گزشتہ فتح کا نشہ ہرن کر دیا اور آسٹریلیا سہ فریقی کامن ویلتھ بینک سیریز میں ایک مرتبہ پھر سرفہرست پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ بھارت اپنی ناقص بلے بازی کے باعث ایک مرتبہ پھر مکمل طور پر ناکام…