ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2011ء

انگلستان کی فتح، عالمی کپ میں امیدیں برقرار، بنگلہ دیش سولی پر

عالمی کپ 2011ء میں انگلستان کا مقابلہ ہو، اور سنسنی خیز نہ ہو؟ ایسا ہو نہیں سکتا۔ انگلستان نے مسلسل چھٹے میچ میں اپنے تماشائیوں کو آخری لمحات تک سولی پر لٹکائے رکھا اور بالآخر آخری گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز…

ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ سے قبل انگلستان پریشان، اہم کھلاڑی بیمار

انگلستان عالمی کپ میں اپنا اہم ترین میچ میں 17 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا کیونکہ اس میچ میں فتح عالمی کپ میں اس کی امیدوں کوبرقرار رکھے گی اور شکست اس کی واپسی کا پروانہ ہوگی۔ لیکن اس اہم میچ سے قبل ہی اس کے تین اہم ترین کھلاڑی…

’کوئی ڈر نہیں‘ کوارٹر فائنل میں بھارت کا سامنا کرنے کی خواہش ہے، آفریدی

پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ عالمی کپ کا کوارٹر فائنل بھارت میں کھیلنے سے ہرگز نہيں گھبراتے بلکہ انہوں نے اصرار کیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پڑوسی ممالک کے درمیان…

زخمی ملز اور ویٹوری سری لنکا کے خلاف اہم میچ نہیں کھیلیں گے

عالمی کپ 2011ء میں اب تک محض ایک شکست کا سامنا کرنے والا نیوزی لینڈ سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ سے قبل زبردست مشکلات میں گھر گیا ہے کیونکہ ان کے کپتان ڈینیل ویٹوری اور اہم کھلاڑی کائل ملز زخمی ہونے کے باعث میچ نہیں کھیل پائیں گے۔…

ناقص کارکردگی کا مظاہرہ، امپائر اشوکا ڈی سلوا سے اہم میچ واپس لے لیا گیا

عالمی کپ میں اپنے ناقص فیصلوں کےباعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والے سری لنکن امپائر اشوکا ڈی سلوا کو انگلستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ کے لیے امپائرنگ کے فرائض انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔ اشوکاڈی سلوا عالمی کپ 2011ء کے مقابلوں…

کینیڈا کو زیر کر کے آسٹریلیا گروپ ‘اے’ میں سرفہرست

شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت آسٹریلیا نے عالمی کپ میں اپنے ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو 34 میچز تک طوالت دے دی ہے۔ کینیڈا کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی کے بعد اس کی نظریں اب پاکستان کے خلاف اہم مقابلے پر مرکوز…

عالمی کپ جیتنا دھونی کا خواب ہے اور خواب ہی رہے گا؛ ڈین جونز

جیسے جیسے عالمی کپ 2011ء اپنے اختتامی مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے ویسے ویسے ماحول کی گرما گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب وہ لمحہ قریب آن پہنچا ہے جہاں ٹیموں کے درمیان میدان میں اور ماہرین و سابق کھلاڑیوں کے درمیان میدان سے باہر معرکہ آرائی…

جنوبی افریقہ بھی کوارٹر فائنل میں، آئرلینڈ کو بھاری شکست

جنوبی افریقہ آئرلینڈ کے خلاف 131 رنز سے میچ جیت کر گروپ 'بی' میں سرفہرست آ گیا ہے اور کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ ژاں پال ڈومنی کی فیصلہ کن اننگ آئرلینڈ کو زیر کرنے کے لیے کافی تھی لیکن وہ بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر پائے…

بنگلہ دیش کی نظریں انگلستان-ویسٹ انڈیز معرکے پر مرکوز

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ جیمی سڈنز نے کہا ہے کہ اگر ویسٹ انڈیز اگلے میچ میں انگلستان کو شکست دے دیتا ہے تو بنگلہ دیش کا عالمی کپ 2011ء کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکتا ہے۔ اس لیے ان کی نظریں کالی آندھی اور بابائے…

زمبابوے کو کچلتے ہوئے پاکستان کوارٹر فائنل میں

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں زمبابوے کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنی جگہ مستحکم کرلی ہے۔ باؤلرز کے لیے مددگار کنڈیشنز کے باوجود زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے حیران کن فیصلے…