رضوان کا بلّا چل پڑا، شان پہلی بار نصف سنچری نہ بنا پائے

کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد بالآخر محمد رضوان کا بلّا چل پڑا ہے اور انہوں نے سیزن کی پہلی نصف سنچری بنا ڈالی ہے۔ ڈرہم کے خلاف مقابلے میں سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 145 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے

بالآخر کوہلی نے ففٹی بنا ہی ڈالی

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، بالآخر بھارت کے 'مہان' بلے باز ویراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں ففٹی بنا ہی ڈالی۔ گجرات ٹائیٹنز کے خلاف مقابلے میں کوہلی بحیثیتِ اوپنر آئے اور 53 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ کوہلی کے شایانِ شان تو نہیں تھی

کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانیوں کا دن

انگلینڈ کے میدانوں پر کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے مختلف مقابلوں میں حسن سے حارث اور شان سے شاہین تک، سب خوب کھیل رہے ہیں اور اپنی اہمیت ثابت کر رہے ہیں۔ جمعرات کو کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے مقابلوں کا اگلا مرحلہ شروع ہوا جس میں سب سے نمایاں کارکردگی

[آج کا دن] تاریخ کا بد ترین ورلڈ کپ فائنل

اگر اسے کرکٹ تاریخ کا ناکام ترین ورلڈ کپ اور بد ترین فائنل کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ یہ 2007ء میں آج کا دن یعنی 28 اپریل تھا جب برج ٹاؤن، بارباڈوس میں ورلڈ کپ 2007ء کا فائنل کھیلا گیا تھا۔ ایک طرف مسلسل دو مرتبہ چیمپیئن بننے والا آسٹریلیا

[آج کا دن] شعیب اختر اور 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ

یہ اپریل 2002ء تھا۔ نائن الیون کے بعد پاکستان کا پہلا مکمل دورہ کرنے والی ٹیم نیوزی لینڈ تھی جو تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے آئی تھی۔ سیریز کا تیسرا ون ڈے آج ہی کے دن یعنی 27 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا

انگلینڈ ایک نہیں دو کوچز کی تلاش میں

ایک مایوس کُن سیزن مکمل ہونے کے بعد اِس وقت انگلینڈ کرکٹ بے حال ہے۔ اب آئندہ کے درپیش بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے تو روب کی کو مینیجنگ ڈائریکٹ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ لگایا گیا ہے اور

شان کی شایانِ شان کارکردگی، ایک اور ڈبل سنچری

کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور کارکردگی کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ایک طرف شاہین آفریدی ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز مارنس لبوشین کو آؤٹ کیا ہے تو دوسری جانب حسن علی ہیں، جنہوں نے

شاہین لبوشین کے پیچھے ہی پڑ گئے، ایک مرتبہ پھر آؤٹ کر دیا

اور شاہین آفریدی نے ایک مرتبہ پھر مارنس لبوشین کو آؤٹ کر دیا ہے۔ کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں گلیمورگن کے خلاف جاری چار روزہ مقابلے کی دوسری اننگز میں بھی لبوشین کی وکٹ مڈل سیکس کے شاہین نے ہی حاصل کی۔ لبوشین پہلی اننگز میں وہ صرف 8 رنز بنا

[آج کا دن] جب بنگلہ دیش نے سارے حساب برابر کر دیے

ورلڈ کپ 1999ء میں پاکستان کے خلاف کامیابی بنگلہ کرکٹ کا نقطہ عروج سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان کے خلاف ناقابلِ یقین کامیابی کے بعد سمجھا جا رہا تھا کہ اب بنگلہ دیش کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ کچھ ہی عرصے میں اسے ٹیسٹ اسٹیٹس تک دے دیا گیا لیکن

مانچسٹر میں حسن علی کا راج

کاؤنٹی کرکٹ میں آج پاکستانی باؤلرز کا دن تھا۔ ایک طرف شاہین آفریدی کی بہترین باؤلنگ تو دوسری طرف حسن علی کی تباہ کن کارکردگی نظر آئی۔ اولڈ ٹریفرڈ، مانچسٹر میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ ڈویژن وَن کے مقابلے میں گلوسسٹرشائر بہترین پوزیشن پر تھا۔