ٹیگ محفوظات

کمار سنگاکارا

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء، مختصر فہرست جاری، وہاب ریاض اور اظہر علی شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کے لیے امیدوار کھلاڑیوں کی حتمی و مختصر فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے زمرے میں جگہ ملی ہے۔ پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض اور ابھرتے…

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم (ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر) کا اعلان کر دیا ہے جو زیادہ تر انگلستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کرک نامہ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے…

آسٹریلیا کی آل راؤنڈ کارکردگی، سری لنکا کو مسلسل دوسرے ایک روزہ میں شکست

آسٹریلیا کی تباہ کن باؤلنگ اور تجربہ کار رکی پونٹنگ کی ذمہ دارانہ و کارآمد اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے مسلسل دوسرے ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے زیر کر کے پانچ مقابلوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ مہند راجا پکسے…

ایلسٹر کک کی یادگار اننگز، انگلستان نے سری لنکا کو کچل کر رکھ دیا

انگلستان کے کپتان ایلسٹر کک نے 95 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر خود کو ایک روزہ کرکٹ کے لیے غیر موزوں سمجھنے والے ناقدین کے منہ بند کر دیے اور یوں چوتھے میچ میں انگلستان کو 10 رنز کی شاندار فتح سے نواز سیریز کا فیصلہ پانچویں میچ تک کے لیے…

جے وردھنے کی شاندار سنچری اننگ، سری لنکا نے سیریز برابر کر دی

مہیلا جے وردھنے کی کیریئر بیسٹ اننگ کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلستان کو کچل کر رکھ دیا اور 69 رنز سے با آسانی فتح سمیٹ کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ اوول میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی…

کرس ٹریملٹ دنیا کے دس بہترین باؤلرز میں شامل

سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس ٹریملٹ کیریئر میں پہلی بار دنیا کے 10 بہترین باؤلرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ سرے سے تعلق…

سنگاکارا کی یادگار سنچری، تیسرا ٹیسٹ ڈرا، انگلستان سیریز کا فاتح

قائم مقام کپتان کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا بارش سے متاثرہ تیسرا ٹیسٹ برابر کرنے میں تو کامیاب ہو گیا لیکن وہ انگلستان کو مسلسل پانچویں ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرنے سے نہ روک سکا۔ یوں اینڈریو اسٹراس الیون نے نیٹ ویسٹ…

انگلستان کی نظریں عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر

انگلستان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک مرتبہ بھر دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا موقع آ گیا ہے۔ کارڈف میں سری لنکا کے خلاف آج (جمعرات کو) شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اگر انگلستان کلین سویپ کرتا ہے تو وہ جنوبی افریقہ کو…

کمار سنگاکارا ایم سی سی اسپرٹ آف کرکٹ لیکچر دیں گے

کرکٹ کے قوانین کا نگہبان میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا 11 واں اسپرٹ آف کرکٹ کاؤڈرے لیکچر 4 جولائی 2011ء کو کرکٹ کے مرکز لارڈز، لندن میں منعقد ہوگا۔ رواں سال اس لیکچر کا اعزاز سری لنکا کے سابق قائد کمار سنگاکارا کو دیا گیا ہے۔ ایم…

دورۂ انگلستان کے لیے تلکارتنے دلشان کپتان مقرر

سری لنکا دورۂ انگلستان کے لیے تلکارتنے دلشان کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کمار سنگاکارا نے قیادت سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی اور نائب کپتان مہیلا جے وردھنے بھی اپنے…