ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2014ء

مائیکل کلارک زخمی، پاک-آسٹریلیا ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے

عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلے ہی قدم پر آسٹریلیا کو اپنے کپتان مائیکل کلارک سے محرومی کا صدمہ برداشت کرنا پڑرہا ہے جو اپنی بائیں ران کی تکلیف کی وجہ سے پاکستان کے خلاف آئندہ ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ حالیہ دورۂ…

بچے کچھے پاکستانی اسپنرز کا مقابلہ، آسٹریلیا کے بلے باز خصوصی تربیت لیں گے

گو کہ سعید اجمل پر پابندی لگ جانے کے بعد پاکستان کی اسپن باؤلنگ صلاحیت تقریباً ختم ہوچکی ہے، اس کے باوجود آسٹریلیا پاکستان کے خلاف سیریز میں کوئی خطرہ مول نہیں لانا چاہتا۔ اس لیے برسبین میں ایک ایسی وکٹ تیار کی ہے جہاں آسٹریلوی بلے باز اسپن…

سعید اجمل پر پابندی کرکٹ کے لیے اچھا فیصلہ ہے: آسٹریلوی کوچ

اگلے ماہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا کے لیے سب سے پریشان کن امر میزبان کی اسپن باؤلنگ قوت تھی۔ جن اسپن باؤلرز نے متحدہ عرب امارات کے انہی میدانوں پر اپنے وقت کے نمبر ایک انگلستان کو کچل دیا تھا، اس کا سامنا کرتے ہوئے آسٹریلیا کے…

آسٹریلیا کے لیے سکھ کا سانس

جب 2012ء کے موسم سرما میں اُس وقت کا عالمی نمبر ایک انگلستان پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچا تھا تو فتح و شکست کے درمیان فرق سعید اجمل تھے۔ اپنے ساتھی گیندبازوں عبد الرحمٰن اور محمد حفیظ کے ساتھ مل کر انہوں نے سیریز میں…

آسٹریلیا پاکستان سے نمٹنے کے لیے تیار

پاک-آسٹریلیا سیریز کے لیے تیاریاں اب حتمی مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔ میزبان پاکستان نے تو ابھی تک اپنی ٹیموں کا اعلان نہیں کیا لیکن آسٹریلیا نے آج ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں طرز کے لیے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے جس میں اہم ترین…

پاک-آسٹریلیا سیریز: مائیکل کلارک کے باہر ہونے کا خطرہ

سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اب عالمی کپ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کا تمام تر دارومدار آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر ہے جو اس وقت ٹیسٹ اور ایک روزہ دونوں طرز کی کرکٹ میں دنیا کی سرفہرست ٹیموں میں سے ایک ہے۔ رکی پونٹنگ کے آخری ایام میں…

پاک-آسٹریلیا و نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلیاں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف طے شدہ سیریز میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن کے مطابق کئی مقابلوں کی تاریخیں تبدیل کردی گئی ہیں۔ پاکستان رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا اور پھر دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ…

پی سی بی کی "ڈنگ ٹپاؤ" پالیسیاں؛ 'ریسکیو' کے بجائے 'ریسٹ کرو' پر عمل پیرا

تین برس قبل پاکستان نے متحدہ امارات کے میدانوں میں انگلینڈ کو تاریخی وائٹ واش کیا۔ اس جیت میں مرکزی کردار پاکستانی اسپنرز کا تھا جنہوں نے مجموعی طور پر تین ٹیسٹ میچز میں 48 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پاکستانی اسپن گیندبازوں کے…

صرف سعید اجمل ہی 'دوسرا' کرواتا ہے: مرلی دھرن

سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن نے سعید اجمل کو دور حاضر کا سب سے منفرد اسپنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت 'دوسرا' گیند صرف سعید اجمل ہی کرواتا ہے اور دوسرے باؤلر سعید جیسی گیندیں نہیں پھینک سکتے۔ مرلی دھرن نے حال ہی میں آسٹریلیا کے…

عالمی کپ کی تیاریاں کہاں ہونی چاہئیں؟ امارات میں یا آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں؟

پاکستان کے کھلاڑی نے طویل آرام کے بعد بالآخر آئند چند روز میں ایک مرتبہ پھر میدانوں میں نظر آنے والے ہیں، گو کہ یہ محض تربیتی سیشن ہے لیکن مئی اور جون کے مہینے میں لاہور کی تپتی گرمیوں میں تربیت جان جوکھوں کا کام ہوگا اور یہ سب کچھ ان…