ٹیگ محفوظات

ایم سی سی

تھوک پر پابندی، کرکٹ قوانین میں کئی دلچسپ تبدیلیاں

کرکٹ قوانین کے رکھوالے 'میریلبون کرکٹ کلب' (ایم سی سی) نے کچھ ایسے نئے قوانین منظور کیے ہیں، جو اِس سال یکم اکتوبر سے لاگو ہو جائیں گے اور یقین کریں ان میں بڑے دلچسپ قوانین بھی شامل ہیں۔ مثلاً اب 'منکڈ' کرنا کرکٹ کی روح کے خلاف نہیں رہا

کیا لمبے چھکے پر زیادہ رنز ملنے چاہئیں؟

چاہے گیند 45 میٹر کی معمولی باؤنڈری کو بمشکل پار کرے یا 50 ہزار نشستوں کے حامل کسی بڑے میدان میں تماشائیوں کے درمیان جا گرے، بیٹسمین کو رنز پھر بھی 6 ہی ملتے ہیں کیونکہ یہی کرکٹ کا قانون ہے۔ لیکن ٹی ٹوئنٹی کے عروج کے ان دنوں میں چھکوں کی…

کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو بدلتے وقت اور حالات کے ساتھ ہم آہنگ رکھنے کی کوشش کی جاتی رہے اور اُبھرتے مسائل کا بروقت حل تلاش کر لیا جائے تبھی ترقی و کامرانی کا سفر جاری رہتا ہے۔ " میریلیون کرکٹ کلب" (ایم سی سی) کرکٹ کے قوانین مرتب بھی کرتا…

بلّوں کی موٹائی اور وزن کو محدود کرنے کی تجویز

بالآخر امید کی پہلی کرن نظر آ رہی ہے۔ کرکٹ قوانین کے رکھوالے میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کہا ہے کہ وہ بلّوں کے حجم، موٹائی اور وزن کا معاملہ اگلے سال تک طے کرلے گا۔ ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے بلّوں کے معاملے پر اتفاق رائے تو…

کرکٹ میں سرخ اور پیلا کارڈ، ایم سی سی کا انوکھا قدم

بین الاقوامی کرکٹ میں وہ وقت بھی تھا جب کھلاڑیوں کو مخالفین سے الجھنے کی مکمل آزادی تھی۔ متعدد بار تو ایسا ہوا کہ کھلاڑی امپائروں سے بھی بھڑ جاتے تھے۔ 1987ء کا فیصل آباد ٹیسٹ بھلا کیسے بھلایا جا سکتا ہے کہ جہاں انگلستان کے مائيک گیٹنگ…

کرکٹ کو متوازن کھیل بنانے کے لیے اہم سفارشات

کرکٹ قوانین کے رکھوالے میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے گیندباز کی نو-بال میں مدد فراہم کرنے والی نئی ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کیا ہے اور ساتھ ہی امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی (ریویو) کے سلسلے میں اہم سفارش کرنے کے ساتھ ساتھ…

سال 2014ء کی بہترین تصاویر ظاہر

کرکٹ کی دنیا میں اعلیٰ ترین مقام رکھنے والے جریدے وزڈن نے کرکٹ قوانین کے رکھوالے میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ساتھ مل کر سال 2014ء کی بہترین تصاویر کا انتخاب کیا ہے، جس میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو کی تصویر کو پہلا انعام دیا گیا ہے۔…

شاہد آفریدی ریسٹ آف دا ورلڈ؛ عمر گل اور سعید اجمل ایم سی سی میں شامل

انگلستان کے تاریخی میدان لارڈز کی 200ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ریسٹ آف دا ورلڈ (Rest of the World) اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ جولائی کے اوائل میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے تین کھلاڑی شاہد…

کمار سنگاکارا ایم سی سی اسپرٹ آف کرکٹ لیکچر دیں گے

کرکٹ کے قوانین کا نگہبان میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا 11 واں اسپرٹ آف کرکٹ کاؤڈرے لیکچر 4 جولائی 2011ء کو کرکٹ کے مرکز لارڈز، لندن میں منعقد ہوگا۔ رواں سال اس لیکچر کا اعزاز سری لنکا کے سابق قائد کمار سنگاکارا کو دیا گیا ہے۔ ایم…