زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

ڈیل اسٹین کا غصہ اور خرم منظور کا پیار بھرا جواب

کہا جاتا ہے کہ تیز گیند باز نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ ذاتی زندگی میں کافی غصیلی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر کھیل کے قوانین کو توڑتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں پر جملے کستے اور بدتمیزی کر بیٹھتے ہیں۔ ویسے تو اس کی کئی ایک…

ناقابل یقین پاکستان فاتح، نمبر ایک جنوبی افریقہ ڈھیر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی سب سے غیر متوقع نتائج دینے والی ٹیم کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کا اندازہ پاکستان کی ٹیسٹ اکھاڑے میں حالیہ کارکردگی دیکھنے والوں کو بخوبی ہوگیا ہوگا۔ کہاں زمبابوے کے خلاف ایک ماہ قبل 264 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ناکامی…

تمام اندازے غلط، پاکستان ابوظہبی میں بالادست پوزیشن پر

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہمیشہ کی طرح پاکستان کی بیٹنگ اہلیت موضوع بحث تھی خصوصاً اوپننگ کے حوالے سے، جسے اننگز کے ابتدائی لمحات میں دنیا کے بہترین گیندبازوں کا سامنا کرنا تھا۔ لیکن ابوظہبی میں نوجوان خرم…

ذمہ داری اب بیٹسمینوں کی ہے!

متحدہ عرب امارات کی وکٹوں پر رنز کرنا آسان نہیں ہے یہ بات ٹیسٹ سیریز کے پہلے دن ہی ثابت ہوگئی جب جنوبی افریقہ جیسی ٹیم بھی پونے تین رنز فی اوور کے حساب سے بیٹنگ کرسکی جبکہ پاکستانی بالرز نے 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ثابت کیا کہ جنوبی افریقی…

کیا 'اسپن کا جال' پروٹیز کو بے حال کر سکے گا؟

تین برس قبل ابوظہبی میں ابراہم ڈی ولیئرز نے پاکستان کیخلاف 278رنز کی ریکارڈ سازاننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 584کا مجموعہ دلوادیا جس کے جواب میں پاکستان نے چار نصف سنچریوں کے سہارے 434 رنز بنا کر میچ کو ڈرا کی جانب گامزن کردیا اور دو ٹیسٹ میچز…

جنوبی افریقہ کی جانب سے مضبوط ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف اگلے ماہ دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دو ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ مقابلے کے کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں اگلے ماہ کے اوسط میں کرکٹ کی مختصر ترین طرز میں آمنے…

پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان و جنوبی افریقہ کی تیاریاں کل سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں نے سائیڈ میچز میں اپنی اپنی صلاحیتوں کو پرکھ لیا، خامیاں اور خوبیاں بھی دیکھ لی گئی ہیں اور اب ایک دوسرے کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے کل سے دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ…

پاکستان کے خلاف سیریز، جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا

پاکستان اس وقت زمبابوے سے نبرد آزما ہے لیکن اسے آگے دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم سے سابقہ پیش آنا ہے جب جنوبی افریقہ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گا یعنی "ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں" جنوبی افریقہ نے اس اہم دورے کے لیے اپنے…

جنوبی افریقہ کرکٹ ایوارڈز: ہاشم آملہ مسلسل دوسری مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی قرار

جنوبی افریقہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے شیدائیوں کے پسندیدہ کھلاڑی ہاشم آملہ جنوبی افریقی کرکٹ ایوارڈز کی تقریب کے ہیرو قرار پائے ہیں اور انہوں نے سال 2013ء کے چار ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔ جنوبی افریقی کرکٹ ایوارڈ 2013ء…

دلشان نے سری لنکا کی نمبر ایک پوزیشن بچالی

سری لنکا آخری ٹی ٹوئنٹی میں زبردست جیت کے باوجود جنوبی افریقہ کو سیریز جیتنے سے تو نہ روک سکا لیکن اس شاندار جیت نے سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی عالمی درجہ بندی کی نمبر پوزیشن کو بھی بچا لیا اور پاکستان کو نمبر ایک ٹیم بننے سے ضرور روک دیا ہے۔…