ٹیگ محفوظات

آئی پی ایل 2013ء

امپائر اسد رؤف کا پتہ چل گیا، پاکستان میں موجود

کئی دنوں تک منظرعام سے غائب رہنے کے بعد بالآخر پاکستانی امپائر اسد رؤف کا پتہ چل گیا ہےاور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود ہیں۔ اسد رؤف انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ تنازع کے ابھرتے ہی شک بھری نگاہوں میں آ گئے۔…

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ نقطہ عروج پر، چنئی سپر کنگز کا مالک گرفتار

بھارت میں اسپاٹ فکسنگ کا تنازع مختلف مدارج طے کرتے ہوئے بالآخر اپنے نقطہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس اسکینڈل میں صرف چند چھوٹے موٹے کھلاڑی قربانی کے بکرے نہیں بنیں گے، بلکہ کچھ مگرمچھ بھی پکڑے جائیں گے۔ ممبئی کی…

آئی پی ایل کا زوال شروع؟

طوفان سے قبل تو خاموشی ہوا ہی کرتی ہے لیکن اب بھارت کو طوفان کے عین درمیان کی ہولناک خاموشی کا سامنا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں اٹھنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی خاموشی تو کسی سے ڈھکی چھپی بات…

ایک اور پاکستانی زد میں، اسد رؤف چیمپئنز ٹرافی سے باہر

انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کا اتنا بڑا تنازع کھڑا ہونے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ معصوم بننے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بی سی سی آئی پر ہی تکیہ کیے بیٹھی ہے کہ جو 'مزاج یار میں آئے' وہ کرے۔ لیکن جہاں…

پولیس نے ایک ہی دن میں کس بل نکال دیے، تینوں کھلاڑیوں نے اعتراف جرم کر لیا

انڈین پریمیئر لیگ میں اک بھونچال آیا ہوا ہے، گزشتہ سال کے معاملے کو ہلکا سمجھنے والوں کو اب اندازہ ہوا ہے کہ فکسنگ کتنے بڑے پیمانے پر اپنے پنجے گاڑ چکی ہے کہ جب ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کا سب سے بڑا قومی ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑی…

فکسنگ کے نئے اشارے، دہلی پولیس کے سنسنی خیز انکشافات

بھارت کی پولیس سٹے بازوں کو بے نقاب کرنے میں ہمیشہ ہراول دستہ رہی ہے۔ ہنسی کرونیے جیسے عظیم کھلاڑی کو عرش سے فرش پر پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی دہلی پولیس اب ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظر آئی ہے اور اس نے دنیا کی سب سے بڑی اور مہنگی…

آئی پی ایل: تین کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ پر گرفتار، سری سانتھ بھی شامل

ایک سال قبل بھارتی ٹیلی وژن کے سنسنی خیز انکشافات نے انڈین پریمیئر لیگ کا چہرہ داغ دار کیا تو وہیں ٹھیک ایک سال بعد راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کی اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتاری نے ظاہر کر دیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی لیگ کے بارے میں…

کرس گیل کا طوفان، 66 گیندیں 175 ناقابل شکست رنز

کرس گیل خوابوں کو چکنا چور کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو اس سال رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیندباز ایشور پانڈے سے پوچھ لیں، جنہیں ان کے پہلے ہی اوور میں گیل نے 21 رن ٹھوک ڈالے ۔ اس آئی پی ایل کے کفایتی ترین…

آئی پی ایل، کیا شائقین کا جنون برقرار رہے گا؟

آئی پی ایل(انڈین پریمئر لیگ) کا چھٹا سیزن بس شروع ہونے ہی والا ہے۔2008ء میں جب آئی پی ایل کے بانی اور اس کے سابق چیئر مین للت مودی نے اس کی بنیاد رکھی تھی اس وقت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ فلمی دنیا کی رمق اور کرکٹ خصوصاً ٹی ٹوئنٹی…

برف پگھلنے کا فائدہ؟ پاکستان پر آئی پی ایل کے دروازے بدستور بند

پاکستان اور بھارت کے درمیان عرصہ پانچ سال سے معطل کرکٹ تعلقات کسی حد تک بحال ہوتے بھی دکھائی دے رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان، محدود اوورز ہی کی سہی لیکن، کرکٹ سیریز شروع ہونے کو ہے لیکن اس کے باوجود ایسے اقدامات کا دور تک پتہ نہیں جس کا…