ٹیگ محفوظات

ریکارڈز

[ریکارڈز] سعید اجمل کا ایک اور سنگ میل، سال میں 100 وکٹیں

پاکستان کے اسپن 'جادوگر' سعید اجمل ہر گزرتے مقابلے کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے جا رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں وہ پاکستان کی مایوس کن باؤلنگ میں امید کی واحد کرن رہے۔…

[ریکارڈ] 400 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باؤلرز

اسپن 'جادوگر' سعید اجمل نے پاک-سری لنکا پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں حاصل کرلی ۔ سری لنکا کی باری کے دوران انہوں نے کمار سنگاکارا کو شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اپنا 400 واں شکار کیا۔ سعید نے…

[ریکارڈز] مسلسل تین ون ڈے سنچریاں، ڈی کوک تازہ اضافہ

جنوبی افریقہ کے باصلاحیت نوجوان بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے آج مسلسل تیسرے ون ڈے مقابلے میں سنچری بنا کر کرکٹ کی تاریخ کے چند بہترین بلے بازوں میں اپنا نام بھی درج کروا لیا ہے۔ ایک روزہ کرکٹ میں اب تک پاکستان کے ظہیر عباس اور سعید انور…

[ریکارڈز] سب سے کم باریوں میں 4 ہزار ون ڈے رنز

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ دور جدید کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں طویل عرصے تک نمبر ایک پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔ تسلسل کے ساتھ کارکردگی ہاشم آملہ کا طرّہ امتیاز ہے، جس کی بدولت وہ محض 84 ویں ایک روزہ…

[ریکارڈز] مصباح کئی سنگ میل عبور کرگئے، کئی منزلوں کے مزید قریب

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کا گو کہ فیصلہ ہو چکا ہے لیکن پاکستان کے پاس ایک تاریخی موقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ کرنے والا پہلا ملک بن جائے۔ لیکن اس مقصد کے لیے اس کے بلے بازوں کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری…

[ریکارڈز] پاکستان کی کم ترین مارجن سے حاصل کردہ فتوحات

پورٹ ایلزبتھ میں پاکستان کی سنسنی خیز معرکہ آرائی کے بعد 1 رن سے حاصل کردہ فتح کئی لحاظ سے تاریخی تھی اور بلاشبہ مدتوں تک شائقین کے ذہنوں میں تازہ رہے گی۔ یہ ایک روزہ کرکٹ تاریخ میں محض دوسرا موقع تھا کہ پاکستان نے صرف 1 رن کے مارجن سے کوئی…

[ریکارڈز] ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کھانے والے باؤلر، شاہد آفریدی سرفہرست

پاکستان کے لیے مایوس کن ایک روزہ سیریز کا اختتام چار-ایک سے جنوبی افریقہ کے حق میں ہوا اور گو کہ ٹیم نے ابھی دو ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلنے ہیں لیکن یہ دورہ اجتماعی و انفرادی طور دونوں سطحوں پر ناکامیوں سے عبارت رہاہے۔ پاکستان کے جن کھلاڑیوں سے…

[ریکارڈز] سب سے کم اننگز میں 6 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے بلے باز

جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ولیئرز نے پاکستان کے خلاف گزشتہ روز نہ صرف ایک یادگار سنچری اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کی سیریز فتح میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ وہ اس دوران 6 ہزار ایک روزہ رنز کا سنگ میل بھی عبور کرگئے۔ نامانوس حالات…

[ریکارڈز] کولکتہ میں محمد شامی کی کارکردگی ریکارڈز کی نظر میں

ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ صرف تین دن میں اپنے اختتام کو پہنچا، اور بھارت کی دوسری باری آنے سے قبل ہی اس مقابلے کے خاتمے کی بڑی وجہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے محمد شامی کی تباہ کن باؤلنگ تھی جنہوں نے صرف 118 رنز دے کر ویسٹ انڈیز کے 9…

[ریکارڈز] روہیت شرما کی پہلی ٹیسٹ باری ریکارڈز کی نظر میں

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو صرف تین دن میں شکست دے کر کولکتہ کے شائقین کو آخری بار سچن تنڈولکر کی بلے بازی دیکھنے کے شرف سے تو محروم کر ہی دیا لیکن روہیت شرما کی باری نے ٹیسٹ میں بھارت کو مستقبل کی ایک اور نوید دی ہے۔ جنہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ…