ٹیگ محفوظات

نیوزی لینڈ آسٹریلیا 2016ء

میک کولم، ایک عہد جو تمام ہوا

'آخر کیوں؟' کوئی ایک وجہ تو بتائی جائے کہ آخر برینڈن میک کولم بین الاقوامی کرکٹ کو کیوں چھوڑ گئے؟ مکمل فٹ، بہترین فارم میں لیکن اس کے باوجود دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ کر 'باز' نے سب کو غمزدہ کردیا ہے۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی شکست…

آسٹریلیا نے میک کولم کے الوداعی رنگ میں بھنگ ڈال دیا

دو سال قبل تک ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کا راج تھا، لیکن پاکستان کے ہاتھوں مایوس کن شکست اور پھر بتدریج خراب کارکردگی نے اس سے یہ مقام چھین لیا۔ لیکن قوی عزائم اور جارحانہ حکمت عملی کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے…

میک کولم کی طوفانی بیٹنگ، تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایک ایسے وقت جب سر ویوین رچرڈز اپنی زیر سرپرستی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچانے کے بعد سکون کی نیند لے رہے ہوں گے، اور تیز ترین ٹیسٹ سنچری کے ریکارڈ میں ان کے شریک مصباح الحق آنے والے دن پی ایس ایل میں اپنے اہم…

برینڈن میک کولم کا 100 واں ٹیسٹ یادگار نہ بن سکا، بدترین شکست

نیوزی لینڈ اپنے کپتان برینڈن میک کولم کے 100 ویں ٹیسٹ کو یادگار روپ نہ دے سکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے مقابلے میں ایک اننگز اور 52 رنز کی بھاری شکست کھا بیٹھا۔ بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کا حال پہلے دن کے پہلے سیشن سے…

ایڈم ووجس کی ریکارڈ ساز اننگز

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ویلنگٹن کے میدان میں جاری ہے جہاں نیوزی لینڈ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے صرف 183 رنز پر ڈھیر ہوا۔ آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے برینڈن میک کولم اِس اننگز میں کوئی رن بھی نہ…

نیوزی لینڈ کا میک کولم کو شایان شان الوداع، چیپل ہیڈلی ٹرافی جیت لی

2007ء میں آسٹریلیا ہی کے خلاف ہملٹن میں ہونے والے ایک روزہ میں مشکل وقت پر 86 رنز بنا کر 346 رنز کے ہدف کے تعاقب کو یقینی بنانے اور عالمی چیمپئن کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے والے برینڈن میک کولم نے آج ایک اور فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کے…

مشکل حالات میں آسٹریلیا سرخرو ہوگیا

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ایک روزہ میں 159 رنز کی بدترین شکست کے بعد عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے پاس زبردست انداز میں واپسی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا، پریشانی اور مشکلات کا سامنا ضرور ہوا لیکن آسٹریلیا چار وکٹوں سے جیتنے میں ضرور کامیاب…

مسلسل کارکردگی کا صلہ، ہنری نکلس ٹیسٹ دستے میں شامل

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین مقابلوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کھیلی جا رہی ہے جس کے بعد فوراً بعد دو ٹیسٹ بھی کھیلیں گے، جن کا آغاز 12 فروری سے ویلنگٹن میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے آج جس دستے کا اعلان کیا ہے اس میں تجربہ…

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عالمی چیمپئن آسٹریلیا بری طرح چت

سال بھر پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ عالمی کپ کے گروپ مقابلے میں آمنے سامنے آئے تھے۔ ایک انتہائی سنسنی خیز، اور لو-اسکورنگ، مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف ایک وکٹ سے کامیابی ملی۔ بلاشبہ یہ عالمی کپ کے دلچسپ ترین…

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے آسٹریلوی دستے کا انتخاب

تمام طرز کی کرکٹ میں آسٹریلیا کی تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کے پیچھے ایک راز ہے، وہ ہے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے ماہ دو ٹیسٹ مقابلوں پر مشتمل سیریز کے لیے بھی آسٹریلیا نے 14 رکنی دستے کا اعلان کیا ہے تو اس میں…