ٹیگ محفوظات

پی سی بی

اضافی بوجھ کو کم کرنے کے لیے پی سی بی کے بڑے فیصلے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خود پر سے بوجھ کو کم کرنے کے لیے بڑے فیصلے لینا شروع کردیے ہیں جس کا آغاز انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ ڈائرکٹرز کے عہدے ختم کرنے کی صورت میں لیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان نے بورڈ کے حالیہ فیصلے…

مرکزی معاہدوں کا اعلان، کھلاڑیوں کے وارے نیارے

پاکستان کے کھلاڑیوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں تمام ہوئیں اور بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنیچر کو مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکٹس) کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کل 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کے قابل سمجھا گیا ہے جن کو 4 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔…

پی سی بی اور کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پر متفق ہوگئے

کئی دنوں کے بحث مباحثے بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان نئے مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکٹس) پر اظہارِ رضامندی ہوگیا ہے۔ جس کے تحت 32 کھلاڑیوں کو معاہدوں سے نوازا جائے گا جنہیں مچار مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔…

بھارت نہ کھیلا تو پاکستان کرکٹ مر نہیں جائے گی، شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت سے کھیلے بغیر بھی پاکستان کرکٹ زندہ رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی لیکن ساتھ ہی اس امید کا اظہارکیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کا پابند…

سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں شمولیت کے لیے کڑی شرائط عائد

خدا خدا کرکے پانچ سال کی طویل پابندی ختم ہوئی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ارادے کچھ اور ہی معلوم ہو رہے ہیں کیونکہ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کے لیے بحالی پروگرام ترتیب دینے کا مضبوط ارادہ کرلیا ہے۔…

پی سی بی-کے سی سی اے تنازع میں نیا رُخ

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین تنازع ایک نئی صورت اختیار کرگیا ہے۔ ایک طرف کراچی نے 'عدم تعاون' کی تحریک چلا رکھی ہے تو دوسری جانب بورڈ نے بھی کچھ ایسے اقدامات اٹھائے ہیں، جن سے بیک وقت کراچی کے مطالبات کی تشفی…

پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے اور مختلف عہدیداران کے 'قلمدانوں' میں تبدیلی کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔ چیف سلیکٹر سے لے کر چیئرمین کے خصوصی مشیر، چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ اور دیگر…

خصوصی افراد کا پانچ ملکی ٹورنامنٹ، پاکستان بھی شرکت کرے گا

پاکستان اگلے ماہ یعنی ستمبر کے اوائل میں ہونے والے خصوصی افراد کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا جس کے لیے 16 رکنی دستے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے بتایا کہ پانچ…

کراچی اور پی سی بی میں ٹھن گئی، نقصان کھلاڑیوں کا

پاکستان کرکٹ بورڈ ایک تجربہ گاہ بنتا نظر آ رہا ہے، شکر ہے ابھی تک چراگاہ نہیں بنا۔ دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک، حتیٰ کہ بنگلہ دیش جیسے چھوٹے بورڈز بھی، اپنی ڈومیسٹک کرکٹ سے بہت کچھ حاصل کررہے ہیں لیکن دنیائے کرکٹ کی چوتھی سب سے بڑی…

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ فیصلہ جلد متوقع!

کامیاب دورۂ سری لنکا کے بعد اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آرام کر رہے ہیں اور اپنا فارغ وقت گھر والوں کے ساتھ گزار رہے ہیں جس کے بعد ستمبر سے ایک مصروف سیزن کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو اگلے سال مارچ تک جاری رہے گا۔ پے در پے مقابلوں کو مدنظر…