ٹیگ محفوظات

شین واٹسن

ٹی ٹوئنٹی عالمی درجہ بندی جاری، انگلستان نمبر ایک، پاکستان ساتویں پوزیشن پر

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عالمی چیمپئن انگلستان سرفہرست ہے جبکہ سری لنکا دوسری اور نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔ 2009ء کے عالمی چیمپئن پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے۔ انفرادی درجہ…

دوسرے ایک روزہ میں فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ کی امیدیں برقرار

جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میں آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے فتح حاصل کر کے سیریز میں اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ ہاشم آملہ کی زیر قیادت یہ پروٹیز کی پہلی فتح تھی جس میں نہ صرف بلے بازی میں ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ نپی تلی…

واٹسن اور مارش زخمی، پہلے ایک روزہ میں شرکت مشکوک

آسٹریلیا کے شہرۂ آفاق آل راؤنڈر شین واٹسن کی جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے جبکہ اہم بلے باز شان مارش بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون وائٹ کے احتیاطاً ایک روزہ دستے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ کرکٹ…

پہلا ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کے نام، واٹسن مردِ میدان

شین واٹسن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے دورۂ جنوبی افریقہ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا ٹی ٹوئنٹی پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ 4 نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والے آسٹریلیا نے کسی بھی لمحے جنوبی افریقہ کو حاوی نہ ہونے دیا اور…

مالنگا کی شاندار ہیٹ ٹرک؛ کینگروز نے گھٹنے ٹیک دیئے

گیند کرانے کے جداگانہ انداز کے حامل سری لنکن گیند باز لاستھ مالنگا نے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی تیسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی. سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین پانچواں اور آخری میچ لاستھ مالنگا کی شاندار ہیٹ ٹرک اور مہیلا جے وردھنے و…

آسٹریلیا کی آل راؤنڈ کارکردگی، سری لنکا کو مسلسل دوسرے ایک روزہ میں شکست

آسٹریلیا کی تباہ کن باؤلنگ اور تجربہ کار رکی پونٹنگ کی ذمہ دارانہ و کارآمد اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے مسلسل دوسرے ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے زیر کر کے پانچ مقابلوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ مہند راجا پکسے…

جانسن کی تباہ کن باؤلنگ، آسٹریلیا شکست کے گرداب سے نکلنے میں کامیاب

مچل جانسن کی تباہ کن گیند بازی اور ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کی بدولت آسٹریلیا شکست کے گرداب سے نکل کر فتح کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ مسلسل دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بدترین شکست کے بعد آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے با آسانی…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ ایوارڈز 2011ء کے لیے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرک نامہ کو آئی سی سی کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بھارت کے ظہیر خان، انگلستان کے جوناتھن ٹراٹ اور گریم…

سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کی ایک اور فتح، آسٹریلیا پھر نامراد

سری لنکا نے مہیلا جے وردھنے کی آل راؤنڈ کارکردگی اور اجنتھا مینڈس کی ریکارڈ ساز باؤلنگ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کارکردگی…

عالمی درجہ بندی، شین واٹسن سرفہرست آل راؤنڈر بن گئے

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں یادگار کارکردگی دکھانے کے بعد ایک روزہ کرکٹ کے آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں سرفہرست آ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے اختتام پر جمعرات کو جاری ہونے والی…