زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

پھر جنوبی افریقہ؟ پاکستان کا دورہ طے ہوگیا

پاکستان کے ایک اور دورۂ جنوبی افریقہ کا معاملہ بالآخر طے پا ہی گیا۔ ایک روز قبل تک جس سیریز کی توقعات کا خاتمہ ہو گیا تھا آج اچانک ہی اس کا اعلان کر دیا گیا۔ سال میں اب تک جنوبی افریقہ کے خلاف دو سیریز کھیلنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم…

'ناقابل یقین' پاکستان سیریز برابر کرنے میں کامیاب

فتح سے محض 17 رنز دوری کے باوجود اپنی بقیہ 6 وکٹیں گنوا کر شکست کھانے والا پاکستان صرف 209 رنز کا دفاع کرنے کی بھی اہلیت رکھتا ہے اور مقابلہ جیتا بھی 66 رنز کے بھاری مارجن سے ، یہ ہے 'ناقابل یقین' پاکستان! دبئی میں ہونے والا دوسرا ون ڈے…

صرف 17 رنز کے عوض 6 وکٹیں گنوانے والا پاکستان 1 رن سے ہار گیا

184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جس ٹیم کے 165 رنز پر 4 آؤٹ ہوں، کیا وہ مقابلہ ہار سکتی ہے؟ جی ہاں! اگر تعاقب کرنے والی ٹیم پاکستان کی ہو۔ شارجہ میں کھیلے گئے پاک-جنوبی افریقہ پہلے ون ڈے میں ہدف سے صرف 19 رنز کا فاصلہ پاکستان کے لیے ہمالیہ ثابت…

[باؤنسرز] گرین شرٹس ون ڈے سیریز میں ریلیکس نہیں کرسکتی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی ایک روزہ درجہ بندی پر نظر دوڑانے کے بجائے اگر زمینی حقائق کا جائزہ لیا جائے تو آج شروع ہونے والی پاک-جنوبی افریقہ سیریز میں پاکستان کو برتری حاصل ہے اور یہی بہترین موقع ہے کہ پاکستان پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں…

افسوسناک دن، بیٹسمین سر پر گیند لگنے سے چل بسا

کرکٹ کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہے کہ کوئی کھلاڑی گیند لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہو اور آج کھیل کے انہی افسوسناک دنوں میں سے ایک رہا جب جنوبی افریقہ میں ایک فرسٹ کلاس مقابلے کے دوران ایک بلے باز سر پر گیند لگنے سے چل بسا۔…

بال ٹمپرنگ کے مرتکب کھلاڑی پر 10 میچز کی پابندی لگائی جائے: مائیکل وان

گیند سے چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے پکڑے جانے والے جنوبی افریقی کھلاڑی فف دو پلیسی کو ملنے والی "سزا" گوروں سے بھی ہضم نہیں ہو رہی۔ دبئی میں اختتام پذیر ہونے والے ٹیسٹ تیسرے روز فف دو پلیسی نے گیند کو اپنے ٹراؤزر کی زپ پر رگڑ کر اسے خراب کرتے…

شاندار باؤلنگ، بیٹنگ اور بال ٹمپرنگ، جنوبی افریقہ جیت گیا

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ اپنی شاندار باؤلنگ، بیٹنگ اور بال ٹمپرنگ کے ذریعے دوسرا ٹیسٹ بھاری مارجن سے جیت کر سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یوں جنوبی افریقہ کا بیرون ملک ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی برقرار رہا اور…

بال ٹمپرنگ کا جن بوتل سے باہر، دو پلیسی کی گیند سے چھیڑچھاڑ

پاک-جنوبی افریقہ دبئی ٹیسٹ یکطرفہ مقابلے کی وجہ سے بے مزہ سا ہوتا جا رہا تھا کہ اچانک تیسرے دن آخری سیشن شروع ہوتے ہی ایک تنازع نے جنم لے لیا اور تمام تر توجہ پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بجائے بال ٹمپرنگ کی جانب مبذول ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے…

[ریکارڈز] گریم اسمتھ کی یادگار ڈبل سنچری، کئی ریکارڈ پیروں تلے

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی میں سخت ہزیمت اٹھائی۔ حال ہی میں زمبابوے کے ہاتھوں زیر ہونے والا پاکستان عالمی نمبر ایک کے خلاف اتنے شاندار انداز میں جیتے گا، یہ بات کپتان گریم اسمتھ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگی۔ اس بدترین شکست…

'مصیبت کبھی اکیلے نہیں آتی'، جنوبی افریقہ سخت مشکل میں

کہتے ہیں کہ "مصیبت کبھی اکیلے نہیں آتی"، سالوں تک ٹیسٹ کرکٹ میں فتوحات کے مزے لوٹنے والا جنوبی افریقہ متحدہ عرب امارات پہنچتے ہی نہ صرف پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہار گیا بلکہ اب جبکہ اسے دوسرے و آخری ٹیسٹ میں لازمی فتح درکار ہے، دنیا کے…