ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2011ء

کوارٹر فائنلز کے لیے امپائروں کے ناموں کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے عالمی کپ 2011ء کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے امپائروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں ٹورنامنٹ میں انتہائی ناقص امپائرنگ کا مظاہرہ کرنے والے سری لنکن امپائر اشوکا ڈی سلوا کا نام شامل نہیں ہے۔ بین…

ایک بار پھر یووراج کا راج، ویسٹ انڈیز زیر

آل راؤنڈ یووراج سنگھ اور ویسٹ انڈین بلے بازوں کی ایک اور ناقص کارکردگی کی بدولت بھارت نے آخری گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 60 رنز سے شکست دے کر گروپ 'بی' میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یوں اب کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن…

ہمیش بینیٹ بھی زخمی، ڈیرل ٹفی جگہ لیں گے

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ہمیش بینیٹ ٹخنہ زخمی ہونے کے باعث عالمی کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈیرل ٹفی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ہمیش بینیٹ سری لنکا کے خلاف ٹیم کے آخری گروپ میچ کے دوران اپنا ٹخنہ زخمی کر بیٹھے تھے اور میچ میں صرف…

بدترین شکست، شکیب الحسن کی شائقین سے معذرت

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور عالمی کپ سے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ سے معذرت کی ہے۔ ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری میچ میں بنگلہ دیش انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 206 رنز سے شکست…

زمبابوے کی آل راؤنڈ کارکردگی، کینیا کے خلاف بڑی فتح

زمبابوے نے عالمی کپ 2011ء کا حوصلہ افزاء اختتام کرتے ہوئے کینیا کے خلاف آخری مقابلہ 161 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ باؤلرز خصوصا اسپنرز نے بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کو رائیگاں نہیں جانے دیا اور 309 رنز کا تعاقب کرنے والے کینیا کو…

پاکستان نے آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا، گروپ میں سرفہرست

عمر اکمل اور اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور عمر گل اور دیگر باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب بالآخر پاکستان نے عالمی کپ میں آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ تمام کر دیا۔ 1999ء کے عالمی کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد سے اب…

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو عالمی اکھاڑے سے باہر پھینک دیا

جنوبی افریقہ نے اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو زیر کرکے عالمی کپ 2011ء سے باہر کر دیا۔ بنگلہ دیش نے عالمی کپ میں دوسری مرتبہ ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 285 رنز کے تعاقب میں محض 78 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ اس فتح کے ساتھ جنوبی…

سری لنکا کا اسپن جادو چل گیا، نیوزی لینڈ چاروں شانے چت

سری لنکا نے اپنے آخری اور اہم گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے گروپ 'اے' میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ 112 رنز کے بڑے مارجنز سے فتح نے سری لنکا کے رن ریٹ کو بھی گروپ میں سب سے زیادہ کر دیا ہے۔ اس فتح میں اہم ترین کردار…

چھوٹی ٹیموں کی بڑی جنگ، سبز طوفان کامیاب

آئرلینڈ نے عالمی کپ 2011ء میں اپنی شاندار کارکردگی کا اختتام ایک اور فتح کے ساتھ کیااور نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 307 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم کا بیڑہ پار لگانے کا سہرا پال اسٹرلنگ کو جاتا ہے جنہوں نے 72 گیندوں پر…

انگلستان کے حوصلوں کا مزید امتحان، اجمل شہزاد بھی زخمی ہو کر عالمی کپ سے باہر

گو کہ عالمی کپ 2011ء میں انگلستان کی امیدیں اب بھی باقی ہیں لیکن ان کے تیز گیند باز اجمل شہزاد کے لیے عالمی کپ کا اختتام ہو چکا ہے۔ وہ ران کے پٹھے چڑھ جانے کے باعث ٹورنامنٹ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ انگلستان دو حوالوں سے…