ٹیگ محفوظات

مشفق الرحیم

بنگلہ دیش گزشتہ ایشیا کپ کی تاریخ دہرانے میں ناکام، بھارت باآسانی فتحیاب

بنگلہ دیش گزشتہ ایشیا کپ میں حاصل کردہ تاریخی فتوحات کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکا اور بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ ہی 6 وکٹوں سے ہار گیا۔ یوں کپتان مشفق الرحیم کی سنچری اور اوپنر انعام الحق کی 77 رنز کی دلیرانہ اننگز رائیگاں گئی جبکہ…

تمیم اقبال ایشیا کپ سے باہر؛ بنگلہ دیش کو بڑا دھچکہ

ایشیا کپ 2014ء کے میزبان ملک بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے اہم بلے باز تمیم اقبال کے بغیر ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ 24 سالہ اوپنر بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں تین میچز کی ایک روزہ سیریز میں بھی آرام دیا…

گال میں رنز کا میلہ، بنگلہ دیش کے لیے ریکارڈ ساز ٹیسٹ

پانچ دنوں میں 1613 رنز، صرف 19 وکٹیں اور 7 سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری ، یہ ہے گال کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے پہلے سری لنکا-بنگلہ دیش ٹیسٹ کی کہانی، جو "رنز کی بہتی گنگا" میں کئی بلے بازوں کے ہاتھ دھونے کے بعد بالآخر بغیر کسی نتیجے تک…

[ریکارڈز] اشرفل محروم، مشفق نے تاریخ میں نام لکھوا لیا

قسمت دیکھئے، محمد اشرفل جو ڈبل سنچری کے تاریخی سنگ میل سے محض 11 رنز کے فاصلے پر تھے، منزل کو حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 152 رنز کے ساتھ دن کا آغاز کرنے والے کپتان مشفق الرحیم ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اشرفل، جنہوں نے 189…

[ریکارڈز] محمد اشرفل اک تاریخی سنگ میل کے قریب

مقابلہ سری لنکا کے میدانوں میں ہو اور رنز کے انبار نہ لگیں؟ ایسا ممکن نہیں۔ اگر مہمان ٹیم جدوجہد کرتی دکھائی بھی دے تو میزبان کبھی بھی ان کورنز تلے دبانے سے نہیں چوکتے۔ کچھ ایسی ہی کہانی کا آغاز گال کے خوبصورت میدان میں ہوا جہاں سری لنکا…

اعصاب شکن معرکہ اور بنگلہ دیش کی تاریخی فتح

دو سال قبل جب بنگلہ دیش نے مہمان نیوزی لینڈ کو سیریز میں 4-0 سے شکست دے کر دنیا پر ثابت کر دیا تھا کہ وہ کم از کم اپنے گھر میں دیگر ٹیموں کے لیے لوہے کا چنا ثابت ہوگی اور کسی حد تک یہی ثبوت اس نے رواں سال ایشیا کپ کے دوران بھی دیا، جہاں وہ…

سچن کی تاریخی سنچری رائیگاں، بنگلہ دیش کی اپ سیٹ فتح

سچن تنڈولکر نے ’سنچرئ منتظر‘ تو حاصل کر لی لیکن اس کے لیے انہوں نے انجانے میں ٹیم کی فتح کا سودا کرڈالا، کیریئر کے یادگار ترین سنگ میل یعنی 100 ویں بین الاقوامی سنچری کے حصول کے لیے انہوں نے بھارت کی اننگز کے تقریباً نصف اوورز استعمال کیے…

بنگلہ دیش-ویسٹ انڈیز: بارش متاثرہ ٹیسٹ سنسنی خیزی کے بعد بے نتیجہ

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کے باعث بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہو گیا لیکن جاتے جاتے بھی بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کے اننگز ڈکلیئر کرنے کے دلیرانہ فیصلے نے میچ میں کسی حد تک جان ڈال دی لیکن ویسٹ انڈیز…

بنگلہ دیش کی غیر مستقل مزاجی، سیریز ویسٹ انڈیز کے نام

بنگلہ دیش کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مستقل مزاجی ہے، اور اسی کا اظہار اولین دونوں ایک روزہ مقابلوں میں ہوا ہے جہاں اسے نہ صرف بدترین انداز میں شکست سے دوچار ہونا پڑا بلکہ سیریز بھی ہاتھ سے گنوانی پڑی۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی دکھا کر…

مشفق نے بنگلہ دیش کو واحد ٹی ٹوئنٹی جتوا دیا

مشفق الرحیم نے بطور کپتان اپنے ہی میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو کامیابی دلا دی۔ یوں بنگلہ دیش نے رواں سال میرپور، ڈھاکہ ہی میں عالمی کپ 2011ء کے میچ میں ہونے والی بدترین شکست…