ٹیگ محفوظات

مرلی دھرن

[آج کا دن] جب مرلی دھرن جاتے جاتے 800 وکٹیں لے گئے

یہ سال 2010ء تھا، گال کا خوبصورت میدان اور سب سے بڑھ کے عظیم اسپنر متایا مرلی دھرن کا آخری ٹیسٹ۔ میچ سے پہلے مرلی نے اعلان کر دیا تھا کہ بھارت کے خلاف مقابلہ اُن کا آخری ٹیسٹ ہوگا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اُس وقت 792 وکٹوں پر کھڑے تھے۔

بنگلہ دیش تاریخ کا دھارا پلٹ پائے گا؟

تقریباً ایک مہینے کے انتظار کے بعد بالآخر ٹیسٹ کرکٹ ایک مرتبہ پھر شروع ہونے والی ہے۔ اس بار سری لنکا بنگلہ دیش کے دورے پر جا رہا ہے کہ جہاں 15 مئی سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سری لنکا بنگلہ دیش کے خلاف شاندار ریکارڈ رکھتا

یاسر شاہ اور آشون میرا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں، مرلی دھرن

کرکٹ میں کہا جاتا ہے کہ "ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی ہوتے ہیں" اور اسی کو ذہن میں رکھ کر ہر کھلاڑی اپنے متعلقہ شعبے کے بڑے ریکارڈز توڑنے کا ہدف رکھتا ہے، مگر بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو اس مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔ جیسے بلے بازوں میں سچن تنڈولکر کہ…

مرلی دھرن اور سری لنکا کرکٹ آمنے سامنے

سری لنکا-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران ہونا تو یہی چاہیے تھا کہ مقابلے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے بات ہوتی، مگر اس وقت منفی خبریں شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور زیادہ تر کا ہدف عظیم سابق گیندباز مرلی دھرن ہیں۔ مرلی دھرن حال ہی…

بہترین کارکردگی کے ساتھ الوداع کہنے والے

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 25 رنز بنا کر آخری بار آؤٹ ہوگئے۔ اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں ایک ریکارڈ ساز سنچری کے بعد وہ عروج پر کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ پہلی اننگز میں جب نیوزی لینڈ صرف 74 رنز…

”میں نہ مانوں“، امپائر سے اختلاف کی جرات کرنے والے

پاکستان ایک جمہوریت ہے اور کرکٹ کھیلنے والے بیشتر ممالک میں جمہور کی حکمرانی ہے، جس میں اختلاف کی گنجائش بھی ہے اور حق بھی، لیکن ان کا پسندیدہ کھیل کرکٹ مکمل طور پر آمرانہ رویہ رکھتا ہے، جہاں پہلا اور آخری فیصلہ امپائر کا ہوتا ہے۔ اس کے…

[ریکارڈز] 400 وکٹیں لینے والے گیندبازوں میں نیا اضافہ، ڈیل اسٹین

90ء کی دہائی کے اوائل میں جب جنوبی افریقہ نے پابندی کے خاتمے کے بعد پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تو سب کھلاڑی گویا 'پراسرار بندے' تھے۔ ان کی صلاحیتیں اس وقت کھل کر سامنے آئیں جب 1992ء کے عالمی کپ میں جنوبی افریقہ نے تہلکہ مچا…

مشتبہ باؤلرز کے خلاف ایکشن، آئی سی سی کو 20 سال تاخیر سے یاد آیا: ڈیرل ہیئر

مشتبہ باؤلنگ ایکشن کا معاملہ ہو اور اس پینڈورا بکس کو کھولنے والے ڈیرل ہیئر نہ بولیں، ایسا کس طرح ممکن ہے؟ بالآخر کئی دنوں کی خاموشی کے بعد تاریخ کے متنازع ترین امپائر نے زبان کھول لی ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل پر تنقید کی ہے کہ اس نے…

سعید اجمل کو ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دی جائے، ارجنا راناتنگا

اپنے پورے بین الاقوامی کیریئر میں مرلی دھرن کی حفاظت کرنے والے سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا راناتنگا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ناقص باؤلنگ ایکشن کے حامل گیندبازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے غلط وقت کا انتخاب کیا ہے اور سعید اجمل…

پاک-لنکا ٹیسٹ مقابلے، اعدادوشمار کی نظر میں

چھ ماہ کے طویل انتظار کے بالآخر پاکستان ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ اکھاڑے میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ جو سلسلہ رواں سال کے اوائل میں سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں یادگار فتح کے بعد ٹوٹا تھا، گال کے میدان پر سری لنکا ہی کے خلاف جڑ جائے گا۔ آئیے…