ٹیگ محفوظات

زمبابوے پاکستان 2013ء

زمبابوے میں شکست، باؤلرز بھی قصور وار، بورڈ تیز باؤلرز کے لیے کیمپ لگائے گا

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کا سامنا کرنے سے قبل دورۂ زمبابوے ایک بہت اچھا تربیتی سیشن ثابت ہو سکتا تھا لیکن قومی کرکٹ ٹیم کی مجموعی نااہلی کی وجہ سے زمبابوے جیسا حریف بھی لوہے کا چنا ثابت ہوا اور ٹیسٹ سیریز برابری کی بنیاد پر ختم ہوئی۔ گو…

[با‎ؤنسرز] کپتان بدلو …… نظام نہ بدلو!!

اس مرتبہ کرک نامہ سے غیر حاضری کچھ زیادہ ہی طویل ہوگئی ہے جس کا سبب ذاتی مصروفیت تھی۔ کہیں قارئین یہ نہ سمجھ لیں کہ پاکستان کی شکست نے افسردہ کردیا تھا جس کے سبب لکھنے کو من نہ کیا کیونکہ پاکستان کی شکست تو صاف دکھائی دے رہی تھی اور پہلے…

کھلاڑیوں کی وطن واپسی، معین خان کو شرمندگی نہیں اور یونس خان کی دوڑیں

دورۂ زمبابوے کا اختتام بدترین شکست کے ساتھ ہونے کے بعد پاکستان کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے کھلاڑیوں میں یونس خان، اسد شفیق، خرم منظور، فیصل اقبال اور ٹیم مینیجر معین خان شامل تھے۔ اس…

پاکستان کو زبردست دھچکا، درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا

زمبابوے کے خلاف ناقابل یقین شکست نے پاکستان کو سخت دھچکا پہنچایا ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ زمبابوے 6 سال سے زیادہ کے عرصے کے بعد درجہ بندی میں پہلی بار واپس آیا ہے اور وہ بھی بنگلہ دیش کو…

زمبابوے کی تاریخی فتح اور پاکستان دل شکستہ

زمبابوے نے ہرارے میں پاکستان کے خلاف 24 رنز کی تاریخی کامیابی سمیٹ کر سیریز کو ایک غیر متوقع نتیجے پر پہنچا دیا، یعنی برابری پر! ایک ایسا نتیجہ جس کے بارے میں کسی نے سیریز کے آغاز سے قبل سوچا بھی نہ تھا۔ پاکستان جسے آخری دن 106 رنز کی ضرورت…

شادی راس نہ آئی؟ اسد شفیق کی کارکردگی زوال پذیر

لگتا ہے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو شادی کچھ زیادہ راس نہیں آئی، پے در پے ناکامیوں نے ان کی راہ دیکھ لی ہے۔ گو کہ انہیں مسلسل مواقع ملے ہیں اور گزشتہ سال اکتوبر میں شادی کے بعد سے اب تک وہ پانچ ٹیسٹ اور 8 ایک روزہ مقابلے کھیل چکے ہیں لیکن سوائے…

[باؤنسرز] کیا جیت نے خامیوں کو چھپا دیا ہے؟

وہی ہوا جس کا اندازہ گزشتہ تحریر میں لگایا تھا کہ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکام ہونے والی بیٹنگ لائن میں سے کوئی ایک بیٹسمین دوسری باری میں بڑی اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت کی راہ پر گامزن کردے گا اور پاکستانی ٹیم یہ میچ جیت لے گی۔…

یونس خان اور گیندبازوں کی بدولت پاکستان ہرارے میں فتح یاب

ہرارے میں کھیلا گیا پہلا پاک-زمبابوے ٹیسٹ پہلے تین دن تک زمبابوے کی گرفت میں رہا لیکن اس کے بعد یونس خان کی ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں پاکستانی باؤلرز کی شاندار کارکردگی کے باعث ایسا ہاتھ سے نکلا کہ پانچویں دن کھانے کے وقفے سے قبل ہی…

[باؤنسرز] پونے چھ رنز کے بیٹسمین!!

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز 249 رنز پر تمام ہوئی، جس میں سے 49 سعید اجمل کے ہیں اور بقیہ 200 رنز میں سے 131 رنز مشترکہ طور پر اظہر علی اور مصباح الحق نے اسکور کیے جس کا مطلب ہے کہ آٹھ کھلاڑیوں جن میں چار اسپیشلسٹ…

ایک روزہ سیریز مکمل، 9 کھلاڑی کل وطن واپس پہنچیں گے

زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے والے دستے کے 9 کھلاڑی کل وطن واپس پہنچیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اضافی کھلاڑی پہلے ہی زمبابوے روانہ ہو چکے ہیں۔ کل وطن واپس پہنچنے والوں میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی، وکٹ کیپر سرفراز…