اب ڈے نائٹ ٹیسٹ ایشیز میں بھی ہوگا

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سب ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کا تجربہ اٹھا چکے ہیں اور اب اگلی باری غالباً "بابائے کرکٹ" انگلستان کی ہوگی۔ اگلے سال ایڈیلیڈ میں ہونے والا ایشیز ٹیسٹ برقی قمقموں کی روشنی ميں اور گلابی…

میکسویل واپسی کے لیے پر تولتے ہوئے

آسٹریلیا کے طوفانی بلے باز گلین میکسویل گزشتہ چند سالوں نے قومی دستے کے مرکزی رکن تھے، لیکن سال 2016ء ان کے لیے بہت مشکل رہا ہے۔ دورۂ ویسٹ انڈیز کے وسط سے انہیں باہر کردیا گیا اور پھر سری لنکا کے خلاف معمولی اور جنوبی افریقہ کے خلاف چنداں…

دورۂ جنوبی افریقہ، سری لنکا کے لیے بڑا چیلنج

زمبابوے کے دورے سے کامیاب لوٹنے کے بعد اب سری لنکا کو بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے، اسے جنوبی افریقہ جانا ہے اور اس کا سامنا کرنا ہے جس نے ابھی آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست دی ہے۔ زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد سری لنکا نے…

بے حال انگلستان تازہ دم ہونے کے لیے دبئی میں

کیا آپ نے کبھی ایسا دیکھا ہے کہ کوئی ٹیم سیریز میں خسارے میں جانے کے بعد اگلے مقابلے سے قبل ذہن کو تازہ دم کرنے کے لیے حریف کا ملک ہی چھوڑ جائے؟ انگلستان ایسا کرنے والا ہے۔ موہالی میں 8 وکٹوں کی بدترین شکست کھانے کے بعد انگلستان کے کھلاڑیوں…

محمد حفیظ پر عائد پابندی ختم

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے محمد حفیظ کے نئے باؤلنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا ہے یعنی اب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک مرتبہ پھر باؤلنگ کر سکتے ہیں۔ محمد حفیظ نے اپنے باؤلنگ ایکشن پر نئے سرے سے کام کیا تھا، جس کی جانچ 17 نومبر کو برسبین…

فلپ ہیوز کی یاد میں

آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹیسٹ کا چوتھا روز ہے، اور یہ کوئی عام دن نہیں۔ آج فلپ ہیوز کی برسی ہے، جو 27 نومبر 2014ء کو چل بسے تھے، ایک قاتل باؤنسر کھانے کے چند روز بعد۔ اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑی کو یاد کرتے ہوئے آسٹریلیا کے…

[وڈیو] صرف 32 رنز کے اضافے پر 8 وکٹیں

ہوبارٹ میں ہونے والے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ ایک پورا دن بارش کی نذر ہوا لیکن اس کے باوجود میچ کا خاتمہ دن ہی ہوگیا۔ جب ڈیل اسٹین سے محروم جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں صرف 161 رنز پر ڈھیر کردیا۔ آسٹریلیا پہلی…

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلہ، پاکستانی ٹیمیں محفوظ

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں ایک شدید زلزلے نے تقریباً پورے ملک کر ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان کے مردوں اور خواتین دونوں کی کرکٹ ٹیمیں اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود ہیں اور دونوں بخیر و عافیت…

ایک اور لیگ؟

دنیائے کرکٹ کے عظیم سابق کھلاڑیوں کو جمع کرکے توجہ سمیٹنے کی ناکام کوشش پچھلے سال ماسٹرز چیمپیئنز لیگ کی صورت میں کی گئی۔ اس کا دوبارہ انعقاد ہوگا یا نہیں، کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن اسی دوران ایک اور لیگ "اُگ" آئی ہے، جس کا نام انڈین…

آپ مصباح الحق کو کتنا جانتے ہیں؟

مؤرخ پاکستان کی جدید کرکٹ کو صرف دو حصوں میں تقسیم کرے گا، مصباح سے پہلے اور مصباح کے بعد۔ خوش قسمتی سے ہم اس وقت پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے سنہری دور سے گزر رہے ہیں جس میں بڑا کردار مصباح الحق کا ہے۔ آپ 'قائد حق' کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟ ذرا…