ٹیگ محفوظات

پاکستان جنوبی افریقہ 2013ء

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی مقابلوں پر مشتمل سیریز

ماہِ قرباں میں پاکستان کا جنوبی افریقہ سے سامنا، ٹیم روانہ

عالمی درجہ بندی میں سب سے نچلی پوزیشن پر موجود زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکام ہونے والا پاکستان اب اول نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کا سامنا کرنے جا رہا ہے اور ماہِ قرباں کی نسبت سے دیکھا جائے تو دل میں ہول اٹھ رہے ہیں، اللہ خیر…

مقابلہ پاکستان اور گرمی دونوں سے ہوگا: ایلن ڈونلڈ

گیارہ ستمبر 2001ء کو امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے اور اس کے جواب میں افغانستان کے خلاف امریکی کارروائی نے پاکستان میں کرکٹ کو سخت نقصان پہنچایا اور اس کے کچھ ہی عرصے بعد 2002ء میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیسٹ سیریز…

پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان، محمد حفیظ کی چھٹی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں نائب کپتان محمد حفیظ شامل نہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پے در پے ناکامیوں کا منہ دیکھنے والے محمد حفیظ کی شمولیت یا عدم شمولیت کے معاملے ہی…

روانگی میں صرف ڈیڑھ دن باقی لیکن ٹیم اعلان کا کچھ نہیں پتہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منطق بھی نرالی ہے، کچھ اعلانات تو قبل از وقت کردیے جاتے ہیں اور چند معاملات کو یوں نظرانداز کردیا جاتا ہے جیسے وہ اہمیت ہی نہیں رکھتے۔ کچھ یہی صورتحال پاک-جنوبی افریقہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کے موقع پر پیش…

پاکستان کا اگلا کوچ مقامی ہوگا، معین خان بھی فہرست میں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے معاون کوچ کی 'پخ' ڈال کر ڈیو واٹمور کے لیے سنگین مسائل کھڑے کر دیے ہیں اور اب واضح محسوس ہوتا ہے کہ مستقبل میں کوئی پاکستانی کوچ ہی ٹیم کی تربیت کی ذمہ داری اٹھائے گا۔ پی سی بی…

پروفیسر کی آخری کوشش!

کہتے ہیں جب برا وقت چل رہا ہو تو پھر کوئی بھی ساتھ نہیں دیتا ،اپنے بھی غیر ہوجاتے ہیں ۔گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ فارمیٹ میں بدترین کارکردگی کے حامل محمد حفیظ کے ساتھ بھی آج کل کچھ ایسا ہی ہورہا ہے جنہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ…

واٹمور کے دن گنے جاچکے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز آخری چٹان ثابت ہوگی

انگلستان کے خلاف تاریخی کلین سویپ کے باوجود محسن خان کو کوچ کے عہدے سے ہٹا کر غیر ملکی ڈیو واٹمور کو قومی ذمہ داری سونپی گئی تو اندازہ تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے لیکن اس کےبعد سے اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم ایک…

پاکستان کو زبردست دھچکا، درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر پہنچ گیا

زمبابوے کے خلاف ناقابل یقین شکست نے پاکستان کو سخت دھچکا پہنچایا ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ زمبابوے 6 سال سے زیادہ کے عرصے کے بعد درجہ بندی میں پہلی بار واپس آیا ہے اور وہ بھی بنگلہ دیش کو…

پاکستان کے خلاف سیریز، جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا

پاکستان اس وقت زمبابوے سے نبرد آزما ہے لیکن اسے آگے دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم سے سابقہ پیش آنا ہے جب جنوبی افریقہ اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گا یعنی "ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں" جنوبی افریقہ نے اس اہم دورے کے لیے اپنے…

پاکستان کے لیے نیا امتحان، جنوبی افریقہ کے خلاف مکمل سیریز طے ہو گئی

پاکستان گزشتہ کچھ عرصے سے کرکٹ کے سخت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ انتظامی مسائل ایک جانب لیکن ٹیم کی پے در پے شکستوں نے پاکستان کرکٹ کی کمر دوہری کردی ہے۔ مسائل کے انہی ایام میں پاکستان کے لیے ایک نئے امتحان کا پرچہ بھی آج تیار ہو گیا یعنی کہ…