ٹیگ محفوظات

فخر زمان

پاکستان ہانگ کانگ کو روندتا ہوا سپر 4 میں پہنچ گیا

ایشیا کپ 2022ء میں ہانگ کانگ کے خلاف ایک ورچوئل ناک آؤٹ مقابلے میں پاکستان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کی ریکارڈ فتح حاصل کی ہے۔ یوں پاکستان ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا ہے، جہاں اُس کا پہلا مقابلہ اتوار 4

فخر کی سنچری، پاکستان بدترین فیلڈنگ کے باوجود جیت گیا

پاکستان نے فخر زمان کی سنچری اور ڈیبیوٹنٹ نسیم شاہ اور حارث رؤف کی تین، تین وکٹوں کی بدولت نیدرلینڈز کے خلاف پہلا ون ڈے 16 رنز سے جیت لیا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اُس کھیل کا مظاہرہ بالکل نہیں کر پایا، جو اس کے شایانِ شان ہے۔ خاص طور

[آج کا دن] جب پاکستان چیمپیئنز کا چیمپیئن بنا

آج 18 جون ہے، وہی دن جب 2017ء میں پاکستان چیمپیئنز کا چیمپیئن بنا تھا۔ تاریخ کا سب سے بڑا پاک-بھارت مقابلہ، جسے اربوں نے دیکھا، جھلکیاں کروڑوں مرتبہ دیکھی گئی ہوں گی، اس میچ پر لاکھوں صفحات لکھے اور پڑھے بھی گئے ہیں اور زیادہ تر کا آغاز

[آج کا دن] فخرِ پاکستان، فخر زمان

ورلڈ کپ ون ڈے کا ہو یا ٹی ٹوئنٹی کا، یا پھر چیمپیئنز ٹرافی، بھارت کا سامنا کرتے ہی پاکستان کی "کانپیں ٹانگ جاتی ہیں"۔ لیکن اُس دن، 18 جون 2017ء کو، منظر ہی کچھ اور تھا۔ لندن کے تاریخی میدان اوول میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں

ٹی ٹوینٹی عالمی درجہ بندی پر گرین شرٹس کا راج

آئی سی سی کی تازہ ٹی 20 درجہ بندی میں پاکستان ہر طرف چھایا ہوا ہے۔ پہلے سے نمبر ون پر براجمان پاکستانی ٹیم نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے جبکہ دیگر شعبوں میں بھی پاکستانی کھلاڑی ہی نمایاں ہیں۔ بلے بازی کے شعبے میں باصلاحیت نوجوان بابر…

عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا کلین سویپ

مرد میدان فخر زمان اور بابر اعظم کی عمدہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی، بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ عالمی درجہ بندی کی سرفہرست ٹیم نے عالمی چیمپئن کو شکست فاش کا مزہ چکھا…

لاہور کی مسلسل تیسری کامیابی

پاکستان سپر لیگ میں جہاں لاہور قلندرز کی شکستوں کا سلسلہ جاری تھا، اب فتوحات رکنے میں نہیں آ رہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیسی مضبوط ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے کر لاہور نے مسلسل تیسری کامیابی سمیٹ لی ہے اور اسے اگر اپ سیٹ کہا جائے تو بے جا نہیں…

سالا ایک نو بال اچھے بھلے باؤلر کو ……

یہ ایک حیران کن مقابلہ تھا، جنوبی افریقہ کو صرف 28 اوورز میں 202 رنز کے ہدف کا سامنا تھا اور 102 رنز پر ہی چار وکٹیں گر چکی تھیں، وہ بھی کس کی؟ آئیڈن مرکریم، ژاں-پال دومنی، ہاشم آملا اور اے بی ڈی ولیئرز کی۔ اب ایک اینڈ سے ڈیوڈ ملر اور دوسرے…

"ری پلے"، لاہور ایک مرتبہ پھر 200 رنز کا دفاع نہ کرسکا

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں پہلی بار 200 کا ہندسہ عبور ہوا لیکن کیون پیٹرسن کی طوفانی بلے بازی کے سامنے یہ بھی ہیچ ٹھیرا۔ "کے پی" اور سرفراز احمد کی دھواں دار بلے بازی نے لاہور قلندرز کے منہ سے فتح چھین لی اور ایک مرتبہ پھر 200 سے…