محمد زاہد، وہ آیا، چھایا اور پھر ہمیشہ کے لیے ڈوب گیا

یہ دسمبر 1996ء کا پہلا دن تھا۔ راولپنڈی میں ایک خنک صبح کا آغاز، جس میں نیوزی لینڈ کے بلے باز چہرے پر تشویش لیے میدان میں اتر رہے تھے۔ پہلی اننگز میں 181 رنز کا خسارہ سہنے کے بعد اب انہیں میچ بچانا تھا۔ بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 69 رنز کے

انگلینڈ 17 سال بعد پاکستان میں، شیڈول جاری ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ انگلینڈ کے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے، جس میں 20 ستمبر سے 7 اکتوبر کے دوران کراچی اور لاہور میں سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ 17 سال کے طویل عرصے کے بعد انگلینڈ کا پہلا دورۂ پاکستان

میک کوئے نے چھکے چھڑا دیے، ویسٹ انڈیز نے سیریز برابر کر دی

ویسٹ انڈیز نے اوبیڈ میک کوئے کی یادگار باؤلنگ کی بدولت بالآخر بھارت کو زیر کر ہی لیا۔ یہ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی تھا بلکہ بھارت کے دورۂ ویسٹ انڈیز کا پانچواں مقابلہ، جس میں ویسٹ انڈیز کو اپنی پہلی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ بھارت کے لیے دن

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، اب تک کے بہترین میچز

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ نے طویل طرز کی کرکٹ کو ایک نیا روپ دیا ہے۔ اب ہر مقابلہ گویا ٹیسٹ ورلڈ کپ کا میچ ہے اور اس میں ملنے والی فتح یا تو آپ کو ٹیسٹ کا عالمی چیمپیئن بنا سکتی ہے یا اس کی دوڑ سے باہر بھی کر سکتی ہے۔ اس منفرد چیمپیئن شپ کا

ایک ایسا ریکارڈ جو کبھی نہیں ٹوٹے گا

کرکٹ کے کچھ ریکارڈز ایسے ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے، کبھی نہیں ٹوٹیں گے، بلکہ ٹوٹ ہی نہیں سکتے، الّا یہ کہ قانون میں کوئی بنیادی نوعیت کی تبدیلی کر دی جائے۔ گزشتہ روز ایک ایسے ہی ریکارڈ کا دن تھا۔ 1956ء میں 31 جولائی کے دن انگلینڈ کے جم

انگلینڈ کو فیصلہ کن مقابلے میں حیران کن شکست

جنوبی افریقہ نے تبریز شمسی کی عمدہ باؤلنگ اور ریزا ہینڈرکس کی ایک اور عمدہ اننگز کی بدولت تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 90 رنز کی واضح شکست دی اور یوں خسارے میں جانے کے باوجود سیریز ‏2-1 سے جیت لی۔ جنوبی افریقہ کا دورۂ

چیپ مین کی سنچری، نیوزی لینڈ واحد ون ڈے جیت گیا

نیوزی لینڈ کے لیے مارک چیپ مین کی اوّلین سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے واحد ون ڈے انٹرنیشنل میں اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ویسے اسکاٹ لینڈ نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر 107 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے باوجود جس

نیوزی لینڈ کے ریکارڈ 254 رنز، اسکاٹ لینڈ کو بھاری شکست

نیوزی لینڈ نے ریکارڈ 254 رنز بناتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو بہت بڑی شکست دے دی ہے۔ یوں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی ‏2-0 سے جیت لی ہے۔ ایڈنبرا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مارک چیپ مین کے 44

روہت، کارتک اور اسپنرز نے پہلا ٹی ٹوئنٹی جتوا دیا

روہت شرما اور دنیش کارتک کی عمدہ بیٹنگ اور اسپنرز کی بہترین باؤلنگ کی بدولت بھارت کی فتوحات کا سلسلہ ون ڈے سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منتقل ہو چکا ہے۔ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس پہلے بین الاقوامی مقابلے میں ویسٹ انڈیز

عبد اللہ شفیق ڈان بریڈمین نہ بن سکے

پاکستان سری لنکا کے خلاف سیریز ہارا تو نہیں، لیکن دوسرے ٹیسٹ نے بہت سے ارمان ٹھنڈے کر دیے ہیں۔ پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کا ارمان اور ساتھ ہی عبد اللہ شفیق کا کرکٹ تاریخ کے ایک بڑے ریکارڈ تک پہنچنے کا ارمان بھی۔