ٹیگ محفوظات

جونی بیئرسٹو

پاکستان کو شکست در شکست، ایک اور بازی ہاتھ سے نکل گئی

شکستوں کے گرداب میں پھنسے پاکستان کو بچاؤ کا کوئی راستہ سجھائی نہیں دے رہا۔ ہر مقابلے میں نئی ہزیمت ان کی منتظر ہے۔ ابتدائی تینوں ایک روزہ مقابلوں کے بعد سیریز تو ویسے ہی ہاتھ سے نکل چکی تھی لیکن عبرت ناک انجام سے بچنے کی جو ہلکی سی امید…

اوول میں "یوم آزادی"، پاکستان نے سیریز برابر کردی

یونس خان کی ریکارڈ ڈبل سنچری، آخری چار وکٹوں پر 222 رنز کے حیران کن اضافے اور آخر میں یاسر شاہ کے 'جادو' کی بدولت پاکستان نے اوول کا میدان مار لیا اور سیریز کا خاتمہ برابر پر کیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد انگلستان کی مسلسل دو فتوحات

اوول میں 'ری پلے'

ایجبسٹن میں پہلے روز پاکستان 158 رنز پر پانچ حریف بلے بازوں کو ٹھکانے لگانے کے باوجود انگلستان کو 297 رنز بنانے کا موقع دیتا ہے اور یہیں سے مقابلے کا پانسہ پلٹ جاتا ہے۔ لگ بھگ اسی صورت حال کا سامنا اوول میں جاری آخری ٹیسٹ کے پہلے دن بھی رہا…

خسارے کے بعد شاندار کامیابی، انگلستان کو ناقابل شکست برتری مل گئی

انگلستان نے اولڈ ٹریفرڈ میں سیریز تو برابر کردی لیکن ایجبسٹن میں وہ ابتدا ہی سے پچھلے قدموں پر تھا لیکن پھر جوابی وار کرتے ہوئے مقابلے کو اس مقام تک لے آیا کہ آخری روز پاکستان کو 141 رنز کی بھاری شکست دے دی۔ یوں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں…

ایجبسٹن ٹیسٹ انگلستان کی مٹھی میں

پاک-انگلستان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اب مکمل طور پر میزبان کی مٹھی میں آ چکا ہے۔ چوتھے دن ابتدائی دو سیشن کا سست کھیل دیکھ کر یہ شک ہو رہا تھا کہ شاید دونوں ٹیمیں ڈرا کے لیے کھیل رہی ہیں۔ پاکستان کے گیندباز ابتدائی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد مسلسل…

یہ دو دن میں کیا ماجرا ہوگیا؟

ابھی لارڈز ٹیسٹ کا جشن ہماری مختصر یادداشت رکھنے والی قوم کے ذہنوں سے بھی محو نہیں ہوا تھا کہ اولڈ ٹریفرڈ میں دو دن ہی پاکستان کو مقابلے کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے کافی ہوگئے ہیں۔ انگلستان جو روٹ کی شاندار ڈبل سنچری اور اس کے بعد ابتدائی…

پاکستانی گیندبازوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، ایلسٹر کک کا عزم

پاکستان اور انگلستان کی سیریز میں اب ایک ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔ جب 14 جولائی کو لارڈز میں پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا تو سب کی نظریں پاکستانی گیندبازوں پر ہوں گی، بالخصوص محمد عامر پر۔ جنہوں نے اگست 2010ء میں اسی میدان پر اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا…

جنوبی افریقہ پستی کی جانب گامزن، انگلستان سے بھی شکست

بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جب جنوبی افریقہ کو تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اُس وقت ہر ایک کے ذہن میں یہی بات تھی کہ شکست کے پیچھے بھارتی کارکردگی سے زیادہ وکٹ کی خرابی کا عمل دخل ہے، لیکن ڈربن میں پہلے ٹیسٹ میں…

”زخمی شیروں“ کا مقابلہ، انگلستان کو درپیش اہم سوالات

جنوبی افریقہ کے بھارت کے میدانوں میں اور انگلستان کو متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب دونوں ”زخمی شیر“ 26 دسمبر سے ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ یہ ٹیسٹ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔…

بڑے بول کا انجام بُرا

کبھی کہا جاتا تھا ’’غرور کا سر نیچا‘‘ اور اب کہا جاتا ہے ’’بڑا بول تے ڈبہ گول‘‘۔ آسٹریلیا کے ساتھ بھی چوتھے ایشیز ٹیسٹ میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ وہ ٹرینٹ برج میں پہلی اننگز میں محض 18.3 اوورز میں صرف 60 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا ہے۔ ابتداء میں…