مشاورت مکمل، گرانٹ فلاور بیٹنگ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی تقرری کے بعد اہم آسامیوں کو پر کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے شروع کردیے ہيں اور اس سلسلے میں نئے کوچ وقار یونس کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے زمبابوے سے تعلق…

ماضی کی غلطیوں سے بہت سیکھا،سب کو ساتھ لے کر چلوں گا: وقار یونس

پاکستان کے نومنتخب شدہ ہیڈ کوچ وقار یونس سمجھتے ہیں کہ قومی ٹیم میں کئی فتح گر کھلاڑی ہیں، اور اگر ان کی تربیت درست خطوط پر کی جائے تو وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت سے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں گفتگو…

معین خان کے بیان کا بھانڈا پھوٹ گیا

چند روز قبل چیف سلیکٹر و ٹیم مینیجر معین خان کے جس بیان سے سب سے زیادہ تہلکہ مچا، آج اس کا بھانڈا خود سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن نے پھوڑ دیا ۔ معین خان نے 29 اپریل کو نئی سلیکشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد کراچی میں صحافیوں سے گفتگو…

وقار یونس کی تقرری کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا: نجم سیٹھی کی وضاحت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے وقار یونس کی تقرری کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، اس لیے دو سالہ معاہدے سے نوازنے کی خبروں میں فی الحال کوئی صداقت نہیں۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں…

بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ بھی وقار یونس کی مرضی کے ہوں گے

جب وقار یونس نے اگست 2011ء میں بظاہر ذاتی وجوہات اور طبی مسائل کو بنیاد بناتے ہوئے کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا تو انہوں نے اسی وقت کہہ دیا تھا کہ ذاتی مسائل حل ہونے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر ذمہ داری سنبھالنے پر غور کریں گے۔ پاکستان…

شاہد آفریدی کی پرویز مشرف سے ملاقات

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اپنی فاؤنڈیشن کے قیام کے بعد اہم قومی شخصیات سے ملاقاتوں میں کافی سرگرم نظر آ رہے ہیں اور سابق صدر آصف زرداری، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، گورنر سندھ عشرت العباد خان کے بعد آج انہوں نے سابق…

عنایتوں کا سلسلہ دراز، یک نہ شد، دو نہ شد، تین شد؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مخصوص افراد پر عنایات کا سلسلہ دراز تر ہوتا جا رہا ہے اور اب ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ فیلڈنگ کوچ کا عہدہ اعجاز احمد کو دیا جائے گا جو پہلے ہی قومی کرکٹ اکیڈمی میں کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے نئے سیٹ اپ کا…

کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انتخابات: اعجاز فاروقی نے میدان مارلیا

کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (کے سی سی اے) کے آج ہونے والے انتخابات میں سابق سیکریٹری اعجاز فاروقی صدر منتخب ہوگئے جبکہ سیکریٹری کے عہدے پر شفیق کاظمی 17 ووٹ اور خازن کے لیے مشیر رزاق ربانی 15 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ نیشنل…

محمد اکرم کا دور، پاکستان باؤلنگ کے لیے مایوس کن عہد

دنیائے کرکٹ میں پاکستان کا نام ذہن میں آتے ہی پہلا تصور خطرناک تیز باؤلرز کا ابھرتا ہے۔ عمران خان اور سرفراز نواز سے لے کر وسیم اکرم اور وقار یونس تک ایک طویل سلسلہ ہے جو پاکستان کی کامیابی کی کنجی تھا، لیکن اب یہ بھولی بسری یادیں سی لگتی…

مصباح کی ناراضگی ، معین خان کو چیئرمین کی ڈانٹ

چیف سلیکٹر معین خان کے عالمی کپ 2015ء سے قبل کپتان بدلنے کے بیان نے پاکستان کرکٹ میں بھونچال پیدا کردیا ہے اور معاملات اس نہج تک جا پہنچے کہ رات گئے چیئرمین نجم سیٹھی کو خود وضاحت پیش کرنا پڑی کہ عالمی کپ کے لیے قیادت مصباح الحق ہی کے پاس…