پی ایس ایل، اب تک کے بہترین کیچز
یہ پاکستان سپر لیگ ہے، اس لیے جاندار باؤلنگ ہونا حیران کن نہیں، اور نہ ہی یہ بات کہ بیٹنگ میں کوئی حیران کن ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا۔ لیکن فیلڈنگ میں کمالات نظر آئیں گے؟ یہ کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں اب تک چند ایسے کیچز پکڑے گئے ہیں جنہیں ہم تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کر سکتے ہیں۔ ان میں سے چند غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیے ہیں اور یقین کریں پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔
پی ایس ایل میں کراچی اور لاہور کا مقابلہ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے جیسا انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان اور بھارت کا، شاید ہی کوئی پاکستانی ایسا ہو جو اس روز یہ زبردست مقابلہ نہ دیکھتا ہو۔ اس بار جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو ہمیں ایک جاندار مقابلہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ دو ناقابل یقین کیچز بھی نظر آئے۔
کولن انگرام کراچی کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔ کنگز نے انہیں ڈرافٹ میں سب سے پہلے منتخب کیا تھا۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ انگرام جب تک کریز پر موجود رہتے ہیں مقابلہ حریف کے ہاتھوں سے نکلتا رہتا ہے۔ اس لیے انہیں جلد از جلد آؤٹ کرنے اور ہاف چانس پر بھی چانس نہ دینے کی ضرورت رہتی ہے۔ لاہور کے فیلڈرز نے یہی کیا۔ یہ نوجوان شاہین آفریدی اور عمر اکمل کی مشترکہ کوشش تھی۔ ایک ایسا کیچ جو آپ کو شاید ہی کبھی کسی پاکستانی فیلڈر کی جانب سے دیکھنے کو ملا ہو، خود دیکھیں:
Tag team work at its finest! Umar Akmal and Shaheen Shah Afridi WHAT A CATCH! #DamaDamMast
OUT! 12.5 Yasir Shah to Colin Ingram Watch ball by ball highlights at https://t.co/ib3FV3ET8Q #KKvLQ #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #Cricingif pic.twitter.com/8lKs0ftrbI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2018
اسی کراچی-لاہور مقابلے میں ہم نے دیکھا پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بہترین کیچ۔ یہ انگلینڈ کے جو ڈینلی تھے کہ جنہوں نے دنیش رام دین کا کیچ پکڑتے ہوئے جنوبی افریقہ کے عظیم جونٹی رہوڈس کی یاد دلا دی۔
OUT! 15.3 Mohammad Irfan Jnr to Denesh Ramdin
Watch ball by ball highlights at https://t.co/ib3FV3ET8Q#KKvLQ #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #Cricingif pic.twitter.com/vExcizwtpJ— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2018
"شاہد آفریدی کی عمر 37 سال ہے، وہ 38 کے ہونے والے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ 45 کے ہیں جبکہ یہ کیچ دیکھنے کے بعد میں کہوں گا کہ ان کی عمر 32 سال ہے۔" یہ الفاظ تھے کمنٹیٹر مائيکل سلیٹر کے، جو انہوں نے شاہد آفریدی کا یہ کیچ دیکھنے کے بعد ادا کیے:
OUT! 12.3 Mohammad Irfan to Umar Amin
Watch the match at https://t.co/NmtKmiJDoh#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #KKvQG #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/XV3xWOcjyo— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2018
صرف لاہور کے خلاف ہی نہیں بلکہ پشاور زلمی کے مقابلے پر بھی کولن انگرام کی اننگز ایک بہت عمدہ کیچ کی وجہ سے ختم ہوئی۔ نوجوان ابتسام شیخ کی گیند پر بظاہر چوکے کے لیے جاتا ہوا ایک شاٹ محمد حفیظ نے ناقابل یقین انداز میں کیچ کیا۔ آپ خود دیکھ لیں:
OUT! 14.4 Ibtisam Sheikh to Colin Ingram
Watch ball by ball highlights at https://t.co/HH9HDxEsZX#KKvPZ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/HWTQofTA5s— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
اسی مقابلے میں ابتسام شیخ نے خود بھی ایک بہت عمدہ کیچ لیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اس غیر معروف نوعمر کھلاڑی نے محض چند مقابلوں میں اپنی شناخت بنائی ہے اور فیلڈنگ ان کی عمدہ کارکردگی کا محض ایک پہلو ہے۔
OUT! 1.6 Chris Jordan to Khurram Manzoor
Watch ball by ball highlights at https://t.co/HH9HDxEsZX#KKvPZ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/S7H0EEKaiu— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
ایک بہت عمدہ کیچ احمد شہزاد نے بھی لیا جنہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں خطرناک فخر مان کی وکٹ لینا آسان بنایا۔ یہی وہ کیچ تھا جو آہستہ آہستہ مقابلے کو لاہور کی گرفت سے لے گیا یہاں تک کہ ملتان نے زبردست کامیابی حاصل کی۔
OUT! 14.6 Kieron Pollard to Fakhar Zaman
Watch ball by ball highlights at https://t.co/L59mYLdXkg#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #LQvMS #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/ww3y2GozB7— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2018
آپ کے خیال میں اس فہرست میں اور کون کون سے کیچز شامل ہونے چاہئیں؟ اور یہ بھی کہ پی ایس ایل3 میں اب تک سب سے بہترین کیچ کون سا تھا؟ ہمیں ضرور بتائیے۔