ٹیگ محفوظات

سرفراز احمد

دبئی ٹیسٹ، پاکستان حوصلہ مند بھی و فکر مند بھی

متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنے والی بیٹنگ لائن بالآخر پہلے ہی ٹیسٹ میں چل گئی اور پاکستان نے یونس خان اور سرفراز احمد کی شاندار سنچریوں اور مصباح الحق، اظہر علی اور اسد شفیق کی عمدہ اننگز کی بدولت 454 رنز کا بڑا…

مڈل آرڈر پھر ناکام، پاکستان سیریز ہار گیا

آسٹریلیا نے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی باہمی ون ڈے سیریز جیت لی۔ دورۂ سری لنکا کے بعد اب "گھریلو" میدانوں پر شکست نے پاکستان کو عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر تک گرجانے کے بہت قریب…

سرفراز احمد، کیا قابل اعتماد وکٹ کیپر بیٹسمین کی تلاش مکمل ہوئی؟

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاید کچھ بھی پاکستان کے حق میں نہیں گیا، مگر شکستوں کے ان اندھیروں میں وکٹ کیپر سرفراز احمد امید کی واحد کرن بن کر ابھرے، جس سے ان کے ڈانواڈول اور دم توڑتے کیریئر کو بھی نئی زندگی مل گئی ہے جس کی سرفراز کے…

ناقص تیاریوں کا منطقی انجام، پاکستان کو دو-صفر سے شکست

دورۂ سری لنکا کے لیے پاکستان کی ناقص تیاریاں بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچیں اور ٹیم گال کے بعد کولمبو میں ہونےوالا دوسرا ٹیسٹ بھی بری طرح ہارنے کے بعد سیریز میں شکست کھا گئی۔ 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں درحقیقت شکست تو چوتھے دن ہی ہوگئی…

ہیراتھ زدہ پاکستان ایک اور شکست کے دہانے پر

توقعات بلکہ خدشات کے عین مطابق پاکستان کی بیٹنگ میں بری طرح ناکامی نے ایک اور بدترین شکست کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 127 رنز پر 7 وکٹیں گنوانے کے بعد اب کوئی طاقت پاکستان کو میچ…

سرفراز کی سنچری، ہیراتھ کی 9 وکٹیں، سری لنکا حاوی

کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں سرفراز احمد کی سنچری، رنگانا ہیراتھ کی اننگز میں 9 وکٹوں اور آخر میں کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی ناقابل شکست 98 رنز کی شراکت داری نے دوسرے پاک-لنکا ٹیسٹ میں سری لنکا کو 165 رنز کی برتری تک پہنچا…

سرفراز احمد کی شاندار سنچری، تازہ ہوا کا جھونکا

پاکستان عالمی کپ 2003ء میں پہلے ہی مرحلے میں شکست کھا کر باہر ہوا اور اس کے ساتھ ہی ایک عظیم عہد بھی اپنے اختتام کو پہنچا۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کے کیریئر کے ایک ساتھ خاتمے کے علاوہ کچھ ہی عرصے بعد پاکستان کی تاریخ کے دو بہترین وکٹ کیپرز…

پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بے تاب

پانچ سالوں سے پاکستان کے مقابلوں کی میزبانی کرنے والے میدان اب انڈین پریمیئر لیگ کے ہنگاموں سے سجے ہوئے ہیں لیکن اس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ 2008ء میں آئی پی ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے بعد سے اب تک پاکستان کے کھلاڑیوں کا غیر…

ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل ہوگا، عمر گل اور محمد عرفان کی واپسی متوقع

پاکستان کرکٹ کا نظام ایک مرتبہ پر تلپٹ ہوچکا ہے اور دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے والی پرانی انتظامیہ کے مشکل وقت کا بھی آغاز ہوا ہی چاہتا ہے۔ پہلا امتحان ایشیا کپ میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنا ہے۔ اس سمت پہلا قدم سلیکشن کمیٹی نے…

[ریکارڈز] ہدف کا تیز ترین تعاقب، پاکستان کا نیا ریکارڈ

شارجہ کا میدان ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے سنسنی خیز ترین لمحے کا گواہ رہا ہے۔ اپریل 1986ء میں آسٹریلیشیا کپ کا فائنل اور پاکستان کے جاوید میانداد کا آخری گیند پر بھارت کے چیتن شرما کو چھکا کس کرکٹ شائق کو یاد نہ ہوگا لیکن شارجہ کرکٹ ایسوسی