ٹیگ محفوظات

تلکارتنے دلشان

'مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا'، سری لنکا سیریز اور نمبر ایک پوزیشن بچا گیا

کوشال پیریرا، کمار سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ جیت کر نہ صرف سیریز بلکہ اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی بچا لی۔ پاکستان نے 'مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا' کے مصداق…

سری لنکا اور بارش، چولی دامن کا ساتھ، پہلا ون ڈے بے نتیجہ

اگر سوال پوچھا جائے کہ کرکٹ مقابلے سب سے زیادہ کہاں بارش سے متاثر ہوتے ہیں تو اس کا سیدھا سا جواب ہوگا سری لنکا! بحر ہند کے اس جزیرے پر شاید ہی کوئی سیریز ایسی ہو جہاں کوئی مقابلہ بارش کی زد میں نہ آیا ہو اور اب نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے…

دلشان بھی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ گئے

ایک جانب جہاں ہندوستان میں عظیم بلے باز سچن نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تو وہیں بحر ہند کے جزیرے سری لنکا میں سابق کپتان تلکارتنے دلشان ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے۔ سری لنکن دارلحکومت کولمبو میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران دلشان…

دلشان نے سری لنکا کی نمبر ایک پوزیشن بچالی

سری لنکا آخری ٹی ٹوئنٹی میں زبردست جیت کے باوجود جنوبی افریقہ کو سیریز جیتنے سے تو نہ روک سکا لیکن اس شاندار جیت نے سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی عالمی درجہ بندی کی نمبر پوزیشن کو بھی بچا لیا اور پاکستان کو نمبر ایک ٹیم بننے سے ضرور روک دیا ہے۔…

رینا اور دلشان پھر سے فکسنگ ریڈار میں، آئی سی سی خاموش

انڈین پریمیئر لیگ میں جب سے سٹے بازی کا قضیہ سامنے آیا ہے، اس نے ایک کے بعد ایک تہلکہ مچایا ہے۔ جب بھی معاملے میں کوئی پیشرفت ہوئی، اک نیا اور حیران کن پہلو ضرور سامنے آیا۔ بورڈ سربراہ شری نواسن کو عہدے سے ہٹائے جانے سے لے کر آئی پی…

عالمی کپ 2011ء میں بھی فکسنگ کی کوشش؛ دہلی پولیس کے انکشافات

بھارت میں فکسنگ کا معاملہ مزید گمبھیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سٹے بازوں نے عالمی کپ 2011ء کے مقابلوں پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کی اور سٹے باز اپنے مقاصد کے حصول کے لیے چیئرلیڈرز کو استعمال کرتے ہیں۔…

جنوبی افریقہ کو شکست پہ شکست، سری لنکا 4-1 سے سیریز جیت گیا

چیمپئنز ٹرافی میں شکست کا صدمہ جنوبی افریقہ کو اس طرح توڑ پھوڑ کر رکھ دے گا، کسی نے تصور بھی نہ کیا ہوگا کہ وہ سری لنکا کے ہاتھوں سیریز میں چار-ایک کے بدترین مارجن سے زیر ہوگا۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے پانچویں و…

دل شکستہ سری لنکا نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

سری لنکا کے لیے چیمپئنز ٹرافی کا اختتام بہت مایوس کن رہا۔ پورے ٹورنامنٹ میں زبردست جدوجہد اور اہم مقابلوں میں فتوحات کے بعد وہ سیمی فائنل میں جس بری طرح شکست سے دوچار ہوا، اس نے تلکارتنے دلشان کے زخمی ہونے کے معاملے کو ثانوی حیثیت دے دی ہے۔…

سری لنکا کی فتح اور سیمی فائنل تک رسائی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ باہر

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کا آخری میچ ناقابل یقین انداز میں سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا، اور اس سے پہلے کہ سری لنکن شائقین کو دل کا دورہ پڑتا دلشان کے ایک ناقابل یقین کیچ نے میچ کا خاتمہ کر دیا۔ ایسا لگتا…

ناصر ڈٹ گئے، بنگلہ دیش نے سیریز برابر کر دی

بنگلہ دیش نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ایک روزہ سیریز برابرکر ڈالی۔ پالی کیلے کے خوبصورت میدان میں کھیلے گئے سیریز کے بارش سے متاثرہ تیسرے و آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 27 اوورز میں 183 رنز کا بہت مشکل…