ٹیگ محفوظات

منتخب تحاریر

اظہر علی کا کیا ہوگا؟

انگلستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان تک ہر دن ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اظہر علی کی کپتانی اب گئی کہ تب گئی۔ لیکن کسی نہ کسی طرح ان کی قیادت تو بچ گئی ہے لیکن میدان میں اظہر کا کیا حال ہے، یہ سب پر عیاں…

کرکٹ تاریخ کا سب سے لمبا چھکا کون سا؟

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مرو ہیوز نے ایک بار کہا تھا کہ میں نے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے ایک بار ایسا شاٹ مارا تھا کہ گیند گریٹ سدرن اسٹینڈ کی چھت پر جا گری تھی۔ وہ الگ بات کہ اسٹینڈ اس وقت زیر تعمیر تھا اور چھت کا پینل زمین پر پڑا…

گانگلی صاحب! کیا واقعی بھارت پاکستان سے بہتر ہے؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے سخت کشیدگی چل رہی ہے، اور سرحد پر توپوں کی گھن گرج سے خطے کا درجہ حرارت بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ لگتا ہے یہی گرمی بھارت کے سابق کپتان سارو گانگلی کے دماغ پر بھی چڑھ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف…

شعیب ملک کا "دوسرا جنم"

شعیب ملک پاکستان کے ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز پچھلی صدی میں کیا تھا۔ یہ اکتوبر ہی کا مہینہ تھا، حریف بھی ویسٹ انڈیز تھا اور میدان بھی شارجہ کا، جب 1999ء میں شعیب ملک نے اپنے بین الاقوامی کیریئر…

چیمپئن ٹیموں کے یادگار مقابلے

اگر آپ برصغیر میں رہتے ہیں تو آپ پاک-بھارت مقابلوں کا شدت سے انتظار کرتے ہوں گے لیکن اگر آپ کرکٹ کے 'اصلی تے وڈے' فین ہیں تو آپ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے میچز کے لیے بے تاب ہوتے ہوں گے۔ ان مقابلوں کی ہر گیند اور ہر لمحہ اعصاب شکن ہوتا ہے…

بابر اعظم ایک اور سنچری کے ساتھ تاریخی لمحے کے قریب

پاک-ویسٹ انڈیز دوسرا مقابلہ بھی اب تک سیریز کے دیگر میچز کی طرح ہی تھا۔ بابر اعظم کی سنچری، شعیب ملک اور سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ اننگز، باؤلرز کی عمدہ کارکردگی اور پاکستان کی یکطرفہ کامیابی۔ لیکن اس مقابلے کے ساتھ ہی بابر اعظم ایک تاریخی…

عمران خان بمقابلہ مصباح الحق

کرکٹ کے تناظر میں عمران خان کا ذکر ہو تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ تصور میں 1992ء کے ورلڈکپ کی فاتحانہ تصویر نہ ابھرے۔ فاتح ٹیم، عمران خان کی قیادت میں ٹرافی اٹھائے ہوئے اور چہروں سے خوشی پھوٹتے ہوئے۔ دوسری طرف حالیہ دنوں میں جب بھی مصباح…

پاک-ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی تاریخ

رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل تک پہنچنے والے انگلستان کو شکست دینے کے بعد اب پاکستان کا مقابلہ عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے ہونے جا رہا ہے۔ انگلستان کے خلاف تو امتحان صرف ایک ٹی ٹوئنٹی تک محدود ہے لیکن متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر 'کالی…

پاکستان کا ہاتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی پر، لاہور میں ایک تاریخی دن

ایک دن 25 مارچ 1992ء کا تھا کہ جب پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی اعزاز ورلڈ کپ جیتا تھا، پھر 21 جون 2009ء کا ایک دن تھا کہ جب ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان عالمی چیمپئن بنا اور آج 21 ستمبر 2016ء کا دن ہے کہ جس میں پاکستان کے کپتان…

دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کروانے والے

کرکٹ میں دونوں ہاتھوں کی مہارت ایک لحاظ سے عام بھی ہے اور بہت خاص بھی۔ عام اس لیے کہ آپ کو بہت سے کھلاڑی ایسے ملتے ہوں گے جو بلے بازی تو دائیں ہاتھ سے کرتے ہوں گے لیکن باؤلنگ میں اپنے بائیں ہاتھ کے کمالات دکھاتے ہیں، یا پھر اس کے الٹ بھی…