ٹیگ محفوظات

پاکستان جنوبی افریقہ 2013ء

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی مقابلوں پر مشتمل سیریز

شاندار باؤلنگ، بیٹنگ اور بال ٹمپرنگ، جنوبی افریقہ جیت گیا

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ اپنی شاندار باؤلنگ، بیٹنگ اور بال ٹمپرنگ کے ذریعے دوسرا ٹیسٹ بھاری مارجن سے جیت کر سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یوں جنوبی افریقہ کا بیرون ملک ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی برقرار رہا اور…

گیند سے چھیڑچھاڑ، فف کو معمولی جرمانہ

"ہم کہیں گے تو زمانے کو شکایت ہوگی" جس جرم کی سزا تین سال قبل شاہد آفریدی کو دو میچز کی پابندی کی صورت میں بھگتنا پڑی تھی، بالکل اسی حرکت پر جنوبی افریقہ کے فف دو پلیسی کو محض 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے یعنی کہ وہ کم از کم…

چوکرز...چیٹرز بھی نکلے!!

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کے فیلڈر فف دو پلیسی نے اپنے ٹراؤزر پر لگی زپ پر گيند رگڑ کر بال ٹمپرنگ کے "گڑھے مردے" اکھاڑ دیے۔ امپائروں اور کیمروں کی مدد سے پکڑی گئی اس بے ایمانی کا دائرہ صرف فف تک ہی محدود نہ تھا بلکہ تیز باؤلر ویرنن…

بال ٹمپرنگ کا جن بوتل سے باہر، دو پلیسی کی گیند سے چھیڑچھاڑ

پاک-جنوبی افریقہ دبئی ٹیسٹ یکطرفہ مقابلے کی وجہ سے بے مزہ سا ہوتا جا رہا تھا کہ اچانک تیسرے دن آخری سیشن شروع ہوتے ہی ایک تنازع نے جنم لے لیا اور تمام تر توجہ پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بجائے بال ٹمپرنگ کی جانب مبذول ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے…

یہ تو ہونا ہی تھا!!

ویوین رچرڈز کے نزدیک دفاع کا بہترین طریقہ جارحیت تھا اور عظیم بیٹسمین کا پورا کیرئیر اس کی عملی مثال ہے جنہوں نے کبھی بھی باؤلرز کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا ۔80ء کے عشرے میں اسی جارح مزاجی ویسٹ انڈیز کو عالمی کرکٹ کی سپر پاور بنایا اور پھر…

[ریکارڈز] گریم اسمتھ کی یادگار ڈبل سنچری، کئی ریکارڈ پیروں تلے

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی میں سخت ہزیمت اٹھائی۔ حال ہی میں زمبابوے کے ہاتھوں زیر ہونے والا پاکستان عالمی نمبر ایک کے خلاف اتنے شاندار انداز میں جیتے گا، یہ بات کپتان گریم اسمتھ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگی۔ اس بدترین شکست…

مصباح کے بعد کوئی نوجوان کپتان نظر نہیں آتا: شاہد آفریدی

مصباح الحق کے بعد پاکستان کا نیا کپتان کون ہوگا؟ یہ بحث ویسے تو کافی عرصے سے کرکٹ حلقوں میں چل رہی ہے لیکن پاکستان کی حالیہ کارکردگی کے باعث اب اس میں بہت تیزی آ گئی ہے۔ جب ابتداء میں اس بحث نے جنم لیا تو محمد حفیظ کو مصباح کا جانشیں سمجھا…

کیا پاکستان دبئی میں تاریخ دہرا پائے گا؟

پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں محض 99 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ یعنی بالکل وہی اسکور جو آج سے ڈیڑھ سال قبل اسی میدان پر کھیلے گئے آخری ٹیسٹ مقابلے میں اس نے بنایا تھا لیکن وہاں اس نے انگلستان کے خلاف تاریخی فتح…

'مصیبت کبھی اکیلے نہیں آتی'، جنوبی افریقہ سخت مشکل میں

کہتے ہیں کہ "مصیبت کبھی اکیلے نہیں آتی"، سالوں تک ٹیسٹ کرکٹ میں فتوحات کے مزے لوٹنے والا جنوبی افریقہ متحدہ عرب امارات پہنچتے ہی نہ صرف پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہار گیا بلکہ اب جبکہ اسے دوسرے و آخری ٹیسٹ میں لازمی فتح درکار ہے، دنیا کے…

ایک روزہ سیریز: آفریدی، اکمل اور حفیظ نے مشقیں شروع کردیں

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے کھلاڑی ایک جانب دبئی میں دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں کر رہے ہیں تو وہیں ایک روزہ سیریز کے لیے چنے گئے کھلاڑیوں نے لاہور میں مشقیں شروع کردی ہیں۔ پاک-جنوبی افریقہ ایک روزہ سیریز کے لیے منتخب ہونے والے 8…