ٹیگ محفوظات

سعید اجمل

آئی سی سی ایوارڈز 2012ء کے نامزدگان کا اعلان، سعید اجمل بھی شامل

دنیائے کرکٹ کے بہترین اسپنر سعید اجمل بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ”آئی سی سی ایوارڈز 2012ء“ میں تین زمروں میں نامزد ہوئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ، آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور انگلستان کے ایلسٹر کک…

سری لنکا پاکستانی اسپنرز سے خبردار، سخت مقابلے کا متمنی

دنیائے کرکٹ میں بڑے بڑے برجوں کو گرانے والے پاکستانی اسپنرز سے اب سب ٹیمیں خبردار نظر آ رہی ہیں اور اب جبکہ پاکستان کا دستہ سری لنکا جانے کے لیے پر تول رہا ہے، میزبان ٹیم پاکستان کے گیند بازوں خصوصاً اسپنرز سے نمٹنے کی حکمت عملیاں ترتیب…

”جیت کر بھی رونا“ سعید اجمل کا ایکشن غیر قانونی ہے: بھارتی ذرائع ابلاغ

پاکستان و بھارت کے درمیان ایک کانٹے دار مقابلہ ختم ہوتے ہی بھارتی ذرائع ابلاغ بھی انگلش و آسٹریلین میڈیا کی طرح اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور اس نے سعید اجمل کے ایکشن پر اعتراضات جمانا شروع کر دیے ہیں۔ گو کہ میچ کے امپائروں کو کوئی شکایت…

سعید اجمل کا ایکشن: بھارت کے سابق اسپنرز کے پیٹ میں بھی تکلیف شروع

پاکستان کے اسپنر سعید اجمل کی عالمی نمبر ایک انگلستان کے خلاف شاندار کارکردگی اور عالمی درجہ بندی میں ہر طرز کی کرکٹ میں دنیا کے بہترین اسپنر بننے کے ساتھ ہی دنیا جہاں کے سابق کھلاڑیوں اور نام نہاد ماہرین کے پیٹ میں تکلیف ہونا شروع ہو گئی…

سعید اجمل کا ایکشن بالکل صاف ہے، کرک انفو کی حقائق پر مبنی رپورٹ

پاکستان و انگلستان کے درمیان سیریز میں اسپنرز نے میدان مار لیا خصوصاً پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی وکٹوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور پاکستان نے تمام تر توقعات کے برعکس انگلستان کو 3-0 سے زیر کر کے تاریخی فتح سمیٹی۔ لیکن کچھ برطانوی ذرائع…

عالمی درجہ بندی: پاکستان کلین سویپ کے باوجود پانچویں پوزیشن پر

عالمی نمبر ایک انگلستان کے خلاف سیریز میں پاکستان کلین سویپ کرے گا؟ یہ بھلا کس نے سوچا ہوگا۔ لیکن اتنے عظیم کارنامے کے باوجود اس فتح کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پاکستان کو عالمی درجہ بندی میں کوئی ترقی نہیں ملی اور نہ ہی انگلستان کی ٹیم…

پاکستانی اسپنرز کی عمدہ ترین کارکردگی، سیریز میں وکٹوں کا نیا ریکارڈ

انگلستان کے خلاف تاریخی فتح میں جہاں پاکستانی ٹیم کے ہر رکن نے حصہ ڈالا ہے، وہیں بلاشبہ سب سے عمدہ کارکردگی اسپنرز کی رہی ہے، جنہوں نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز سے انگلستان پر ایسا دباؤ قائم کیا کہ وہ اسی میدان میں کھیلے گئے…

گرین واش: پاکستان 3، انگلستان 0

گزشتہ ماہ کے وسط میں پاک-انگلستان سیریز کے آغاز سے قبل بھلا کسی نے تصور بھی کیا ہوگا کہ پاکستان عالمی نمبر ایک کے خلاف کلین سویپ کرے گا؟ تنازعات، داخلی سازشوں، نا اہل انتظامیہ اور دنیا میں سب سے کم پیسے ملنے کے باوجود پاکستان نے غیر ممکنات…

پاکستان نیا اسپن پاور ہاؤس؟ عبد الرحمن بھی ٹاپ ٹین میں شامل

عرب امارات کے صحراؤں میں انگلستان کے خلاف شاندار فتح پاکستان کی اسپن جوڑی کو دنیا کے 10 بہترین گیند بازوں کی فہرست میں لے آئی ہے۔ سعید اجمل جو پہلے ٹیسٹ کے بہترین گیند بازوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر تھے، ابوظہبی ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل…

[ریکارڈز] سعید اجمل کم ترین ٹیسٹ مقابلوں میں 100 وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر

پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے گو کہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز تاخیر سے کیا لیکن انہوں نے خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو دنیا بھر میں منوا لیا ہے۔ وہ اس وقت ایک روزہ کرکٹ میں دنیا کے سرفہرست باؤلر ہیں جبکہ ٹیسٹ کی عالمی…