ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2022ء

اظہر علی نے ڈبل سنچری کا موقع گنوا دیا

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز جب امام الحق نے 150 کا ہندسہ عبور کیا تو سب کی نظریں اس پر تھیں کہ وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری کو ہی ڈبل سنچری میں بدل پاتے ہیں یا نہیں۔ لیکن امام زیادہ دیر ٹھیر نہیں پائے اور 157 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ البتہ دوسرے اینڈ…

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، پہلے دن کی جھلکیاں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز پر کھڑا ہے۔ اس میں نمایاں کردار امام الحق کی پہلی ٹیسٹ سنچری، اظہر علی کی 35 ویں ٹیسٹ نصف سنچری اور…

راولپنڈی میں پاکستان کا غلبہ، آسٹریلیا سے غلطی کہاں ہوئی؟

پاک-آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ سیریز کا آغاز راولپنڈی میں ہو چکا ہے جہاں ٹاس جیتنے کے بعد پورا دن پاکستان کا غلبہ رہا۔ پہلے دن کا کھیل مکمل ہوا تو اسکور بورڈ پر 245 رنز موجود تھے، صرف اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر۔ اگر عبد اللہ شفیق ایک انتہائی…

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان، تاریخ پر ایک نظر

پاکستان سپر لیگ کا بخار بالآخر اتر گیا۔ لاہور قلندرز کی یادگار کامیابی کے بعد اب جذبات بھی معمول پر آ چکے ہوں گے اور آنا ضروری بھی ہیں کیونکہ اب ہے 'اصل تے وڈا مقابلہ': پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا! یہ ایک تاریخی دورہ ہے، تاریخی اس لیے…

یہ رچی بینو اور عبد القادر کون تھے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی ہے اور ساتھ ہی اسے باضابطہ طور پر "بینو-قادر ٹرافی" کا نام بھی دے دیا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے آسٹریلیا اور بھارت کی سیریز بارڈر-گاوسکر ٹرافی کہلاتی ہے۔ یہ سیریز تو…

پاکستان کو ایک اور دھچکا، حارث رؤف بھی باہر

آسٹریلیا کے تاریخی دورۂ پاکستان کے باضابطہ آغاز میں صرف دو دن رہ گئے ہیں اور پاکستان کو درپیش مسائل بجائے کم ہونے کے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ چند روز قبل حسن علی اور فہیم اشرف زخمی ہو کر پاکستان سپر لیگ اور ساتھ ہی پاک-آسٹریلیا ابتدائی ٹیسٹ سے…

آسٹریلیا کا تاریخی دورۂ پاکستان، پیٹ کمنز حفاظتی انتظامات سے مطمئن

ملک میں اِس وقت پاکستان سپر لیگ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے لیکن اصل کرکٹ شائقین کو انتظار ہے اس کے بعد آسٹریلیا کے دورے کا۔ ایک ایسا تاریخی دورہ جو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل طور پر واپسی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ٹیم آسٹریلیا…