ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2022ء

پاک-آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان کراچی ٹیسٹ کے ساتھ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ سنسنی خیزی کی تمام حدیں پار کرتی ہوئی ٹیسٹ سیریز کا آخری مقابلہ 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ لیکن پاکستان نے اس کے بعد ہونے والی محدود اوورز کی سیریز کے لیے بھی

پاک-آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ، آخری دن کی جھلکیاں

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا مقابلہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ آسٹریلیا "قلعہ کراچی" کو فتح کرنے کے بہت قریب پہنچا لیکن تین محافظوں نے اس کے منصوبے خاک میں ملا دیے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے

بابر اعظم کی تاریخی اننگز اور ریکارڈ پر ریکارڈ

چوتھی اننگز میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے مشکل مرحلہ ہوتی ہے۔ کئی دنوں کی تھکاوٹ، فیلڈنگ میں گھنٹوں گزارنے کے بعد اتنا دم خم ہی باقی نہیں رہتا جتنا کھیل کے پہلے دن ہوتا ہے۔ وہ زمانے بھی گزر گئے جب ٹیسٹ میچ میں ایک دن کا وقفہ بھی ہوا کرتا تھا، اب

ناقابلِ یقین پاکستان نے کراچی ٹیسٹ بچا لیا

کراچی کو "پاکستان کا قلعہ" اسی لیے کہتے ہیں کہ یہاں پاکستان ناقابلِ یقین کو بھی یقینی بنا دیتا ہے۔ کس نے سوچا تھا کہ پہلی اننگز میں صرف 148 رنز پر ڈھیر ہونے والا پاکستان دوسری اننگز میں 172 اوورز تک آسٹریلیا کے باؤلرز کا جم کر مقابلہ کرے

کراچی میں نئی تاریخ، ریکارڈز کی نظر سے

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر آج ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ پاک-آسٹریلیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ چاہے کوئی بھی جیتے، بلکہ ڈرا بھی ہو جائے تو ایک تاریخی مقابلے کی حیثیت سے ریکارڈ بُک کی زینت بنے گا۔ آئیے ایک، ایک کر کے میچ کے تمام امکانات

پاکستان ایک معجزے کی جانب رواں دواں

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز جو کچھ ہوا اُس کے بعد اگر پاکستان واقعی ہدف تک پہنچ جاتا ہے تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا کیونکہ  آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 506 رنز کے جس ہدف کا سامنا ہے وہ تاریخ میں

آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن پر مجبور کیوں نہیں کیا؟

پاک-آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن، ایک ایسا دن کہ جس میں آسٹریلیا کے بھاگ کُھل گئے۔ اس کے باؤلرز جو راولپنڈی میں 217 اوورز کی دوڑ دھوپ کے بعد بھی صرف 4 وکٹیں حاصل کر پائے تھے، اِس دن جس گیند کو ہاتھ لگایا، وہ وکٹ بن گئی۔ پاکستان

پاکستان کراچی میں ڈھائی سال پرانی کارکردگی دہرا سکے گا؟

کراچی میں جاری پاک-آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل سنبھالی اور چائے کے وقفے کے بعد باری واپس آسٹریلیا کے حوالے کر دی۔ یعنی صرف ڈیڑھ سیشن پاکستان کے لیے کافی ثابت ہوا کہ جس میں پوری ٹیم 53

پاک-آسٹریلیا کراچی ٹیسٹ: یہ کیا ہوا؟ کیسے ہوا؟

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن جو ہوا اس پر تو یہی کہنا بنتا ہے: یہ کیا ہوا؟ کیسے ہوا؟ کب ہوا؟ کیوں ہوا؟ جب ہوا، تب ہوا، چھوڑو یہ نہ سوچو! لیکن چھوڑیں کیسے؟ جو ہوا وہ بتانا ہی پڑے گا۔ ایک ایسا ٹیسٹ، بلکہ ایسی سیریز کہ جس میں اب تک باؤلرز آٹھ

پچ پر ڈی میرٹ پوائنٹ، کیا اگلی باری کراچی کی ہے؟

جس دن کراچی میں پاک-آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ شروع ہوا، اُسی دن بنگلور میں بھارت-سری لنکا کے مابین سیریز کے دوسرے معرکے کا آغاز بھی ہوا۔ ‏1,700 کلومیٹرز کے فاصلے پر دو بالکل اُلٹ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کراچی میں صورتِ حال یہ ہے کہ