زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

ورلڈ الیون بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ شاہد آفریدی شرکت کے لیے پر عزم

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 31 مئی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چیریٹی میچ میں یقینی شرکت کے عزم کا اعادہ کردیا اور اس طرح ان کی شرکت کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا جن میں گھٹنے کی انجری کے…

شاہد آفریدی ورلڈ الیون کی جانب سے نہیں کھیلیں گے

شاہد خان آفریدی 31 مئی کو ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے مقابلے میں شرکت نہیں کر پائیں گے کیونکہ وہ ابھی تک گھٹنے کی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے۔ 38 سالہ "لالا" کا کہنا ہے کہ انہیں اب بھی مکمل بحالی میں تین سے…

انگلینڈ محمد عامر سے خوفزدہ نہیں، جانی بیئرسٹو

اگلے ہفتے پاکستان اور انگلینڈ لارڈز کے میدان پر محمد عامر کا سامنا کریں گے، اسی لارڈز پر کہ جہاں 8 سال قبل محمد عامر نے اپنے کیریئر کی بہترین ٹیسٹ باؤلنگ کروائے اور اسی مقابلے میں اسپاٹ فکسنگ کا داغ لیے پانچ سال کے لیے کرکٹ سے باہر ہوئے۔…

متنازع انٹرویو پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان محمد حفیظ کو متنازع انٹرویو دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ محمدحفیظ کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کی پالیسی کو…

آئرلینڈ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار؟

ڈبلن میں ہونے والے ایک شاندار مقابلے کے ساتھ آئرلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا گیارہواں ملک بن گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف اولین ٹیسٹ کے بعد آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کے خلاف فالو-آن کا شکار ہونے…

پاک-آئرلینڈ پہلا ٹیسٹ، دنیا کیا کہتی ہے؟

دنیائے کرکٹ میں ایک نئی ٹیسٹ ٹیم کا اضافہ ہوگیا۔ آئرلینڈ، جو بدقسمتی سے اگلے سال ہونے والا عالمی کپ نہیں کھیلے گا، لیکن ہر غم کے ساتھ خوشی بھی ہوتی ہے۔ جہاں عالمی کپ نہ کھیلنے کا غم ہے، وہیں پر کرکٹ کی اعلیٰ ترین قسم ٹیسٹ کھیلنے کی خوشی بھی…

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا عمرے پر

پاک-بھارت جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اس وقت عمرے پر ہیں اور ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔ ثانیہ کے ہاں اکتوبر میں بیٹے کی ولادت متوقع ہے۔ عمرے پر شعیب ملک کے علاوہ ثانیہ کے والدین نسیمہ اور عمران اور بہن انعم بھی موجود…

آئرلینڈ کے خواب چکنا چور؛ اولین ٹیسٹ میں پاکستان سے شکست

پاکستان نے آئرلینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میچ 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور میزبان ٹیم کا ڈیبیو ٹیسٹ جیت کر تاریخ رقم کرنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ اس اہم کامیابی کا سہرا ڈیبیو میچ کھیلنے والے نوجوان امام الحق اور بابر اعظم کی جوڑی کے سر جاتا ہے جنہوں…

محمد عامر نے ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

ڈبلن میں کھیلے جا رہے پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں تیزگیند باز محمد عامر نے ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔ عامر نے 31ویں ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کے بلےباز گیری ولسن کو آؤٹ کر کے یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔ اور یوں وہ 100 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں…

محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار

آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن خاصی تسلی بخش ہے مگر پریشان کن بات یہ ہے کہ گرین ٹیم کے اہم ترین گیند باز محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔ محمد عامر پہلی اننگز میں تو بہت عمدہ گیند بازی کرتے رہے مگر دوسری اننگز…