ٹیگ محفوظات

پاکستان سری لنکا ‏2013-14ء

یکطرفہ مقابلہ اعصاب شکن بن گیا، پاکستان بمشکل 11 رنز سے کامیاب

بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی مقابلہ اس وقت تک تمام نہیں ہوتا جب تک کہ آخری گیند نہ پھینک دی جائے اور یہ بات پاکستان کے کھلاڑیوں کے اگلے مقابلے کے لیے پلے سے باندھ لینی چاہیے کیونکہ جس وقت سری لنکا 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 ویں اوور میں…

[فل لینتھ] جیت کے لیے شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی درکار ہوگی

پاک-سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے اختتام کو پہنچی اور اب دونوں ٹیمیں آج سے اگلے مرحلے کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دونوں مقابلے خاصے سخت ہوئے، گو کہ سیریز کا خاتمہ برابری کی بنیاد پر ہوا لیکن پاکستان کے کھیل کے کئی پہلو…

'مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا'، سری لنکا سیریز اور نمبر ایک پوزیشن بچا گیا

کوشال پیریرا، کمار سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ جیت کر نہ صرف سیریز بلکہ اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی بچا لی۔ پاکستان نے 'مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا' کے مصداق…

عالمی کپ 2015ء تک کپتانی برقرار رہنے کے اعلان نے دباؤ کا خاتمہ کردیا: مصباح الحق

پاکستان کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کی جانب سے عالمی کپ 2015ء تک کپتان برقرار رکھے جانے کے اعلان سے ان پر موجود دباؤ ختم ہوگیا ہے اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے ان کی…

پاک-لنکا ون ڈے سیریز، ناصر جمشید اور عمر امین کی چھٹی، شرجیل اور حارث سہیل طلب

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے اپنے دستے کا اعلان کردیا ہے جس میں گزشتہ ٹی ٹوئنٹی مقابلے سے اپنے بین الاقوامی کیريئرکا آغاز کرنے والے نوجوان شرجیل خان بھی شامل ہیں۔ قومی کرکٹ حلقوں میں اپنی شعلہ فشاں بیٹنگ کی وجہ…

دبئی میں بوم بوم!! شاہد آفریدی کے چھکے اور پاکستان پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت گیا

طویل عرصے سے شاہد آفریدی پر ایک فتح گر اننگز ادھار تھی، اور آج دبئی میں انہوں نے اس ادھار کو ایسے وقت پر چکایا، جب میچ پر پاکستان کی گرفت کمزور ہوتی جا رہی تھی اور ان کے علاوہ کوئی مستند بلے باز کریز پر موجود نہ تھا۔ شاہد چھٹے نمبر پر بیٹنگ…

نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد بحال، پاکستان نے عثمان شنواری کو طلب کرلیا

ایسا لگتا ہے کہ دورۂ جنوبی افریقہ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی فتح گر کارکردگی نے قومی کرکٹ کا منظرنامہ ہی بدل دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے 19 سالہ عثمان خان شنواری کو طلب کرلیا ہے۔…

افغانستان کے ہاتھوں درگت، حفیظ کو سعید اجمل کی یاد ستانے لگی

افغانستان کے ہاتھوں اپنے باؤلرز کی درگت بنتے دیکھ کر کپتان محمد حفیظ کو سعید اجمل یاد آنے لگے ہیں۔ پاک-افغان واحد ٹی ٹوئنٹی میں بمشکل فتح سمیٹنے کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستانی باؤلنگ کی ریڑھ کی…

سعید اجمل لنکا ڈھانے کے لیے دبئی پہنچ گئے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مکمل سیریز کا باضابطہ آغاز اب محض چند دنوں کی بات ہے اور متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ اسپنرز کے سامنے جم کر کھیلنے والے بلے…

سری لنکن شیروں کا سامنے کے لیے شاہد خان آفریدی عرب امارات روانہ

پاکستان کے جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔ پاک-سری لنکا سیریز 11 دسمبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی سے شروع ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیمیں ایک مزید ٹی ٹوئنٹی، پانچ ایک روزہ اور…