ٹیگ محفوظات

پی سی بی

دورۂ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان نے کڑی شرائط عائد کردیں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ تعلقات بالکل ویسے ہی ہیں، جیسے ان دونوں ملکوں کے آپس میں رہے ہیں۔ تقسیم ہند کے بعد ایک مشترکہ مسلم ریاست کی حیثیت سے ساتھ رہے، لیکن دو دہائیوں ہی میں تعلقات اس حد تک خراب ہوگئے کہ پھر دونوں کے راستے جدا جدا…

محمد عامر کی واپسی کے امکانات روشن

پاکستان کے باصلاحیت، لیکن اسپاٹ فکسنگ جیسے قبیح فعل کے ارتکاب کے بعد پابندی کا نشانہ بننے والے تیز گیندباز محمد عامر بہت جلد ایک مرتبہ پھر کرکٹ کھیل پائیں گے۔ اگست 2010ء میں دورۂ انگلستان میں سٹے بازوں کے کہنے پر جان بوجھ کر نو-بالز…

سانحہ پشاور کے باوجود پاک-نیوزی لینڈ مقابلہ جاری

صرف چند روز قبل آسٹریلیا کے اوپنر فلپ ہیوز کی اندوہناک موت کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا جاری ٹیسٹ ایک دن کے لیے موخر کردیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز پاکستان کے شہر پشاور میں ہونے والے عظیم سانحے کے باوجود دونوں ٹیموں کا چوتھا ایک روزہ…

سعید اجمل کی واپسی کے لیے حتمی تیاریاں شروع

اب جبکہ آئے روز غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کیے گئے گیندبازوں کی بحالی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، پاکستان نے اپنے نمبر ایک باؤلر سعید اجمل کی واپسی کے لیے حتمی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ لیکن بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے روبرو درخواست…

کینیا اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

پاکستان ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوشاں ہے اور اس سمت میں ایک اہم قدم اٹھنے جا رہا ہے۔ کینیا کی قومی ٹیم اگلے مہینے پاکستان 'اے' کے خلاف پانچ ون ڈ ے مقابلے کھیلنے کے لیے لاہور آئے گی۔ یہ دورہ رواں ماہ کیا جانا تھا…

محمد عامر پر پابندی نرم کرنے کا باضابطہ مطالبہ کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے باضابطہ مطالبہ کردیا ہے کہ وہ محمد عامر کی پابندی کی سزا میں نرمی کرے تاکہ وہ اگلے سال اگست میں پابندی کے خاتمے سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں۔ محمد عامر اگست 2010ء میں انگلستان کے…

پی سی بی چار اسٹیڈیم ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا خواہشمند

ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے عدم انعقاد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چند اہم فیصلے کرنے کی ٹھان لی ہے اور اس سلسلے کا ایک قدم چار بین الاقوامی اسٹیڈیمز ضلعی انتظامیہ کے سپرد…

دو عہدوں پر فائز افراد کو ایک تک محدود رکھنے کا فیصلہ، بورڈ میں نئی آسامیاں

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو عہدوں پر فائز افراد کو ایک عہدے تک محدود کرنے کا فیصلہ قابل ستائش بھی ہے اور بورڈ میں نئی آسامیوں کا سبب بھی۔ آئندہ چند دنوں میں کم از کم تین سابق کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر بورڈ میں نوکریاں ملنے کا امکان ہے…

مصباح عالمی کپ کے لیے بہترین کپتان ہے: شاہد آفریدی کا 'یو ٹرن'

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آنکھیں دکھائے جانے کے بعد شاہد خان آفریدی نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق ہی عالمی کپ 2015ء کے لیے بہترین کپتان ہیں اور وہ ان کی بھرپور حمایت کریں گے۔ شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ون…

مصباح کو ورلڈ کپ میں قیادت کے لیے مجبور نہیں کریں گے: شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ تیسرے ایک روزہ مقابلے میں مصباح الحق اپنی مرضی سے دستبردار ہوئے، ان کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا اور نہ ہی انہیں عالمی کپ میں قیادت پر مجبور کیا جائے گا۔ ابوظہبی میں صحافیوں سے…