میٹھا ہپ ہپ، کڑوا تھو تھو؛ مظہر مجید کے بیان پر آسٹریلیا تلملا اٹھا

پاکستان کے زیر عتاب کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے خلاف دھوکہ دہی و بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت لندن میں جاری ہے جس نے سوموار کو ایک ڈرامائی موڑ لیا اور سٹے باز مظہر مجید کے بیانات کی آڈیو ٹیپس نے اک تہلکہ مچا دیا ہے۔ خصوصاً…

آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دیے، ڈی آر ایس کی لازمی حیثیت ختم

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کو ایک مرتبہ پھر اختیاری قرار دے دیا ہے یعنی کہ اگر کھیلنے والے دونوں ممالک رضامند ہوں تو اس کا استعمال کر…

مظہر مجید کےالزامات بے بنیاد ہیں؛ کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا نے لندن کی عدالت میں سماعت کے دوران سٹے باز مظہر مجید کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی سب سے بڑے میچ فکسر ہیں۔ سوموار کو سماعت کے دوران عدلیہ نے سٹے باز کی گفتگو کی آڈیو ٹیپ سنی جس میں…

ایک ٹیسٹ 10 لاکھ پاؤنڈز میں فکس کیا جا سکتا ہے؛ مظہر مجید کے ہوشربا انکشافات

برطانیہ کی عدالت میں پاکستان کے کھلاڑیوں پر بدعنوانی و دھوکہ دہی کے مقدمے کی سماعت کے چوتھے روز زبردست انکشافات ہوئے، جن کے مطابق قضیہ سامنے لانے والے اخبار 'نیوز آف دی ورلڈ' سے وابستہ صحافی مظہر محمود کو سٹے باز مظہر مجید نے بتایا تھا کہ…

بریٹ لی دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر

آسٹریلیا کے برق رفتار گيند باز بریٹ لی آنتوں کی سوزش کی وجہ سے دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ پیر کی شب جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں جراحی کے عمل سے گزریں گے اور ممکنہ طور پر چھ سے آٹھ ہفتوں کے لیے کرکٹ کے میدانوں میں نہيں اتر…

پاکستان ڈی آر ایس کے لیے اسپانسر حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا

پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے امپائرز کے فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کا خیر مقدم کیا اور اب اس نے نظام کے اطلاق کے لیے اسپانسر حاصل کر کے ایک اور تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کرک نامہ کو بتایا ہے کہ…

سہیل تنویر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

پاکستان کے تیز گیند باز تنویر کے رشتۂ ازواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کے نکاح کی تقریب اتوار کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جبکہ دلہن کی رخصتی چند ماہ بعد متوقع ہے۔ سہیل تنویر کا نکاح راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی کی معروف کاروباری شخصیت کی…

آئی پی ایل: پاکستان پر کوئی پابندی نہیں، گورننگ کونسل اجلاس میں شمولیت پر غور ہوگا

بھارتی پریمیر لیگ کے نئے سربراہ راجیو شکلا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں پاکستان پر کوئی پابندی نہیں ہے اور گورننگ کونسل 4 اکتوبر کو اپنے اگلے اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی غور کرے گی۔ پاکستان کے کھلاڑی صرف اولین آئی پی ایل…

حکومت سندھ محمد علی شاہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ دیکھنے کی خواہاں

حکومت سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین دیکھنا چاہتی ہے۔ اس امر کا انکشاف سندھ کے صوبائی وزیر برائے مقامی حکومت آغا سراج درانی نے گزشتہ روز کیا کہ حکومت سندھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے عہدے پر کسی ایسے فرد…

آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس؛ اعجاز بٹ بطور چیئرمین پی سی بی شرکت کریں گے

آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دبئی میں قائم آئی سی سی کے صدر دفتر میں 10 اکتوبر بروز پیر (کل) منعقد ہوگا جو رواں سال 2011ء میں منعقد ہونے والا چوتھا اور آخری اجلاس ہوگا. کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آزاد انتظامی…