ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2015ء

سنگاکارا نے ریکارڈز کے انبار لگا دیے، سری لنکا کی ایک اور کامیابی

سری لنکا کے آخری گروپ مقابلے میں اس کے علاوہ کوئی دلچسپی نہ تھی کہ کمار سنگاکارا مسلسل سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ پائیں گے یا نہیں؟ اور انہوں نے مایوس نہیں کیا۔ مسلسل چوتھی اننگز میں سنچری داغ کر 32 سال سے قائم ریکارڈ کو بالآخر قصہ پارینہ…

آئرلینڈ بھی بھارت کے لیے رکاوٹ نہ بن سکا، مسلسل پانچویں جیت

شیکھر دھاون اور روہیت شرما کی ریکارڈ شراکت اور اس سے پہلے گیندبازی کے زبردست مظاہرے کی بدولت بھارت نے عالمی کپ میں آئرلینڈ کو بھی 8 وکٹوں سے ہرا دیا ہے اور یوں رواں عالمی کپ میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے پانچ تک پہنچا دیا ہے۔…

بنگلہ دیش کرکٹ تاریخ کی یادگار فتوحات

بنگلہ دیش کو گو کہ بین الاقوامی کرکٹ کا باضابطہ رکن بنے ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے، لیکن اس کے باوجود بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں اسے کبھی بھی سنجیدہ حریف نہیں لیا گیا اور وہ شاذونادر ہی ناک-آؤٹ مرحلے تک پہنچ سکا۔ 2011ء میں وہ اپنے ہی میدانوں…

پاکستان کی قیادت کرنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے: مصباح الحق

آپ کے خیال میں دنیائے کھیل میں سب سے مشکل کام کیا ہوسکتا ہے؟ برازیل یا انگلستان کی فٹ بال ٹیموں کا مینیجر بننا یا موجودہ پس منظر میں انگلستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنا؟ اگر مصباح الحق سے یہی سوال کیا جائے تو ان کا جواب ہوتا ہے پاکستان کرکٹ…

عالمی کپ 2015ء، کون کتنا سفر کرے گا؟

کہنے کو تو عالمی کپ محض دو ملکوں میں ہو رہا ہے لیکن درحقیقت یہ 8 ملین مربع کلومیٹرز کے رقبے پر پھیلے ہوئے دو ممالک میں کھیلا جا رہا ہے یعنی کئی ٹیموں کے لیے سفر در سفر درحقیقت دردِسر بنا ہوا ہے۔ آپ شاید حیران ہوں کہ عالمی کپ میں سب سے زیادہ…

کیا آئرلینڈ 'شہ زور' بھارت کو جھکا پائے گا؟

عالمی کپ 2015ء میں گروپ 'اے' میں تو تمام معاملات ٹھیک ہو چکے، کون اگلا مرحلہ کھیلے گا اور کون گھر جائے گا؟ یہ سب طے ہوچکا لیکن گروپ 'بی' میں ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ یہاں بھارت کے علاوہ کسی کو ابھی کوارٹر فائنل کا یقینی ٹکٹ نہیں ملا۔…

آئرش کپتان بھارت سے مقابلے کے لیے پرعزم

عالمی کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے مصروف عمل آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ بھارت آرام کی غرض سے اپنے چند کھلاڑیوں کو نہ کھلائے، لیکن اس کے باوجود انہیں ایسا نہیں لگتا کہ دفاعی چیمپئن آئرلینڈ کے خلاف…

دھونی کئی نئے ریکارڈز کے قریب

بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سے زیادہ خوش کون ہوگا؟ عالمی کپ کے آغاز سے عین پہلے سہ فریقی سیریز کے آخری امتحان میں بری طرح ناکامی کے بعد جب دفاعی چیمپئن کو اہمیت نہیں دے رہا تھا تو پاکستان کے خلاف مقابلے سے اٹھے اور اب تک ناقابل شکست…

بنگال ٹائیگرز کوارٹر فائنل میں، انگلستان بے دخل

بنگلہ دیش نے شاندار بلے بازی، بہترین باؤلنگ اور قسمت کے بل بوتے پر ایک یادگار فتح حاصل کرتے ہوئے انگلستان کو عالمی کپ کی دوڑ سے باہر کردیا۔ چار سال پہلے 2011ء میں بھی بنگلہ دیش نے انگلستان کو ہرایا تھا لیکن نہ خود اگلے مرحلے میں پہنچ سکا…

محمود اللہ نے نئی تاریخ رقم کردی

انگلستان کے خلاف عالمی کپ 2015ء کے اہم ترین مقابلے میں بنگلہ دیش کے محمود اللہ نے ایک نئی تاریخ رقم کی، جب وہ اپنے ملک کی طرف سے سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے۔ ایک ایسے عالمی کپ میں جہاں سنچریوں کی گنگا بہہ رہی ہے، محمود اللہ نے بھی…