زمرہ محفوظات

دیگر ممالک

زمبابوے کی آل راؤنڈ کارکردگی، کینیا کے خلاف بڑی فتح

زمبابوے نے عالمی کپ 2011ء کا حوصلہ افزاء اختتام کرتے ہوئے کینیا کے خلاف آخری مقابلہ 161 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ باؤلرز خصوصا اسپنرز نے بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کو رائیگاں نہیں جانے دیا اور 309 رنز کا تعاقب کرنے والے کینیا کو…

چھوٹی ٹیموں کی بڑی جنگ، سبز طوفان کامیاب

آئرلینڈ نے عالمی کپ 2011ء میں اپنی شاندار کارکردگی کا اختتام ایک اور فتح کے ساتھ کیااور نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 307 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم کا بیڑہ پار لگانے کا سہرا پال اسٹرلنگ کو جاتا ہے جنہوں نے 72 گیندوں پر…

کینیڈا کو زیر کر کے آسٹریلیا گروپ ‘اے’ میں سرفہرست

شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت آسٹریلیا نے عالمی کپ میں اپنے ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو 34 میچز تک طوالت دے دی ہے۔ کینیڈا کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی کے بعد اس کی نظریں اب پاکستان کے خلاف اہم مقابلے پر مرکوز…

جان ڈیویسن آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے

عالمی کپ 2011ء کے سب سے طویل العمر کھلاڑی جان ڈیویسن نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 40 سالہ ڈیویسن نے 2003ء میں عالمی کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا تھا۔ گو کہ جان ڈیویسن کینیڈا میں پیدا ہوئے لیکن…

امر القیس نے بنگلہ دیشی امیدوں کو جلا بخش دی، نیدرلینڈز کے خلاف آسان فتح

بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈچ ٹیم کو محض…

آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ دراز تر، کینیا بھی زیر

آسٹریلیا کی عالمی کپ میں فتوحات کا سلسلہ اور دراز ہو گیا ہے، جس نے گروپ اے کے میچ میں کینیا کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ لیکن کینیا نے ایک مایوس کن عالمی کپ کے بعد دفاعی چیمپین کے خلاف جرات مندانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے کسی حد تک اپنی عزت نفس…

نیوزی لینڈ کی کینیڈا کے خلاف آسان فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ پکی

نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 97 رنز سے ایک آسان فتح حاصل کر کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنی نشست پکی کر لی ہے۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کینیڈا نے 359 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب میں اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پورے 50 اوورز کھیلے اور اشیش…

بھارت کی کوارٹر فائنل تک رسائی؛ نیدرلینڈز کا پتہ صاف

بھارت اور نیدرلینڈز کے مابین عالمی کپ کا 25 واں میچ میزبان ٹیم کے نام رہا. بھارت نے گزشتہ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف سامنے آنے والی کمزوریوں کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کی. گیند بازی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم کو…

کینیڈا نے کینیا کا بھرم ختم کردیا

عالمی کپ گروپ اے میں شامل مینوز سمجھی جانے والی دو ٹیموں کے مابین مقابلہ کینیڈا کے نام رہا. ماضی میں حیرت انگیز اپ سیٹس کی تاریخ رکھنے والی کینیا کی ٹیم اس بار کسی بڑی ٹیم کو ہرانے تو درکنار اپنے چوتھے میچ میں کینیڈا کی نو آموز اور کم تجربہ…

پاکستان کی کوارٹر فائنل کی جانب پیش رفت؛ کینیڈا کو شکست

کہا جاتا ہے میچ ہمیشہ بلے بازوں کی کارکردگی سے دلچسپ اور سنسنی خیز بنتا ہے لیکن جس میچ کی تفصیل آپ پڑھنے جا رہے ہیں وہ دونوں ٹیموں کی گیند بازی کے باعث سنسنی کے مراحل طے کرتا اور اپ سیٹ سے اپنا دامن بچاتا اختتام پذیر ہوا۔ کولمبو کے…