ٹیگ محفوظات

میچ فکسنگ

کرس کیرنز بال بال بچ گئے

نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈ کرس کیرنز کو برطانیہ میں عدالت کے سامنے جھوٹی گواہی دینے اور گمراہ کرنے کے سنگین مقدمے کا سامنا تھا، جس میں جرم ثابت ہونے پر انہیں 7 سال قید کی سزا بھی ہو سکتی تھی لیکن عدالت نے انہیں بے قصور قرار دیتے ہوئے بری…

تاریخی فیصلہ، چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر پابندی

طویل انتظار کے بعد بالآخر انڈین پریمیئر لیگ کا دوسرا رخ دنیا کے سامنے آ ہی گیا، جس کے بعد تحقیقاتی کمیشن نے چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو دو سال کے لیے معطل کردیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ آر ایم لودھا پینل نے…

بھارتی کرکٹ میں بدعنوانی، سنسنی خیز اور تشویش ناک مرحلہ

2008ء میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آغاز کے وقت ہی کرکٹ کے سنجیدہ مبصرین کو اس بات کا اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ بھارتی کرکٹ کے حق میں یہ اچھا نہیں ہوگا۔ دولت کا بے دریغ استعمال، فلمی دنیا کے ستاروں کا کرکٹ کے ساتھ غیر فطری انضمام،…

محمد اشرفل پر عائد پابندی میں کمی کردی گئی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فکسنگ اور بدعنوانی کے الزام میں سابق کپتان محمد اشرفل پر عائد پابندی میں کمی کردی ہے۔ محمد اشرفل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2013ء میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا جس پر چند ماہ قبل انہیں آٹھ سال پابندی…

تاحیات پابندی کے خلاف کنیریا کی آخری اپیل بھی مسترد

کرکٹ میں فکسنگ کے قبیح جرم کے مرتکب قرار پانے والے اپنے سابق پاکستانی دوستوں کی طرح دانش کنیریا کی تمام راہیں مسدود ہوچکی ہیں اور انگلستان کی عدالت نے ان کی آخری اپیل بھی مسترد کردی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے جاری…

فکسنگ ثابت ہوگئی، لو ونسنٹ پر تاحیات پابندی عائد

جان بوجھ کر گھٹیا کارکردگی دکھانے کے عوض سٹے بازوں سے بھاری رقوم وصول کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر نیوزی لینڈ کے سابق بیٹسمین لو ونسنٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد کردہ اس پابندی کا…

فکسنگ کا جرم ثابت، محمد اشرفل پر آٹھ سالہ پابندی عائد

18 جون وہ یادگار دن ہے جب محمد اشرفل نے بنگلہ دیش کو اپنی تاریخ کی یادگار ترین جیت سے نوازا، آسٹریلیا کے خلاف 2005ء میں کارڈف میں کھیلے گئے مقابلے میں اشرفل کی سنچری کو بھلا کون بھلا سکتا ہے؟ لیکن ٹھیک 9 سال بعد آج ہی کے دن میچ فکسنگ کے…

نوید عارف پر تاحیات پابندی لگا دی گئی

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے فکسنگ کے الزامات کے تحت پاکستانی نژاد نوید عارف پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔ اب وہ انگلش بورڈ، بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور اس کے تمام رکن ممالک کے تحت ہونے والے کرکٹ مقابلوں میں کسی بھی سطح پر حصہ نہیں لے…

جان بوجھ کر فکس مقابلہ جاری رہنے دیا، بنگلہ دیش کا آئی سی سی پر سنگین الزام

بنگلہ دیش نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے تفتیش کاروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2013ء کے ایک مقابلے کے فکس ہونے کا علم رکھنے کے باوجود اس سے صرف نظر کیا اور منتظمین کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے…

فکسنگ الزامات، کرس کیرنز کو لندن طلب کرلیا گیا

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم اور سابق بلے باز لو ونسنٹ کے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو دیے گئے بیانات ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے کے بعد اب اپنا اثر دکھا رہے ہیں۔ ایک طرف آئی سی سی فکسنگ معاملات کی سنجیدہ تحقیقات کے لیے مستعد ہوگیا تو…