زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح، جنوبی افریقہ کے زخموں پر مرہم

سری لنکا کے مایوس کن دورے میں، جہاں ایک روزہ سیریز میں پے در پے شکستوں نے جنوبی افریقہ کو بے حال بھی کیا اور عالمی درجہ بندی میں پانچویں پوزیشن پر بھی جا دھکیلا، ٹی ٹوئنٹی سیريز میں کامیابی نے غموں کا کچھ ازالہ ضرور کردیا ہوگا۔ ہمبنٹوٹا میں…

دومنی کی آل راؤنڈ کارکردگی، جنوبی افریقہ پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت گیا

دورۂ سری لنکا میں پے در پے تین شکستوں کے بعد بالآخر جنوبی افریقہ کو میزبان پر فتح مل ہی گئی، گو کہ اس سے ایک روزہ سیریز میں بدترین شکست کا داغ نہیں دھلے گا لیکن پھر بھی پروٹیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں کامیابی کا مزا تو چکھ ہی…

جنوبی افریقہ کو شکست پہ شکست، سری لنکا 4-1 سے سیریز جیت گیا

چیمپئنز ٹرافی میں شکست کا صدمہ جنوبی افریقہ کو اس طرح توڑ پھوڑ کر رکھ دے گا، کسی نے تصور بھی نہ کیا ہوگا کہ وہ سری لنکا کے ہاتھوں سیریز میں چار-ایک کے بدترین مارجن سے زیر ہوگا۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے پانچویں و…

اج تے ہوگئی سنگا سنگا! جنوبی افریقہ کو 180 رنز کی بدترین شکست

دنیا کے نمبر ایک بلے باز اور نمبر ایک باؤلر کی عدم موجودگی ٹیم پر کتنا بڑا فرق ڈالتی ہے؟ آج کولمبو میں جنوبی افریقہ کی بدترین شکست سے ظاہر ہو گیا۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ 180 رنز کے بھاری مارجن سے ہار گیا۔ 321 رنز کے…

پاکستان کے لیے نیا امتحان، جنوبی افریقہ کے خلاف مکمل سیریز طے ہو گئی

پاکستان گزشتہ کچھ عرصے سے کرکٹ کے سخت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ انتظامی مسائل ایک جانب لیکن ٹیم کی پے در پے شکستوں نے پاکستان کرکٹ کی کمر دوہری کردی ہے۔ مسائل کے انہی ایام میں پاکستان کے لیے ایک نئے امتحان کا پرچہ بھی آج تیار ہو گیا یعنی کہ…

کھودا پہاڑ، نکلا جنوبی افریقہ؛ انگلستان فائنل میں

چیمپئنز ٹرافی 2013ء کا پہلا سیمی فائنل توقعات کے بوجھ تلے ہی دب گیا، اورہوا وہی جو ہمیشہ ہوتاآیا ہے، یعنی کہ عالمی ٹورنامنٹ میں ناک آؤٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ کی بدترین شکست۔ اب تو شاید ہم بھی کہانی دہرا دہرا کر تھک گئے ہیں کہ اچھا بھلا…

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز، بارش اور بدقسمتی سب کو زیر کر لیا

1992ء کے عالمی کپ میں بارش، 1996ء میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست، 1999ء میں سیمی فائنل ٹائی اور ٹورنامنٹ سے باہر، 2003ء میں ڈک ورتھ لوئس کی وجہ سے مقابلہ ٹائی اور شکست، ان تمام مقابلوں کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ جنوبی…

جنوبی افریقہ جیت گیا، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے تقریباً باہر

2011ء میں ایک روزہ کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ کپ میں پاکستان توقعات کے بغیر کھیلا تھا، لیکن بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بنا اور اب جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2013ء میں پاکستان کئی ماہرین کی نظر میں سیمی…

انگلش کنڈیشنز؟ باؤلرز کا کچومرنکل گیا، بھارت فتحیاب

انگلش کنڈیشنز، انگلش کنڈیشنز، انگلش کنڈیشنز، کتنا شور تھا نا چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے؟ اور افتتاحی مقابلے میں کیا ہوا؟ 636 رنز بن گئے اور سوائے اسپنرز کے کسی باؤلر کی دال نہ گلی۔ اور جب اسپنر چل جائیں تو کس کو فاتح ہونا چاہیے؟ جی…

چیمپئنز ٹرافی سے قبل چیمپئنز والی کارکردگی، پاکستان جنوبی افریقہ پر فتحیاب

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف سخت جدوجہد کے بعد شائقین کرکٹ کے ماتھے پر ابھرنے والی شکنوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ مقابلے میں بہترین باؤلنگ، عمدہ فیلڈنگ اور شاندار بلے بازی نے اہم وارم اپ مقابلے میں پاکستان کو 7 وکٹوں…