جاندار باؤلنگ، شاندار بیٹنگ، پاکستان سیریز بھی جیت گیا

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف دوسرا ون ڈے با آسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ اس کامیابی میں نہ صرف باؤلرز بلکہ مشکل صورت حال میں بلے بازوں کا اہم کردار بھی شامل رہا۔ صرف 11 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہو جانے کے بعد بابر اعظم، محمد رضوان اور

ویسٹ انڈیز کا ون ڈے سیريز میں فاتحانہ آغاز

تقریباً آٹھ سال بعد کسی ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے چند روز بعد ہی ویسٹ انڈیز نے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی یہی کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں پہلے عقیل حسین اور الزاری جوزف کی

آئرلینڈ سیریز جیت گیا، افغانستان اور بارش دونوں کو شکست

آئرلینڈ نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ‏3-2 سے جیت لی ہے۔ ابتدائی دو مقابلوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان آئرلینڈ کو مسلسل دو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لگتا تھا وہ افغانستان کے بڑھتے قدم

بابر اعظم ون ڈے میں اب بھی نمبر وَن

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے بابر اعظم اب بھی نمبر وَن بیٹسمین ہیں بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں تو انہوں نے اپنی برتری مزید بڑھا لی ہے۔ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے مقابلے میں 74 رنز کی اننگز نے انہیں اپنے قریبی ترین حریف امام الحق پر

آج کا دن جب پاکستان نے پہلی بار اوول فتح کیا

‏17 اگست کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ ایک نمایاں مقام حاصل رہا ہے اور آگے بھی رہے گا۔ یہی وہ دن ہے جب 1954ء میں پاکستان نے اوول کے میدان پر یادگار کامیابی حاصل کر کے انگلینڈ کے پہلے ہی دورے پر سیریز ‏1-1 سے برابر کر دی تھی۔ یہی وہ

ایف ٹی پی ‏2023-27ء کا اعلان ہو گیا، پاکستان کے لیے ملا جلا سودا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2023ء سے 2027ء کے لیے اپنے فیوچر ٹؤرز پروگرام (ایف ٹی پی) کا اعلان کر دیا ہے، جس میں توقعات کے عین مطابق 'بِگ تھری' یعنی بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی پانچویں انگلیاں گھی میں ہیں، جبکہ پاکستان کے لیے یہ ملا جلا

فخر کی سنچری، پاکستان بدترین فیلڈنگ کے باوجود جیت گیا

پاکستان نے فخر زمان کی سنچری اور ڈیبیوٹنٹ نسیم شاہ اور حارث رؤف کی تین، تین وکٹوں کی بدولت نیدرلینڈز کے خلاف پہلا ون ڈے 16 رنز سے جیت لیا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اُس کھیل کا مظاہرہ بالکل نہیں کر پایا، جو اس کے شایانِ شان ہے۔ خاص طور

[آج کا دن] رنز کے انبار لگانے والے 'کیکڑا' نما چندرپال

ورلڈ کپ 1992ء میں پاکستان کی کامیابی کے بعد ملک میں کرکٹ کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا۔ یہاں تک کہ ہم جیسے ننھے منّے شائقین نے دوسرے ملکوں کے میچز میں بھی دلچسپی لینا شروع کر دی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب دنیا گلی کرکٹ کے دوران جہاں کا 'کرکٹ گیان'

اینٹ کا جواب پتھر، افغانستان سیریز کو برابری پر لے آیا

ابتدائی دونوں میچز جیت کر سیریز میں غالب پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود آئرلینڈ افغانستان کے خلاف مسلسل دو مقابلے ہار گیا ہے۔ افغانستان نے پے در پے دو فتوحات حاصل کر کے سیریز ‏2-2 سے برابر کر دی ہے۔ پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں شکست کے

[آج کا دن] جب پاکستان صرف ایک وکٹ سے ہار گیا

‏80ء کی دہائی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی طاقت تھے۔ دونوں کے مابین کئی یادگار میچز کھیلے گئے، یہاں تک کہ نئی صدی میں ویسٹ انڈیز کی وہ شان و شوکت ختم ہو گئی۔ لیکن پاکستان کی قسمت دیکھیں کہ اس کے باوجود کبھی ویسٹ