ٹیگ محفوظات

عالمی درجہ بندی

"چار دن کی چاندنی"، پاکستان کی بادشاہت ختم

بالآخر ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا 'ہنی مون پیریڈ' ختم ہوا اور روایتی حریف بھارت نے نیوزی لینڈ کو تین ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں شکست دے کر اپنا کھویا ہوا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ جی، آپ بالکل ٹھیک سمجھے ہیں، یہ مقابلہ…

عمران خان بمقابلہ مصباح الحق

کرکٹ کے تناظر میں عمران خان کا ذکر ہو تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ تصور میں 1992ء کے ورلڈکپ کی فاتحانہ تصویر نہ ابھرے۔ فاتح ٹیم، عمران خان کی قیادت میں ٹرافی اٹھائے ہوئے اور چہروں سے خوشی پھوٹتے ہوئے۔ دوسری طرف حالیہ دنوں میں جب بھی مصباح…

پاکستان کا ہاتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی پر، لاہور میں ایک تاریخی دن

ایک دن 25 مارچ 1992ء کا تھا کہ جب پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی اعزاز ورلڈ کپ جیتا تھا، پھر 21 جون 2009ء کا ایک دن تھا کہ جب ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان عالمی چیمپئن بنا اور آج 21 ستمبر 2016ء کا دن ہے کہ جس میں پاکستان کے کپتان…

پاکستان کو ملے گی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی

گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان کرکٹ کی حالت دیکھیں تو یہ بات خواب سی لگتی ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹرافی کبھی پاکستان کا مقدر بنے گی لیکن مصباح الحق نے اس خواب کو ایک حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔ یہ بات کم حیرانگی کی حامل نہیں کہ جہاں طویل…

ٹیسٹ کرکٹ کی ڈویژنز میں تقسیم، پاکستان اور بھارت مخالفت کریں گے

ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سامنے ٹیسٹ کو 'مقابلے کی دوڑ' میں برقرار رکھنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا مشورہ پیش کیا گیا تھا تاکہ باہمی مقابلوں میں دلچسپی کا عنصر بڑھ سکے لیکن خدشہ یہ ہے کہ 6 ستمبر کو…

نئی درجہ بندی، آسٹریلیا عظیم سے عظیم تر ہوگیا

کھیل کوئی بھی ہو آگے نکلنے کی جستجو اور پیچھے رہ جانے کی خفت نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ پرستاروں پر بھی طاری ہو جاتی ہے۔ اس احساس کو اجاگر کرنے کے لیے درجہ بندی آئینہ کی صورت ادا کرتی ہے جو بتاتی ہے کہ آپ کس مقام پر کھڑے ہیں۔ پاک-انگلستان اور…

اگر پاکستان ورلڈ کپ 2019ء کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا تو کیا ہوگا؟ نشریاتی ادارے پریشان

پاکستان اور بھارت، کرکٹ میں "دیووں کا مقابلہ"، جس پر کروڑوں نظریں ہوتی ہیں، جہاں کھلاڑیوں کی ایک جنبش پر لاکھوں دل دھڑکتے ہیں۔ رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جب دونوں ممالک مدمقابل آئے تو یہ مقابلہ خاص طور پر برصغیر میں کروڑوں شائقین نے دیکھا۔…

نمبر ایک پاکستان، وقار یونس شادمان

کہتے ہیں نا کہ "ہمتِ مرداں، مددِ خدا"، دل و جان سے محنت کرنے والوں کی مدد غیب سے آتی ہے اور غیر متوقع حالات خود بخود حق میں پلٹنے لگتے ہیں۔ دورۂ انگلستان کے لیے پاکستان کی سخت محنت اور مشکل مرحلے تک پہنچنے کے بعد دو-دو سے برابری نے پاکستان…

پاکستان اور بھارت عالمی نمبر ایک بن سکتے ہیں، لیکن کیسے؟

سری لنکا کے ہاتھوں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی تاریخ ساز شکست نے عالمی درجہ بندی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ابھی صرف پانچ دن پہلے تو کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹیسٹ میں نمبر ایک ہونے پر گرز نما ٹرافی وصول کی تھی لیکن اس کے بعد پہلے ہی مقابلے میں انہیں…

ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی آسٹریلیا کے ہاتھ

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے عالمی ٹیسٹ درجہ بندی میں اول مقام حاصل ہونے پر خوبصورت گرز نما ٹرافی اور اس کے ساتھ ایک ملین ڈالرز کی خطیر رقم وصول کرلی ہے۔ یہ ٹرافی اور انعامی رقم سال میں یکم اپریل کو ٹیسٹ درجہ بندی میں سرفہرست رہنے والی…