ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2011ء

امر القیس نے بنگلہ دیشی امیدوں کو جلا بخش دی، نیدرلینڈز کے خلاف آسان فتح

بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈچ ٹیم کو محض…

آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ دراز تر، کینیا بھی زیر

آسٹریلیا کی عالمی کپ میں فتوحات کا سلسلہ اور دراز ہو گیا ہے، جس نے گروپ اے کے میچ میں کینیا کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ لیکن کینیا نے ایک مایوس کن عالمی کپ کے بعد دفاعی چیمپین کے خلاف جرات مندانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے کسی حد تک اپنی عزت نفس…

نیوزی لینڈ کی کینیڈا کے خلاف آسان فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ پکی

نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 97 رنز سے ایک آسان فتح حاصل کر کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنی نشست پکی کر لی ہے۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کینیڈا نے 359 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب میں اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پورے 50 اوورز کھیلے اور اشیش…

اعصاب شکن مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ فاتح، بھارت کو پہلی شکست

کیا جنوبی افریقہ اپنے ماتھے پر لگا 'چوکرز' کا داغ مٹا چکا ہے؟ کم از کم ناگپور میں تو ایسا ہی دکھائی دیا، جہاں 267 رنز پر محض ایک وکٹ کھونے والے بھارت کو 296 پر ٹھکانے لگانے اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر جنوبی…

عالمی کپ؛ گروپ آف ڈیتھ کا منظرنامہ

بنگلہ دیش اور آئرلینڈ دونوں کے پاس آج (11 مارچ کو) اپ سیٹ کر کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کا بہت شاندار موقع تھا اور اس موقع سے صرف بنگلہ دیش ہی فائدہ اٹھا سکا۔ آئرلینڈ منزل کے قریب پہنچ کر لڑکھڑا گیا اور ویسٹ انڈیز کی پوزیشن کو مزید مضبوط کر…

عمر اکمل ‘زخمی’، وکٹ کیپنگ کے لیے کوئی آپشن نہیں بچا؟

کہیں یہ گزشتہ واقعے کا ری پلے تو نہیں کہ جہاں بڑے بھائی مشکل میں دکھائی دیے وہیں چھوٹا بھائی قربانی دینے آ پہنچا۔ جی ہاں، عمر اکمل جنہیں کپتان شاہد آفریدی بطور وکٹ کیپر اگلے میچ میں استعمال کرنا چاہ رہے ہیں، کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ انگلی…

انگلستان کے خلاف ایک اور اپ سیٹ، بنگلہ دیش کی امیدیں برقرار

انگلستان کے خلاف عالمی کپ کا ایک اور اپ سیٹ ہو گیا۔ بنگلہ دیش، جسے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ میچ میں بدترین شکست ہوئی تھی، نے انتہائی سنسنی خیز ترین معرکے کے بعد انگلستان کے 2 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ 2011ء میں اپنی امیدوں کو زندہ رکھا ہے۔…

کالی آندھی نے آئرش مزاحمت کو بھی کچل ڈالا

کیرون پولارڈ کے آگ اگلتے بلے سے نکلنے والے رنوں کے سیلاب نے عالمی کپ میں آئرلینڈ کی امیدوں کو بھسم کر دیا۔ ان کے علاوہ ڈیوون اسمتھ کی ذمہ دارانہ سنچری اور سلیمان بین اور کپتان ڈیرن سیمی کی کارآمد باؤلنگ نے ویسٹ انڈیز کو اہم میچ میں 44 رنز…

دلشان کی آل راؤنڈ کارکردگی، سری لنکا کوارٹر فائنل میں

تلکارتنے دلشان نے ایک یادگار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سری لنکا کو عالمی کپ 2011ء کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ ان کی 144 رنز کی شاندار اننگ اور محض 4 رنز دے کر 4 وکٹوں کا حصول زمبابوے کو 139 رنز سے زیر کرنے کے لیے کافی تھا۔…

بھارت کی کوارٹر فائنل تک رسائی؛ نیدرلینڈز کا پتہ صاف

بھارت اور نیدرلینڈز کے مابین عالمی کپ کا 25 واں میچ میزبان ٹیم کے نام رہا. بھارت نے گزشتہ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف سامنے آنے والی کمزوریوں کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کی. گیند بازی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم کو…