ٹیگ محفوظات

بھارت انگلستان 2016ء

انگلستان کا کمال! صرف 8 رنز پر 8 وکٹیں گئیں

چلیں، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں تو ناقص امپائرنگ کا بہانہ چل گیا کہ جہاں آخری اوور میں اہم بلے باز کو غلط ایل بی ڈبلیو دے کر بازی انگلستان سے چھین لی گئی، لیکن فیصلہ کن مقابلے میں صرف 8 رنز پر 8 بلے باز کھو بیٹھنے کاکوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ بنگلور…

بھارتی امپائرز کے جانبدارنہ فیصلوں کی روایت برقرار

عمران خان ہمیشہ اس بات کا کریڈٹ لیتے ہیں کہ میچوں میں غیرملکی امپائروں کی شمولیت کا فیصلہ ان کی تحریک پر ہوا اور اس کے پس منظر وہ انڈین امپائروں کی جانبداری کی مثالیں پیش کرتے رہے مگر گزشتہ دنوں انڈیا انگلستان ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ساری…

بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور سرفہرست

انگلستان کے خلاف سیریز میں چار-صفر سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار ہی نہیں، محفوظ بھی ہوگئی ہے۔ سال 2016 کے اختتام پر، ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 120 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست رہا جبکہ آسٹریلیا…

انگلستان کی نیا ڈوب گئی، سیریز بھارت کے نام

انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آخری مقابلہ میزبان بھارت نے ایک اننگز اور 75 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 759 رنز کا تاریخی مجموعہ اکٹھا کیا، جسے انگریز کھلاڑی اپنی دونوں…

بائیکاٹ کی "ڈریم ٹیم"، کوئی بھارتی شامل نہیں

بھارتی عوام اپنے کھلاڑیوں کے حوالے سے بہت حساس واقع ہوئے ہیں، بلکہ یہ کہنا بےجا نہ ہوگا کہ انہیں دیوتاؤں کا درجہ دے رکھا ہے۔ اس لیے جب کوئی بھارتی "ہیروز" کو انہی کے ملک میں بیٹھ کر غیر اہم قرار دے ڈالے اور ایک پاکستانی کو زیادہ اہمیت دے تو…

بے حال انگلستان تازہ دم ہونے کے لیے دبئی میں

کیا آپ نے کبھی ایسا دیکھا ہے کہ کوئی ٹیم سیریز میں خسارے میں جانے کے بعد اگلے مقابلے سے قبل ذہن کو تازہ دم کرنے کے لیے حریف کا ملک ہی چھوڑ جائے؟ انگلستان ایسا کرنے والا ہے۔ موہالی میں 8 وکٹوں کی بدترین شکست کھانے کے بعد انگلستان کے کھلاڑیوں…

اسٹوکس کو کوہلی سے الجھنا مہنگا پڑ گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھ الجھنے پر انگلستان کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی سرزنش کی ہے۔ موہالی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اسٹوکس کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.1.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب…

کیا ایلسٹر کک، سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیں گے؟

یوں تو سبھی قومیں اپنے ہیروز، عظیم شخصیات اور مایہ ناز کھلاڑیوں کے حوالے سے حساس ہوتی ہیں لیکن اگر بات سچن تنڈولکر کی ہو تو بھارتی کرکٹ شائقین کے والہانہ جذبات اور محبت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ بھارت میں ’’کرکٹ کے بھگوان‘‘ کہلانے والے…

آشون کا دن، انگلستان کی حالت خراب

پہلے ٹیسٹ میں جاندار کارکردگی کے بعد امید تھی کہ دوسرے ٹیسٹ سے انگلستان زبردست مقابلہ کرے گا اور ہمیں ایک شاندار سیریز دیکھنے کو ملے گی، لیکن لگتا ہے کہ پہلا ٹیسٹ محض ایک مقابلہ تھا، جس میں انگلستان نے توقع سے بڑھ کر کچھ کر دکھایا ورنہ فارم…

راجکوٹ ٹیسٹ، تاریخ انگلستان کے حق میں

راجکوٹ میں پہلے دو دن انگلستان نے جو کھیل پیش کیا ہے، اس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ناکامیوں کے بعد ایک مشکل مہم کے آغاز میں انگلستان کو نیا حوصلہ دیا ہوگا۔ یہی نہیں بلکہ تاریخ کا پلڑا بھی اب انگلستان کے حق میں جھک گیا ہے۔ 'بابائے…