ٹیگ محفوظات

ریکارڈز

[ریکارڈز] ایک باری میں سب سے زیادہ رنز کھانے والے باؤلرز

بھارت-آسٹریلیا سیریز کا اختتام میزبان ہندوستان کے حق میں ہوا جس نے 2-1 سے خسارے میں جانے اور دو مقابلوں کے بارش کے نذر ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور کمال جراتمندی سے دو مرتبہ 350 رنز سے زیادہ کا ہدف بھی عبور کیا۔ پھر آخری مقابلے میں شاندار…

[ریکارڈز] ایک روزہ کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری

'مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا' کے مصداق آسٹریلیا نے 384 رنز کے بھاری ہدف کے تعاقب میں جان تو خوب ماری لیکن 57 رنز قبل ہمت ہار گئے۔ ابتدائی حالات دیکھ کر تو اندازہ نہیں لگایا جا سکتا تھاکہ آسٹریلیا یہاں تک بھی پہنچ پائے گا لیکن گلین میکس…

[ریکارڈز] ایک مقابلے میں سب سے زیادہ چھکے

کمبھ کے میلے کے بعد بھارت کا دوسرا سب سے بڑا میلہ یعنی 'رنز میلہ' اپنے اختتام کو پہنچا۔ 7 ایک روزہ مقابلوں میں صرف 5 مقابلے ہی مکمل ہو پائے جس میں رنزوں کے انبار لگ گئے۔ کئی ریکارڈ ٹوٹے اور آخری مقابلے میں بھی دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ…

[ریکارڈز] سال 2013ء میں اب تک اسپنرز کا راج، جدیجا اور اجمل سب سے آگے

جب کرکٹ پابندیوں کا کھیل نہ تھا، جب 30 گز کے دائرے نہ ہوتے تھے، جب اس دائرے کے اندر اور باہر کھلاڑیوں کی تعداد کو متعین کرنے والے قوانین نہ تھے اور جب وکٹ بناتے ہوئے بلے بازوں کو ترجیح نہ دی جاتی تھی تو 'شرفاء کا کھیل' دراصل تیز باؤلرز کا…

دیوالی پر دھماکہ خیز اننگز، روہیت کی ڈبل سنچری

دیوالی کے دن آپ کس چیز کی توقع رکھتے ہیں؟ پٹاخوں، دھماکوں اور آتش بازی کی اور آج ہی روہیت شرما نے دھماکہ خیز اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو بھی یہ نظارہ دکھا ہی دیا۔ بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم جاری بھارت-آسٹریلیا ساتویں و آخری ون ڈے میں کچھ یہی…

[ریکارڈز] بڑے ہدف کے دفاع میں ناکامی، آسٹریلیا کی پرانی عادت

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جو 6 مقابلوں کے اختتام پر 2-2 سے برابر ہے اور اب ساتواں و آخری ون ڈے فیصلہ کن ہوگا۔ ناگپور میں کھیلے گئے چھٹے ون ڈے میں بھارت نے ویراٹ کوہلی کی دھواں دار بیٹنگ کی…

[ریکارڈز] دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی اوپنرز

پاکستان کے نوجوان بلے باز خرم منظور ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا کر میچ کے ہیرو قرار پائے، لیکن دبئی میں جاری اگلا ہی ٹیسٹ ان کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا۔ وہ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی ٹیسٹ…

[ریکارڈز] گریم اسمتھ کی یادگار ڈبل سنچری، کئی ریکارڈ پیروں تلے

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی میں سخت ہزیمت اٹھائی۔ حال ہی میں زمبابوے کے ہاتھوں زیر ہونے والا پاکستان عالمی نمبر ایک کے خلاف اتنے شاندار انداز میں جیتے گا، یہ بات کپتان گریم اسمتھ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگی۔ اس بدترین شکست…

[ریکارڈز] سہاگ غازی کا انوکھا ریکارڈ، سنچری اور ہیٹ ٹرک

گو کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ مقابلہ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے اختتام پذیر ہوا لیکن میزبان بنگلہ دیش کے لیے یہ مقابلہ کئی لحاظ سے یادگار رہا، خصوصاً نوجوان سہاگ غازی کے لیے جنہوں نے نہ صرف یہ کہ میچ کے آخری دن ہیٹ…

[ریکارڈز] ذوالفقار بابر ٹیسٹ کیریئر شروع کرنے والے تیسرے عمر رسیدہ ترین پاکستانی کھلاڑی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ابوظہبی میں جاری پہلے ٹیسٹ میں دو کھلاڑیوں کو اپنے ٹیسٹ کیریئر کی شروعات کا موقع دیا۔ ایک بائیں ہاتھ سے اسپن گیندبازی کرنے والے ذوالفقار بابر اور دوسرے اوپنر شان مسعود۔ اس طرح پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیپ ملنے…