ٹیگ محفوظات

ویڈیوز

[یاد ماضی] کرکٹ تاریخ کے متنازع ترین آؤٹ

سنیل گاوسکر، 1981، آسٹریلیا بمقابلہ بھارت، تیسرا ٹیسٹ، ملبورن یہ سیریز امپائروں کے ناقص فیصلوں کا شکار رہی جن کے بارے میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا خیال تھاکہ بیشتر ان کے خلاف گئے۔ ڈینس للی کی ایک اندر آتی گیند پر سنیل گاوسکر چوک گئے اور گیند…

[آج کا دن] اک تاریخی فتح یا ……؟

اسے انگلستان کی تاریخی فتح کہا جائے یا پھر کچھ اور؟ اک ایسا مقابلہ جسے پہلے پہل تو کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین مقابلوں میں شمار کیا گیا اور انگلستان اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کے کپتان زبردست تعریف کے مستحق ٹھیرے، لیکن جب اصل عقدہ کھلا…

وارن-سیموئلز تنازع سے کیٹچ کی اسپورٹس مین اسپرٹ تک

بگ بیش لیگ میں گزشتہ ہفتے شین وارن اور مارلون سیموئلز کے درمیان ہنگامے نے جہاں بدمزگی پیدا کی وہیں جمعرات کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان مقابلے میں ایک واقعے نے شائقین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ 190 رنز کے بھاری…

شین وارن اور مارلون سیموئلز بگ بیش لیگ میں الجھ پڑے

دنیائے کرکٹ میں بدزبانی اور حریف ٹیم کے کھلاڑیوں سے الجھنا اور ہتک آمیز لہجہ و زبان اختیار کرنا آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سرشت میں شامل ہے اور اس "میدان" میں کوئی کوئی انہیں مات نہیں دے سکتا۔ اس کی تازہ مثال بگ بیش لیگ میں سابق آسٹریلوی اسپنر…

لٹل ماسٹر سچن تنڈولکر کی پہلی ٹیسٹ سنچری

بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں 100 سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز سچن تنڈولکر نے اپنی پہلی سنچری انگلستان کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ، مانچسٹر کے مقام پر میں بنائی تھی۔ 9 تا 14 اگست 1990ء تک جاری رہنے والے ٹیسٹ میچ میں 17 سالہ سچن نے بھارت کو…

آ رہا ہے پاکستان ۔۔۔۔۔ آنے دو!!!

‏"یہ کپ کہیں نہیں جائے گا"، "انگریزوں کی بجا دی، بین!" کے بعد بھارتی ٹیلی وژن چینلوں کا یہ نیا شاہکار 'آنے دو!'۔ پاک بھارت سیریز کے لیے بھارتی ٹیلی وژن چینل کے بنائے گئے اشتہارات میں کپتان مہندر سنگھ دھونی سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان کو

[یاد ماضی] کولکتہ سے وابستہ پاکستان کی یادیں

بھارت کے میدانوں میں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ یہ کسی زمانے میں ایک لاکھ تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تھا لیکن اب تعمیر نو کے بعد گنجائش توکچھ کم ضرور ہوئی ہے لیکن یہاں کے تماشائیوں کی…

ناصر، جنید اور قسمت! پاکستان نے چنئی فتح کر لیا

پاک-بھارت سیریز کے ایک روزہ مرحلے کا پہلا ہی مقابلہ شاندار معرکہ آرائی کے بعد پاکستان کی فتح پر منتج ہوا اور پاکستان کی جیت کے بنیادی محرک یہ رہے: جنید خان کی طوفانی باؤلنگ، ناصر جمشید اور یونس خان کی شاندار بیٹنگ اور قسمت!جن کی بدولت…

کرکٹ کی مانوس آواز ہمیشہ کے لیے خاموش، ٹونی گریگ چل بسے

ٹیلی وژن چینلوں پر کرکٹ میچز کے دوران ابھرنے والی ایک مانوس سی صدا آج ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی، معروف تجزیہ کار اور انگلش ٹیم کے سابق کپتان ٹونی گریگ مختصر علالت کے بعد چل بسے۔ دو ماہ قبل اُن کے پھیپھڑوں میں سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جو مہلک…

[آج کا دن] ’شیپی‘ کا یوم پیدائش

”اور ان دو رنز کے ساتھ ہی اسکور ہو گیا 111 رنز، اور یہ ڈیوڈ شیفرڈ نے اپنی دائیں ٹانگ اٹھا کر ”نیلسن“ تک پہنچنے کا اشارہ دیا“ کیا آپ نے کبھی یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رکھا ہے؟ اک ایسا اشارہ جو کرکٹ کی تاریخ کے بہترین امپائروں میں سے ڈیوڈ…